Shafiq barvi

Shafiq barvi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shafiq barvi, Arts and entertainment, Southern Ring Road, ChOwk Sarwar Shaheed.

غربت کی  15 حیران کرنے والی وجوہات۔ہمارے معاشرے کے گریبان میں جھانکتی ہوئی ۱۵ بے رحم وجوہات، جو بتاتی ہیں کہ یہاں کا عام...
05/12/2025

غربت کی 15 حیران کرنے والی وجوہات۔

ہمارے معاشرے کے گریبان میں جھانکتی ہوئی ۱۵ بے رحم وجوہات، جو بتاتی ہیں کہ یہاں کا عام آدمی غربت کے دلدل سے کیوں نہیں نکل پاتا۔ یہ میٹھی باتیں نہیں، کڑوی گولیاں ہیں۔اس کو پڑھنے سے پہلے دل پر ہاتھ رکھ لیں۔

۱۔ "سرکاری نوکری" کا نشہ
پاکستانی نوجوان کی جوانی کے بہترین ۱۰ سال "سرکاری نوکری" کے انتظار میں گل سڑ جاتے ہیں۔ وہ پچیس ہزار کی پرائیویٹ نوکری یا چھوٹا کاروبار کرنے کو توہین سمجھتے ہیں اور ۳۰ سال کی عمر تک والدین کے ٹکڑوں پر پلتے ہیں۔ نتیجہ؟ جب ہوش آتا ہے تب تک وقت اور عمر دونوں ہاتھ سے نکل چکے ہوتے ہیں۔

۲۔ دکھاوے کی شادیاں (امیروں کی نقل)
جیب میں پھوٹی کوڑی نہیں، مگر شادی پر ۱۰ لاکھ کا کھانا اور ۵ لاکھ کا جہیز دینا "ناک" کا مسئلہ ہے۔ یہ قوم اپنی زندگی کی کل جمع پونجی صرف ۴ گھنٹے کی تقریب میں لوگوں کو کھانا کھلا کر برباد کر دیتی ہے، اور پھر اگلے ۵ سال قرضہ اتارتی رہتی ہے۔

۳۔ ڈگری زدہ جاہل
ہاتھ میں ماسٹرز کی ڈگری ہے مگر ایک پروفیشنل ای میل لکھنی نہیں آتی۔ ہمارے تعلیمی نظام نے صرف "نوکر" پیدا کیے ہیں، ہنر مند نہیں۔ ڈگری کو قابلیت سمجھنا سب سے بڑی بیوقوفی ہے، کیونکہ مارکیٹ ڈگری کو نہیں، "سکل" (Skill) کو پیسے دیتی ہے۔

۴۔ ایک کمائے، دس کھائیں
مشترکہ خاندانی نظام (Joint Family) کی یہ کڑوی سچائی ہے کہ اگر ایک بھائی کمانے لگ جائے تو باقی سب "پیر پسار" کر لیٹ جاتے ہیں۔ یہاں "Parasite" (مفت خورے) بننے کا رواج ہے، جس کی وجہ سے کمانے والا بھی کبھی امیر نہیں ہو پاتا کیونکہ اس کا پیسہ سرمایہ کاری میں نہیں، دوسروں کا پیٹ بھرنے میں لگ جاتا ہے۔

۵۔ کمیٹی کلچر (مردہ پیسہ)
پاکستانیوں کو انویسٹمنٹ سے ڈر لگتا ہے مگر "کمیٹی" ڈالنے کا شوق ہے۔ کمیٹی "مردہ پیسہ" (Dead Money) ہے۔ دو سال بعد جو ایک لاکھ ملے گا، مہنگائی کی وجہ سے اس کی قدر ۶۰ ہزار رہ چکی ہوگی۔ یہ بچت نہیں، اپنے پیسے کی قدر گرانے کا طریقہ ہے۔

