Ejaz Noumani Official

Ejaz Noumani Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ejaz Noumani Official, Poet, Naluchi, Muzaffarabad.

12/05/2026

معرکہ حق بنیان الرمصوص ریلی پر 24 نیوز کی کوریج

12/05/2026

جناب اعجاز نعمانی کا بنیان المرصوص پر اظہار خیال

12/05/2026

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کی ریلی پر بول نیوز کی خصوصی رپورٹ

12/05/2026

یوم فتح "آپریشن بنیان المرصوص" کے موقع پر دومیل نیوز سے گفت گو

رپورٹ: یوم تشکر معرکہ حق "بنیان مرصوص"ثاقب یاسین، شعبہ بی ایس اردو میقات دوم، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے طلبہ مظفرآ...
12/05/2026

رپورٹ: یوم تشکر معرکہ حق "بنیان مرصوص"
ثاقب یاسین، شعبہ بی ایس اردو میقات دوم، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے طلبہ مظفرآباد

9مئی 2026 کو معرکہ حق "بنیان مرصوص" کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر کی طرح آزاد ریاست جموں و کشمیر میں بھی افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں، بہادری اور شاندار کامیابیوں کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس دن کو قومی اتحاد، حب الوطنی اور دفاع وطن کے عزم کی تجدید کے طور پر منایا گیا۔ عوام، طلبہ، اساتذہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس موقع پر اس عہد کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں متحد کھڑی رہے گی اور وطنِ عزیز کی سلامتی و بقا کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ اس موقع پر شہداء کی لازوال قربانیوں کو یاد کیا گیا اور افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات و بہادری اور قومی دفاع میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب میں طلبہ و طالبات، اساتذہ کرام، سماجی و سیاسی شخصیات، سول سوسائٹی کے نمائندگان، میڈیا کے افراد اور عوام الناس نے ہزاروں کی تعداد میں بھرپور شرکت کی۔ مختلف تعلیمی اداروں سے آنے والے نوجوانوں نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور ان کے جوش و جذبے نے تقریب کے ماحول کو مزید پرنور بنا دیا تھا۔ شرکاء کے چہروں پر وطن عزیز سے بے پناہ محبت، افواج پاکستان سے عقیدت اور قومی یکجہتی کے جذبات نمایاں طور پر جھلک رہے تھے۔ برہان وانی چوک کو قومی پرچموں، خوبصورت بینرز، اور ملی نعروں سے نہایت خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا، جس سے پورا ماحول حب الوطنی کے رنگ میں رنگا ہوا محسوس ہو رہا تھا۔ فضا پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج رہی تھی، جبکہ قومی و ملی نغموں نے شرکاء کے جذبے کو مزید گرما دیا۔ میڈیا نمائندگان تقریب کے مختلف مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کر رہے تھے، جبکہ سوشل میڈیا کی ٹیمیں بھی اس یادگار تقریب کی ہر سرگرمی کو مسلسل ریکارڈ اور نشر کر رہی تھیں۔
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے طبہ مظفرآباد کی نمائندگی کرتے ہوئے پرنسپل ادارہ محترم پروفیسر ڈاکٹر واجد حسین اعوان، صدر شعبہ اردو و چیئرمین بزم ادب پروفیسر اعجاز نعمانی، پروفیسر سید ذیشان گیلانی، پروفیسر ابرار عباسی، پروفیسر شبیر جنجوعہ، پروفیسر نوید قریشی، پروفیسر بشیر احمد، پروفیسر خلیق احمد، پروفیسر واجد عزیز، پروفیسر اظہر صدیق، پروفیسر عبدالرؤف عباسی سمیت مختلف شعبہ جات کے معزز اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی۔ اساتذہ کرام کی تقریب میں موجودگی نے پروگرام کی وقعت اور اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔اساتذہ کرام نے مختلف قومی اور نجی میڈیا چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات و بہادری، بہترین عسکری حکمتِ عملی اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف ملکی سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ ہر مشکل گھڑی میں پوری قوم کی امید اور طاقت بھی ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد نعتیہ کلام پیش کیا گیا۔ تلاوت و نعتیہ کلام کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ اور کشمیر کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔
