GB Rights Movement

25/01/2023
12/01/2023

ہلاکو خان کی بیٹی بغداد میں گشت کررہی تھی کہ ایک ہجوم پر اس کی نظر پڑی۔ پوچھا لوگ یہاں کیوں اکٹھے ہیں؟
جواب آیا: ایک عالم کے پاس کھڑے ہیں۔
اس نے عالم کو اپنے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔ عالم کو تاتاری شہزادی کے سامنے لا حاضر کیا گیا۔
شہزادی مسلمان عالم سے سوال کرنے لگی: کیا تم لوگ اللہ پر ایمان نہیں رکھتے؟
عالم: یقیناً ہم ایمان رکھتے ہیں
شہزادی: کیا تمہارا ایمان نہیں کہ اللہ جسے چاہے غالب کرتا ہے؟
عالم: یقیناً ہمارا اس پر ایمان ہے۔
شہزادی: تو کیا اللہ نے آچ ہمیں تم لوگوں پر غالب نہیں کردیا ہے؟
عالم: یقیناً کردیا ہے-
شہزادی: تو کیا یہ اس بات کی دلیل نہیں کہ خدا ہمیں تم سے زیادہ چاہتا ہے؟
عالم: نہیں
شہزادی: کیسے؟
عالم: تم نے کبھی چرواہے کو دیکھا ہے؟
شہزادی: ہاں دیکھا ہے
عالم: کیا اس کے ریوڑ کے پیچھے چرواہے نے اپنے کچھ کتے رکھے ہوتے ہیں؟
شہزادی: ہاں رکھے ہوتے ہیں۔
عالم: اچھا تو اگر کچھ بھیڑیں چرواہے کو چھوڑ کو کسی دوسری طرف کو نکل کھڑی ہوں، اور چرواہے کی سن کر واپس آنے کو تیار ہی نہ ہوں، تو چرواہا کیا کرتا ہے؟
شہزادی: وہ ان کے پیچھے اپنے کتے دوڑاتا ہے تاکہ وہ ان کو واپس اس کی کمان میں لے آئیں۔
عالم: وہ کتے کب تک ان بھیڑوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں؟
شہزادی: جب تک وہ فرار رہیں اور چرواہے کے اقتدار میں واپس نہ آجائیں۔
عالم نے کہا : تم تاتاری لوگ زمین میں ہم مسلمانوں کے حق میں خدا کے چھوڑے ہوئے کتے ہو جب تک ہم خدا کے در سے بھاگے رہیں گے اور اس کی اطاعت اور اس کے منہج پر نہیں آجائیں گے، تب تک خدا تمہیں ہمارے پیچھے دوڑائے رکھے گا، اور ھماری گردنوں پر مسلط رکھے گا جب ہم خدا کے در پر واپس آجائیں گے اُس دن تمہارا کام ختم ہوجائے گا۔
آج پھر وہی حال ہے آج کتے ہم پر مسلط ہیں یہودیوں عیساٸیوں اور لبرل کی صورت میں
اور جب تک ہم واپس نا آجاٸیں اسلام کی طرف تب تک ہم پر مسلط رہیں گے ۔ ذرا سوچیے !!۔

جس کا کوئی مر جائے وہی جانے موت کیا ، جدائی کیا کیا جانے لوگ بیگانے مر گیا وہ اس کشمکش میں کہ اب مل جائے اب مل جائےآٹا ل...
10/01/2023

جس کا کوئی مر جائے وہی جانے
موت کیا ، جدائی کیا کیا جانے لوگ بیگانے

مر گیا وہ اس کشمکش میں کہ اب مل جائے اب مل جائے
آٹا لینے گیا تھا جو بچوں کی بھوک مٹانے

کہاں ہیں حکمران کہاں ہیں خادم کہتے تھے جو
دیں گے سستی روٹی بیچ کے کیا کیا نہ جانے

ظالم ہو تم سارے ظالم ہو اے سیاست دانوں
سیاست میں تم آتے ہو بس جائیدادیں بنانے

روئیں گے تو اس کے بچے ، چیخیں گے تو اس کے بچے
تمھارے گھروں میں تو بج رہے ہیں خوشیوں کے شادیانے

جمعہ کے دن دوپہر تین بجے نواز شریف پارک راولپنڈی سے اس بچی کو اغوا کیا ہے سی سی ٹی وی فو ٹیج میں اغواکار کی تصویر موجود ...
08/01/2023

جمعہ کے دن دوپہر تین بجے نواز شریف پارک راولپنڈی سے اس بچی کو اغوا کیا ہے
سی سی ٹی وی فو ٹیج میں اغواکار کی تصویر موجود ہے بچی کا تعلق گلگت سے ہیے اس بندے کے بارے میں کسی کے پاس بھی کوی انفارمیشن ہیے تو مہربانی کر کے ان نمبروں پر اطلاع دیں 03161985922

06/01/2023
Pope Benedict XVI has passed at 95 y.Pope Benedict XVI was the head of the Catholic Church and sovereign of the Vatican ...
31/12/2022

Pope Benedict XVI has passed at 95 y.
Pope Benedict XVI was the head of the Catholic Church and sovereign of the Vatican City State from 19 April 2005 until his resignation on 28 February 2013. Benedict's election as pope occurred in the 2005 papal conclave that followed the death of Pope John Paul II.