۶۔ انا کا بت (میں یہ کام کروں گا؟)
"میں چوہدری کا بیٹا ہوں، میں ریڑھی لگاؤں گا؟"
اس جھوٹی انا نے لاکھوں گھر اجاڑ دیے۔ یہاں لوگ بھوکے مر جائیں گے لیکن کوئی چھوٹا کام شروع کرنے میں شرم محسوس کریں گے۔ یاد رکھیں، کام چھوٹا نہیں ہوتا، بندے کی سوچ چھوٹی ہوتی ہے۔

۷۔ صحت کی تباہی (خودکشی)
ہم وہ قوم ہیں جو ۴۰ سال کی عمر تک تیل اور چینی ٹھونس کر اپنا جسم برباد کرتے ہیں اور پھر ۵۰ سال کی عمر کے بعد اپنی ساری کمائی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو دے دیتے ہیں۔ صحت کو نظر انداز کرنا غربت کا سیدھا راستہ ہے۔

۸۔ شارٹ کٹ کی تلاش
ہمیں امیر بننا ہے، لیکن محنت کے بغیر۔ کبھی ڈبل شاہ، کبھی کرپٹو کے فراڈ اور کبھی لاٹری۔ پاکستانی قوم پروسیس (Process) پر یقین نہیں رکھتی، اسے "معجزہ" چاہیے۔ اور معجزے کے انتظار میں نسلیں غریب رہ جاتی ہیں۔

۹۔ الزام تراشی (Victim Mentality)
"حکومت خراب ہے، نواز شریف کھا گیا، عمران خان نے کیا کر لیا، فوج نہیں چھوڑتی۔۔۔"
یہ وہ چُورن ہے جو ناکام لوگ روز بیچتے ہیں۔ یہ ماننے کے بجائے کہ "میں نالائق ہوں"، وہ اپنی ناکامی کا ملبہ سسٹم پر ڈال کر بری الذمہ ہو جاتے ہیں۔

۱۰۔ ادھار پر عیاشی
ہم وہ لوگ ہیں جو "آئی فون" قسطوں پر لیتے ہیں تاکہ ان لوگوں کو متاثر کر سکیں جو ہمیں پسند بھی نہیں کرتے۔ غیر ضروری چیزوں (Liabilities) کے لیے قرض لینا مالی خودکشی ہے، جو یہاں کا ہر دوسرا بندہ کر رہا ہے۔

۱۱۔ سیکھنا بند (The Know-it-all)
ڈگری ملتے ہی کتاب بند۔ پاکستانی اوسطاً سال میں ایک کتاب بھی نہیں پڑھتا۔ جب آپ اپنے دماغ پر انویسٹ کرنا بند کر دیتے ہیں، تو آپ کی جیب خود بخود خالی ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

۱۲۔ اولاد بطور انشورنس پالیسی
غربت کی ایک بڑی وجہ "بے تحاشا بچے" ہیں۔ غریب آدمی بچے اس لیے پیدا کرتا ہے کہ "یہ بڑے ہو کر کمائیں گے"۔ وہ یہ نہیں سوچتا کہ وسائل کے بغیر پلنے والے بچے "سرمایہ" نہیں، معاشرے اور والدین پر "بوجھ" بنتے ہیں۔

۱۳۔ رسک فوبیا (Risk Aversion)
"پیسہ ڈوب نہ جائے"۔ اس ڈر سے لوگ پیسہ بینک میں سڑنے دیتے ہیں یا پلاٹ لے کر چھوڑ دیتے ہیں۔ کاروبار کرنے کا، رسک لینے کا حوصلہ ہی نہیں ہے۔ اور جو رسک نہیں لیتا، وہ کبھی ترقی نہیں کرتا۔

۱۴۔ حاسدانہ رویہ
امیر آدمی کو دیکھ کر یہ سیکھنے کے بجائے کہ "یہ کیسے امیر ہوا؟"، ہم کہتے ہیں "ضرور حرام کا کمایا ہوگا۔" امیروں سے نفرت کر کے آپ کبھی امیر نہیں بن سکتے، کیونکہ لاشعوری طور پر آپ وہ بننا ہی نہیں چاہتے جسے آپ برا سمجھتے ہیں۔

