02/05/2026
ایک مرتبہ اپنی دوا کھانے کے جاں گسل مرحلے کے دوران جونؔ بھائی کہنے لگے ” زندگی بھر میں دو کام نہیں سیکھ سکا، دوا کھانا اور بوسہ لینا،دوا کھاتے ہوئے ہر بار میرا دم نکلنے لگتا ہے اور بوسہ لیتے ہوئے ہمیشہ حلیف کا سانس رکنے لگتا ہے“۔
حماد غزنوی
جون ایلیا
کتاب: میں یا میں
صفحہ نمبر 197