04/06/2023
پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ماؤں، بہنوں بیٹیوں کو پہلےاغواء کیا گیا، پھر جیلوں میں بدسلوکی کا نشانہ بنانے اور نہایت غیرانسانی حالات میں رکھنے کے ساتھ انہیں شدید ذہنی اذیّت پہنچانےکا سلسلہ جارہی ہےحالانکہ ان میں سےکوئی بھی جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں۔
پرامن احتجاج کی پاداش میں ان ماؤں،بہنوں، بیٹیوں کی محض اس لئےتذلیل کی گئی کہ ڈرا دھمکا کے اور خوفزدہ کرکے انہیں آئندہ پرامن احتجاج کے اپنے بنیادی حق کےاستعمال سے باز رکھا جاسکے اور سیاست سے دور کیا جاسکے۔
ہماری ان تمام خواتین نے جس حوصلے اور وقار سے اس (بہیمانہ، انسانیت سوز اور مجرمانہ سلوک) کا سامنا کیا اس پر مجھے فخر ہے۔ (عمران خان)