۱۵۔ وقت کا قتلِ عام
چائے کے ڈھابوں پر گھنٹوں سیاست پر بحث، ٹک ٹاک پر اسکرولنگ اور فضول محفلیں۔ غریب آدمی کے پاس پیسے کے علاوہ سب سے قیمتی چیز "وقت" ہوتی ہے، اور وہ اسی کو سب سے زیادہ بے دردی سے ضائع کرتا ہے۔

اپنی بدحالی کا ملبہ حکومت یا تقدیر پر ڈالنا بند کریں، کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ آپ کی جیب خالی نہیں بلکہ آپ کا دماغ بنجر ہے۔ جب تک آپ اپنی ”جھوٹی انا“ اور ”سستی“ کا جنازہ نہیں نکالیں گے، غربت آپ کی نسلوں کو اسی طرح چاٹتی رہے گی۔

آج کل موبائل فون سیکیورٹی کے لحاظ سے لوگ سب سے محفوظ آپشن iPhone کو سمجھتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بلیک بیری سیکیور...
29/10/2025

آج کل موبائل فون سیکیورٹی کے لحاظ سے لوگ سب سے محفوظ آپشن iPhone کو سمجھتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بلیک بیری سیکیورٹی کے لحاظ سے بہت آگے تھا حتیٰ کہ اس میں ڈیٹا تک رسائی صرف موبائل کے مالک کو تھی کمپنی بھی محدود رسائی رکھتی تھی۔

بلیک بیری موبائل فون سیکیورٹی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے محفوظ فونز میں شمار کیے جاتے تھے خاص طور پر اپنے عروج کے دور (2005 تا 2015) کے دوران…

بلیک بیری کی سیکیورٹی کیوں خاص تھی…؟؟

1. End-to-End Encryption:

BlackBerry Messenger (BBM) اور ای میل سروس میں ڈیٹا اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتا تھا۔

اس کا مطلب یہ کہ پیغام یا ڈیٹا بھیجنے والا اور وصول کرنے والا ہی اسے پڑھ سکتا تھا، درمیان میں کوئی بھی (حتیٰ کہ نیٹ ورک یا سرور کا ایڈمن بھی) ڈیٹا نہیں دیکھ سکتا تھا۔

2. BES (BlackBerry Enterprise Server):

کمپنیوں کے لیے ایک خاص سسٹم ہوتا تھا جو ڈیٹا ٹریفک کو اپنی کمپنی کے سرور سے انکرپٹ کر کے بھیجتا تھا۔

اس سے کمپنی اپنے ملازمین کے فونز پر مکمل کنٹرول رکھتی تھی، مگر باہر کی کوئی پارٹی (حتیٰ کہ بلیک بیری خود بھی) ڈیٹا کو نہیں دیکھ سکتی تھی۔

3. Secure Boot & OS Integrity:

بلیک بیری کے فون ہر بار اسٹارٹ ہونے پر سیکیورٹی چیک کرتے تھے کہ آپریٹنگ سسٹم میں کوئی چھیڑ چھاڑ تو نہیں ہوئی۔

کسی غیر منظور شدہ سافٹ ویئر کو سسٹم پر چلنے نہیں دیتے تھے۔

4. Canadian Servers:

بلیک بیری کا زیادہ تر ڈیٹا کینیڈا میں واقع اپنے ڈیٹا سینٹرز کے ذریعے گزرتا تھا، جس کی وجہ سے بہت سے ممالک کے انٹیلیجنس ادارے (مثلاً امریکا، عرب امارات، پاکستان، برطانیہ اور بھارت وغیرہ) ناراض بھی رہتے تھے کیونکہ وہ اس ڈیٹا تک رسائی نہیں کر سکتے تھے۔

