23/09/2026
پاکستان اور کشمیر — ایک خطاطی، ایک احساس
آرٹسٹ شعیب احمد خان نے لفظ ’’پاکستان‘‘ اور ’’کشمیر‘‘ کو ایک منفرد اور دلکش خطاطی کی صورت میں اس انداز سے یکجا کیا ہے کہ ایک ہی کمپوزیشن میں دونوں الفاظ واضح طور پر پڑھے جا سکتے ہیں۔
میرے قومی اور جذباتی تصور میں کشمیر پاکستان کا حصہ ہے، اسی احساس کی ترجمانی کرتے ہوئے میں نے ’’کشمیر‘‘ کو ’’پاکستان‘‘ کے اندر پیوست کیا ہے۔ یہ محض الفاظ کی خطاطی نہیں بلکہ ایک ایسے تصور کی فنی عکاسی ہے جس میں کشمیر اور پاکستان کو ایک دوسرے سے جدا نہیں سمجھا گیا۔
اس فن پارے کے ذریعے کشمیر کے لیے اپنی محبت، کشمیری عوام کے ساتھ اپنی وابستگی اور ان کی جدوجہدِ آزادی سے وابستہ افراد کے لیے اپنا خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک ادنیٰ سی کوشش کی ہے۔