04/06/2026
🌹 امیدِ سحر ویلفیئر آرگنائزیشن 🌹
الحمدللہ!
صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل پٹیکہ جناب سید سجاد گیلانی صاحب نے تنظیم کے سرپرستِ اعلیٰ کی رہائش گاہ پر تشریف لا کر تنظیم کے نومنتخب صدر محمد صغیر جگوال صاحب کو صدر منتخب ہونے پر اور محمد حفیظ صاحب کو مجلسِ عاملہ کا رکن منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر سید سجاد گیلانی صاحب نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیدِ سحر ویلفیئر آرگنائزیشن علاقے کی فلاح و بہبود اور خدمتِ خلق کے لیے قابلِ قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیم کو مزید ترقی اور کامیابی کی جانب گامزن کریں گے۔
امیدِ سحر ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے سید سجاد گیلانی صاحب کی آمد، محبت اور حوصلہ افزائی پر دلی شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔
💐 محمد صغیر جگوال صاحب اور محمد حفیظ صاحب کو ایک بار پھر بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ انہیں خدمتِ خلق کے اس سفر میں کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔ 🌹
امید سحر ویلفیئر آرگنائزیشن اپردرکوٹ Pattika AJK Facebook Community Facebook Sajjad Gillani