کیا کوئی بھی بلیک بیری ڈیٹا تک نہیں پہنچ سکتا تھا…؟؟

زیادہ تر معاملات میں نہیں — خاص طور پر انٹرپرائز (BES) یوزرز کا ڈیٹا انتہائی محفوظ تھا۔

عام یوزرز (BIS – BlackBerry Internet Service) کے کچھ ڈیٹا چینلز بلیک بیری کے اپنے سرورز سے گزرتے تھے، جہاں کمپنی تکنیکی طور پر کچھ رسائی رکھ سکتی تھی مگر پریکٹیکلی یہ ڈیٹا بھی مضبوطی سے انکرپٹڈ ہوتا تھا۔

حکومتی سطح پر بھی کئی ممالک کو بلیک بیری کے سرورز تک رسائی نہ ملنے پر مسائل پیش آتے تھے (مثلاً بھارت، عرب امارات ور دیگر نے کئی بار بلیک بیری پر پابندی کی دھمکی دی تھی۔پاکستان میں بھی 2008-10 کے دوران حسین حقانی والا کیس خاصا مشہور ہوا تھا جب ان کا موبائل چیک کرنا چاہا تو باوجود کوشش کے کمپنی نے مالک کی اجازت کے بناء ڈیٹا دینے سے انکار کر دِیا)

پھر بلیک بیری کیوں ختم ہوا...؟؟؟ ‼️

سیکیورٹی کے باوجود کمپنی جدید اسمارٹ فون فیچرز (iPhone, Android) کے مقابلے میں پیچھے رہ گئی۔

App ecosystem کمزور تھا۔

یوزرز سیکیورٹی سے زیادہ ایپس، کیمرہ اور آسانی چاہتے تھے۔

نتیجہ یہ ہوا کہ بلیک بیری آہستہ آہستہ مارکیٹ سے باہر ہوگیا۔








سونے کا رواج ختمکل مورخہ 24 اکتوبر 2025 کو بعد از نماز جمعہ مدرسی عمر بن خطاب میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شادی میں سونے ...
25/10/2025

سونے کا رواج ختم
کل مورخہ 24 اکتوبر 2025 کو بعد از نماز جمعہ مدرسی عمر بن خطاب میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شادی میں سونے اور فضول رسومات کو ختم کر کے شادی کو آسان بنانے کے حوالے سے چند اہم نقد پر بحث ہوئی۔
ا۔ سونے کی شرط پر مکمل پابندی۔ سونے کی بجائے دوسرے زیورات خوبصورت ڈیزائن باآسانی دستیاب ہیں اسلئے جس کو زیادہ گہنوں کا شوق ہو وہ اسی پر اکتفا کریں۔
ب۔ حق مہر 5 لاکھ سے کم مقرر
ج۔ تماشوں پر مکمل پابندی عائد
د۔ لڑکی والوں کو کھانے کا کوئی خرچہ نہیں دیا جائے گا۔
ہ۔ دولہے کے گھر ایک دو ہفتہ پہلے سے ڈھول باجوں ڈیک وغیرہ پر مکمل پابندی، صرف شادی والے دن یا رات اجازت ہو گی۔
خ۔ دلہن کے گھر والوں کی طرف سے کسی کو کپڑے تحفے کے طور پر نہیں دے جائیں گے۔
و۔ دلہن یا دولہے کی طرف سے کوئی شرط نہیں رکھی جائے گی۔

