07/02/2025
فصل بہار میں وہ مثل گلاب تم
ڈھلتی چاندنی میں ابھرتا شباب تم
پھلتے چمن میں برادہ و خاک ہم
اجڑے چمن میں وہ کونپل نایاب تم
دیدار یار میں اک دل بیمار ہم
رہ گزر خزاں پر سراپا الفتِ کتاب تم
روز دیکھیں جسے وہ ادھورا خواب ہم
ہر قرینہ، ہر سلیقے میں سراپا آداب تم
بَہرصورت ایک خوبصورت سراب ہم
اور لاحاصل جو رہے وہ مہتاب تم
🖋