دردنامہ

دردنامہ ہم وہ لوگ ہیں جو مسکراتے کم اور لکھتے زیادہ ہیں…
یہ صفحہ اُن ادھورے خوابوں اور ٹوٹے دلوں کی آواز ہے

11/06/2026

کسی ریگزار کی دھوپ میں وہ جو قافلے تھے بہار کے
وہ جو اَن کھلے سے گلاب تھے
وہ جو خواب تھے میری آنکھ میں
جو سحاب تھے تیری آنکھ میں
وہ بکھر گئے، کہیں راستوں میں غبار کے !
وہ جو لفظ تھے دمِ واپسیں
میرے ہونٹ پر
تیرے ہونٹ پر
انہیں کوئی بھی نہیں سُن سکا
وہ جو رنگ تھے سرِ شاخِ جاں
تیرے نام کے
میرے نام کے
انہیں کوئی بھی نہیں چُن سکا۔

امجد اسلام امجد

02/06/2026
31/05/2026

آخری بار ملو، رسمِ محبت ہے یہی
آؤ اک شام مناتے ہیں بچھڑنے کے لئے
یاد رکھنے کا میرے پاس نہ امکان رہے
آج بس آ کے ملو دل سے اترنے کے لئے

30/05/2026

اے دردِ عشق! تجھ سے مکرنے لگا ہوں میں
مجھ کو سنبھال! حد سے گزرنے لگا ہوں میں

پہلے حقیقتوں سے ہی مطلب تھا اور اب
ایک آدھ بات فرض بھی کرنے لگا ہوں میں

ہر آن ٹوٹتے عقیدوں کے یہ سلسلے
لگتا ہے جیسے آج بکھرنے لگا ہوں میں

اے چشمِ یار! میرا سُدھرنا محال تھا
تیرا کمال ہے کہ سُدھرنے لگا ہوں میں

یہ مہر و ماہ، ارض و سما مجھ میں کھو گئے
اِک کائنات بن کے ابھرنے لگا ہوں میں

اتنوں کا پیار مجھ سے سنبھالا نہ جائے گا
لوگو! تمہارے پیار سے ڈرنے لگا ہوں میں

دِلی کہاں گئیں ترے کوچوں کی رونقیں
گلیوں سے سر جھکا کے گزرنے لگا ہوں میں
(جاں نثار اختر)

29/05/2026

تجھ میں بھی رنگ ہے کچھ کچھ تو زمانے والا

Address

Mohra Malal Post Office Karore Tensile Kottli Sattian District Murre
Murree
47260

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دردنامہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category