اردو شاعری

اردو شاعری تیرے آنے سے کچھ ذرا ہی پہلے
بات تجھ سے ہی کر رہا تھا میں ‏تمہارے ساتھ کسی اور کو نہیں سوچا
بڑے خیال سے رکھا تمہیں خیالوں میں

27/05/2026

ہزار فخر کے کچھ روز ہی سہی لیکن
کسی حیسن نظر کا میں انتخاب رہا
وہ ایک شخص کہ آئینہ ترسے جس کے لیے
زہے نصیب کہ مجھے کتنا دستیاب رہا

18/03/2026

میرے رخسار پہ رخسار رکھ کر دیکھ لو نا
خطا تو ہے مگر اک بار کرکے دیکھ لو نا
تمہیں ہم سے محبت ہے یہ آنکھیں بولتی ہیں
لبوں سے بھی کبھی اظہار کرکے دیکھ لو نا

16/09/2025

07/09/2025

بچھڑ گئے تو یہ دل عمر بھر لگے گا نہیں
لگے گا لگنے لگا ہے مگر لگے گا نہیں

نہیں لگے گا اسے دیکھ کر مگر خوش ہے
میں خوش نہیں ہوں مگر دیکھ کر لگے گا نہیں

ہمارے دل کو ابھی مستقل پتا نہ بنا
ہمیں پتا ہے ترا دل ادھر لگے گا نہیں

جنوں کا حجم زیادہ تمہارا ظرف ہے کم
ذرا سا گملا ہے اس میں شجر لگے گا نہیں

اک ایسا زخم نما دل قریب سے گزرا
دل اس کو دیکھ کے چیخا ٹھہر لگے گا نہیں

جنوں سے کند کیا ہے سو اس کے حسن کا کیل
مرے سوا کسی دیوار پر لگے گا نہیں

بہت توجہ تعلق بگاڑ دیتی ہے
زیادہ ڈرنے لگیں گے تو ڈر لگے گا نہیں

03/09/2025

تم میرے پہلو میں بیٹھے ہو تو یوں لگتا ہے
‏دسترس میں میری قدرت نے جہاں رکھا ہے

Address

Cantt
Multan
60000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اردو شاعری posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share