پرنسپل ادارہ ہذا محترم پروفیسر ڈاکٹر واجد حسین اعوان نے بول نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے افواج پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان وطن عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور بقا کی مضبوط ضامن ہیں۔ ہماری بہادر فوج نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات و بہادری اور لازوال قربانیوں کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جب بھی کسی اندرونی یا بیرونی چیلنج کا سامنا ہوا، افواج پاکستان سیسہ پلائی دیوار بن کر قوم کے سامنے کھڑی رہیں اور اپنی بہترین حکمتِ عملی سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
ڈاکٹر واجد حسین اعوان نے مزید کہا کہ "معرکۂ حق "بنیان مرصوص" ہمیں اتحاد، اتفاق، نظم و ضبط اور قومی یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب قوم اور افواج ایک صف میں کھڑی ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
انہوں نے نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبات کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، اس لیے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ قومی شعور، حب الوطنی اور ذمہ داری کے جذبے کو بھی فروغ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوان کل کے معمار ہیں اور انہی کے ہاتھوں پاکستان کا مستقبل مزید روشن اور مستحکم ہوگا۔
اس موقع پر صدر شعبۂ اردو و چیئرمین بزمِ ادب پروفیسر اعجاز نعمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ بہادری، قربانیوں اور وطن سے محبت کی روشن مثالوں سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ہر مشکل وقت میں اپنی جرات اور بہترین حکمت عملی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے افواج پاکستان کے جذبہ دفاع وطن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر حال میں ان کا حوصلہ بلند کرتی رہے گی۔
پروفیسر ابرار عباسی نے اپنے خطاب میں بھارت کے ناپاک عزائم اور خطے میں اس کی جارحانہ پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیشہ پاکستان کو کمزور کرنے کے خواب دیکھتا رہا ہے مگر افواج پاکستان نے ہر مرتبہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک مضبوط، خودمختار اور ناقابل تسخیر ریاست ہے، اور ہماری بہادر افواج ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
تقریب کے دوران طلبہ و طالبات نے بھی بھرپور انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بی ایس اردو میقات ہشتم کے طالب علم مبشر عباسی نے پاک فوج کی جرات، قربانیوں اور کامیاب عسکری حکمت عملی کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان قوم کا فخر ہیں اور پوری قوم اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑی تھی، کھڑی ہےاور کھڑی رہے گی۔ (انشاءاللہ)
انھوں نے اپنی گفتگو کا اختتام ایک شعر کے ساتھ کیا۔
یاران جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت
جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی
پھر بی ایس اردو میقات دوم کے طالب علم شمریز احمد گل نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ "بنیان مرصوص" دراصل اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت ذمہ دار شہری اور طالب علم ہمارا فرض ہے کہ ہم ہر مشکل گھڑی میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کبھی بھی اپنی فوج کو تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ ہر آزمائش میں دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔
تقریب کے اختتام پر ایک عظیم الشان ریلی بھی نکالی گئی، جس میں طلبہ و طالبات، اساتذہ کرام اور عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "اسلام زندہ باد"، "پاک فوج زندہ باد"، "کشمیر بنے گا پاکستان" اور "معرکۂ حق زندہ باد" اور بنیان مرصوص زندہ باد" جیسے نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر مارچ کرتے ہوئے افواج پاکستان سے اپنی والہانہ محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، افواجِ پاکستان کی کامیابی، کشمیر کی جلد آزادی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا عہد کیا کہ پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور دفاع کے لیے پوری قوم ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ (انشاءاللہ)
پاکستان زندہ باد
افواج پاکستان پائندہ باد

معرکہ حق "آپریشن بنیان المرصوص" ریلی کی تصویری جھلکیاں
12/05/2026

معرکہ حق "آپریشن بنیان المرصوص" ریلی کی تصویری جھلکیاں

Address

Naluchi
Muzaffarabad
13100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ejaz Noumani Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category