محترم شہریوں چونکہ اس میٹنگ میں ناصی والا کے لوگ شامل تھے۔ اس لیے اس کو ناصری کے حد تک رکھا گیا ہے۔ لیکن چونکہ یہ پہلا قدم تھا اس سے ہمیں اندازہ ہو گیا کہ واقعی لوگوں کو یہ مسئلہ پیش آرہا ہے اور اس کے حل میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ لہزا ہماری خواہش ہے کہ اس کو پورے علاقے میں نافذ کیا جائے۔ لہزا جو لوگ مزید دلچسپی رکھتے ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں تاکہ ان کے علاقوں میں جا کر اس موضوع کو بیان کیا جائے اور پورے علاقے میں رائج کیا جائے تاکہ شادی کو عام اور زنا کک روک تھام کی جا سکے اور خود کو اور اپنے بچوں کو گناہ سے بچائیں اور اپنے رب کریم کو راضی کریں۔

جو لوگ اس کے علاؤہ کوئی اچھی تجویز پیش کرنا چاہیں ان کو بھی ہم خوش آمدید کہیں گے۔ او ملکر اس کار خیر میں حصہ ڈالیں۔ اور غریب کے بچوں کی شادی کی خواہش پوری کریں۔ آپ کے وقت کا اور تعاون کا شکریہ۔۔

10/09/2025

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بغیر ریڈنگ کے لاکھوں کے بل آگئے عوام سراپا احتجاج

04/09/2025

ماشاءاللہ دیکھ کے دل خوش ہو گیا اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک تمام اہل سنت کو شعور عطا فرمائے کہ وہ اس طرح جلوس سے میلاد نکالا کریں آمین ثم آمین

Barvi mobile shop
03/09/2025

Barvi mobile shop

*تازہ ترین گرے والی چیک پوسٹ سے موٹرسائیکل اور کاروں کو عارضی طور پر گزرنے دیا جارہا ہے*
03/09/2025

*تازہ ترین گرے والی چیک پوسٹ سے موٹرسائیکل اور کاروں کو عارضی طور پر گزرنے دیا جارہا ہے*

🎉 Just completed level 3 and am so excited to continue growing as a creator on Facebook!
03/09/2025

🎉 Just completed level 3 and am so excited to continue growing as a creator on Facebook!

03/09/2025

ملتان مظفرگڑھ! ہیڈمحمدوالاپُل کےساتھ روڈپراگراس دفعہ شگاف ڈالاگیاتوشگاف والی جگہ پرپُل تعمیرکروائی جائےگی سیدیوسف رضاگیلانی

03/09/2025

Head Muhammad wala

کوئی بھی بیٹری ایک بار چارج ہو کر مکمل ڈسچارج ہو تو یہ ایک چارجنگ سائیکل شمار ہوتا ہے ۔ عموماََ یو پی ایس پر لگی بیٹری د...
13/06/2025

کوئی بھی بیٹری ایک بار چارج ہو کر مکمل ڈسچارج ہو تو یہ ایک چارجنگ سائیکل شمار ہوتا ہے ۔ عموماََ یو پی ایس پر لگی بیٹری دن میں چارج اور رات میں ڈسچارج ہوتی ہے ۔ گویا یہ ایک چارجنگ سائیکل پورا ہوا ۔ آج کل 5000 چارجنگ سائیکل کی بیٹریاں عام دستیاب ہیں ۔ بعض تو آٹھ ہزار سے دس ہزار چارجنگ سائیکل کا دعویٰ بھی کرتے ہیں مگر ہم یہاں 5000 چرجنگ سائیکل ہی فرض کر لیں تو یہ تقریباً 13 سال کا عرصہ بنتا ہے اور یہ کسی بھی بیٹری کیلئے بہت بڑا وقت ہے ۔ یاد رہے کہ عام استعمال کی تیزاب والی بیٹری میں زیادہ سے زیادہ 700 چارجنگ سائیکل ہوتے ہیں اور ان میں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ انہیں مکمل ڈسچارج نہیں کیا جا سکتا جبکہ جدید لیتھیئم بیٹریوں کو زیرو تک ڈسچارج کیا جا سکتا ہے جو بہت بڑا ایڈوانٹیج ہے !

Address

Southern Ring Road
Chowk Sarwar Shaheed
60000

Telephone

03017492751

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shafiq barvi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Shafiq barvi:

Share