ڈپٹی کمشنر ہاوس چلاس پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ ۔شدید دھماکے کے بعد سکواڈ کی جانب سے جوابی ہوائی فائرنگ پولیس اور سیکیور...
28/12/2022

ڈپٹی کمشنر ہاوس چلاس پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ ۔شدید دھماکے کے بعد سکواڈ کی جانب سے جوابی ہوائی فائرنگ
پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ، تاہم نقصانات کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ۔

26/12/2022

Analysts say the Pakistani gov't must assert its dominance and immediately devise a strategy to counter threats to internal security https://aje.io/8xnfat

گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ گلگت بلتستان یوتھ اسمبلی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے  اور سال نو کے لئے اپنی نئی نو ...
26/12/2022

گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ گلگت بلتستان یوتھ اسمبلی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور سال نو کے لئے اپنی نئی نو منتخب کابینہ کی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژن کی نمائندگی حاصل ہے جس میں چیف ایگزیکٹو کمیٹی ،یوتھ پیس کمیٹی، ایڈوائزری کونسل اور اسمبلی ممبران پر مشتمل ہے

گلگت بلتستان یوتھ اسمبلی کا اہم مشن نوجوانوں کے اندر قائدانہ صلاحیت پیدا کرنا اور ملک و ملت کے لئے رضاکارانہ خدمات فراہم کرنا ہے -

گلگت بلتستان یوتھ اسمبلی کی 40 ارکان پر مشتمل نئی کابینہ کی با قاعدہ نوٹییفیکشن جاری ہوئی. چیف ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین چیرمین گلگت بلتستان یوتھ اسمبلی طارق اعظم، صدر منظور حسین، نائب صدر شماس احمد ڈار اور یوتھ گورنر مظفر جان ہوں گے اور ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین تحسین عباس و پیس کمیٹی کے چیئرمین کامران علی دانش ہونگے اور دیگر کینٹ ممبران مندرجہ ذیل ہیں

سید محمد علی شاہ یوتھ چیف منسٹر، عدنان عالم اسپیکر، تنویر مہدی مالیات اور شہاب غوری منسٹر انفارمیشن مقرر۔

ڈپٹی اسپیکر شیلہ محمد خان، حفیظ الرحمن خلیق سینئر منسٹر، صومی بہرام شاہ، فیضا ن احمد منسٹر لاء،فیصل علی ایکسائز ٹیکسیشن،تصور حسین منسٹر ورکس جبکہ اعجاز حسین کو منسٹری آف پارلیمنٹری افیئرز کی زمہ داری سونپ دی گئی ہے
اسی طرح شاہنواز اخونزادہ منسٹر اسپورٹس، محمد عار ف حسین منسٹر سیاحت وثقافت، وارث علی بیگ منسٹر واٹر اینڈ پاور،طارق محمود منسٹر رایجوکیشن سیما ء کرن منسٹر ہیلتھ، سمینہ بتول اسٹڈنٹ افیئرز،محمد یاسین بوٹو منسٹر ایگرلکلچر، حسین عالم منسٹر سوشل ویلفیر، مکرم علی شاہ منسٹر اسپیشل پرسن، سید تصدق حسین رضوی منسٹر مواصلات،شمس الدین منسٹر فاریسٹ ،ہنا نزیر منسٹر یوتھ افیئرز، فرزانہ بتول منسٹر فوڈ،امتیاز حسین عارف منسٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، غلام نبی منسٹر کامرس اینڈ انڈسٹریز، کاظم حسین منسٹر مائننگ اینڈمنرلز،سریش علی منسٹر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی،مظفر حسین ڈوگر منسٹر ہائر ایجوکیشن،محمد عارف حسین منسٹر ہیومن رایٹس،عشرت شوکت منسٹر انٹر پرووینشئل کووآرڈینیشن،سندس عزیز منسٹر وومن افیئرز،عمار احمد منسٹر فشریز اینڈ لایواسٹاک،دانیال احمد یوتھ منسٹر، رادقہ یوتھ منسٹر، سہرش موسی ، باسط علی میڈیا کورڈینٹر، سونا علی یوتھ منسٹر،شمیم اختر میڈیا کووآرڈینٹر جبکہ امجد حسین اسپیشل اسسٹنٹ مقرر کیا گیا
نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری آئیندہ ہفتے میں لی جائےگی۔ حلف برداری کی تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی ۔
Congratulations to all.

پراجیکٹ پے اسکیل ملازمین نے استورمنیمرگ قمری  میں مطالبات منظور نہ ہونے پر دو پاور ہاٶسز بند کر دیٸے مطفقہ طور پر قراداد...
05/12/2022

پراجیکٹ پے اسکیل ملازمین نے استورمنیمرگ قمری میں مطالبات منظور نہ ہونے پر دو پاور ہاٶسز بند کر دیٸے مطفقہ طور پر قراداد منظور مطالبات حل نہ ہونے تک مکمل ہڑتال کا اعلان
عوام پریشان

Address

Nagar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Rights Movement posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share