بیان

بیان فکرِنَو اور روایت

کچھ ایسے ڈھنگ سے رویا کہ معتبر بھی لگاوہ ایک شخص مگر مبتلائے شَر بھی لگاکبھی کبھار پرندوں سے آپ بیتی کہیکبھی کبھار مجھے ...
20/05/2026

کچھ ایسے ڈھنگ سے رویا کہ معتبر بھی لگا
وہ ایک شخص مگر مبتلائے شَر بھی لگا

کبھی کبھار پرندوں سے آپ بیتی کہی
کبھی کبھار مجھے دشت اپنا گھر بھی لگا

میں اتنی تنگ جگہ سے گزر کے آیا ہوں
گھِسے ہیں پاؤں بھی اور آسماں پہ سر بھی لگا

ہمارے جسم کو نوچو تمام جانب سے
ادھر لگا چکا ہے زخم؟ اب ادھر بھی لگا

بنائے بیٹھا ہوں کاغذ پہ ایک فرضی مکان
اور اپنے آپ سے کہتا ہوں اس میں در بھی لگا

کسی کے ساتھ محبت کی بات کرتے ہوئے
ذرا سا خوش بھی ہوئے، ٹھیک ٹھاک ڈر بھی لگا

اداس میں بھی تھا اور اس پہ مستزاد تھا یہ
خفا خفا سا اداسی بھرا سفر بھی لگا

ہماری سمت سے آزاد ہے سو اپنا دل
کسی کو سونپ، کہیں پھینک یا جدھر بھی لگا

فیضان احمد فیضی

اپنوں کو  کسی  طور  رلانا  نہیں  آتا یعنی کہ مجھے چھوڑ کے جانا نہیں آتا مشکل ہے ذرا ملنا مجھے کام بہت ہیں اس کو کوئی اچھ...
19/05/2026

اپنوں کو کسی طور رلانا نہیں آتا
یعنی کہ مجھے چھوڑ کے جانا نہیں آتا

مشکل ہے ذرا ملنا مجھے کام بہت ہیں
اس کو کوئی اچھا سا بہانا نہیں آتا

مجذوب پے جچتی ہے فقط گوشہ نشینی
گلیوں میں مجھے خاک اڑانا نہیں آتا

اک سمت مجھے بھوک بہت نوچ رہی ہے
اک سمت مجھے کچھ بھی چرانا نہیں آتا

وہ کیسے سمیٹے گا مری ذات کے ٹکڑے
پتھر بھی جسے راہ سے ہٹانا نہیں آتا

مسجود ملائک تری مخلوق عجب ہے
اکڑی ہوئی گردن کو جھکانا نہیں آتا

حنظلہ حالِم

کل ایک یادگار دن گزرا محترم روفی سرکار صاحب کے ساتھ، جن کی میزبانی، محبت بھری گفتگو، خوبصورت اشعار اور علم سے بھرپور نشس...
18/05/2026

کل ایک یادگار دن گزرا محترم روفی سرکار صاحب کے ساتھ، جن کی میزبانی، محبت بھری گفتگو، خوبصورت اشعار اور علم سے بھرپور نشست نے دل جیت لیا۔
چائے سے لے کر لذیذ کھانے تک ہر لمحہ خلوص سے بھرپور تھا۔
ایسی محفلیں صرف وقت نہیں بلکہ یادیں بن جاتی ہیں۔
🤍دل کی گہرائیوں سے شکریہ سر

ورنہ اسے تعزیر نہ زنجیر کا ڈر ہےقیدی کو فقط زہر بجھے تیر کا ڈر ہےمسمار کا خدشہ تو بہت بعد میں ، پہلےاک کھوکھلی بنیاد پہ ...
05/05/2026

ورنہ اسے تعزیر نہ زنجیر کا ڈر ہے
قیدی کو فقط زہر بجھے تیر کا ڈر ہے

مسمار کا خدشہ تو بہت بعد میں ، پہلے
اک کھوکھلی بنیاد پہ تعمیر کا ڈر ہے

جو مجھ کو ڈراتا ہے مری نیند میں اکثر
اس ایک برے خواب کی تعبیر کا ڈر ہے

اس گردشِ دنیا سے نکلتے ہوئے دل کو
کچھ دن سے فقط گردشِ تقدیر کا ڈر ہے

کم ظرف تھا وہ شخص جسے چوٹ دکھائی
اب مجھ کو مرے زخم کی تشہیر کا ڈر ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Komal joya کومل جوئیہ

20/04/2026

نہیں ہے خوف کوئی دشمنوں کی صف سے مجھے
کمک ملے گی ابھی دیکھنا نجف سے مجھے

علی کا نام لیا مل گئی خدا کی مدد
یہ عشق شرک نہیں ہے کسی طرف سے مجھے

آفتاب عارض

الحمدللہ ایک کامیاب مشاعرہ منعقد ہواتمام احباب کی آمد کا بہت شکریہمشاعرہ کی کچھ جھلکیاں۔۔۔۔۔۔                   ゚
06/04/2026

الحمدللہ ایک کامیاب مشاعرہ منعقد ہوا
تمام احباب کی آمد کا بہت شکریہ
مشاعرہ کی کچھ جھلکیاں۔۔۔۔۔۔

تمام احباب کو خوش آمدید ❣️ Powered by:بیان
04/04/2026

تمام احباب کو خوش آمدید ❣️
Powered by:
بیان

آگ پانی غبار کیا ہو گاکہکشاؤں کے پار کیا ہوگاموسم انتظار میں عاشرماسوا انتظار کیا ہو گاندیم بلال عاشر
04/04/2026

آگ پانی غبار کیا ہو گا
کہکشاؤں کے پار کیا ہوگا

موسم انتظار میں عاشر
ماسوا انتظار کیا ہو گا

ندیم بلال عاشر

ہو جائے اگر لڑنے کو تیار درندہکھا جائے گا سب درد کے انبار درندہآفاق سے اترے گی مرے نام کی پرچیمکتوبِ خدا بولیں گے غدار د...
04/04/2026

ہو جائے اگر لڑنے کو تیار درندہ
کھا جائے گا سب درد کے انبار درندہ

آفاق سے اترے گی مرے نام کی پرچی
مکتوبِ خدا بولیں گے غدار درندہ

عابد جعفری

Address


60000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بیان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your establishment to be the top-listed Arts & Entertainment?

Share