شاعرانہ انداز ادب واحترام کاشف ملتان

  • Home
  • Pakistan
  • Multan
  • شاعرانہ انداز ادب واحترام کاشف ملتان

شاعرانہ انداز ادب واحترام کاشف ملتان میرے خیال سے کہ! میرا خیال برا ہے،،،،
مجھے نیند آتی نہیں میرا خواب ادھورا ہے،،،،

کاشف ملتان

اسے گزرے ہوئے زمانہ ہو گیامیں بھی اُسی گلی کا دیوانہ ہو گیاتم پوچھتے ہو مجھ مسافر سے منزل کا پتہمیں مست آنکھوں کا مست ٹھ...
04/06/2026

اسے گزرے ہوئے زمانہ ہو گیا
میں بھی اُسی گلی کا دیوانہ ہو گیا

تم پوچھتے ہو مجھ مسافر سے منزل کا پتہ
میں مست آنکھوں کا مست ٹھکانہ ہو گیا

میں اُس طغیانی سے سیراب ہوا، کاشفؔ
اب جاؤں کہاں؟ یہی میرا آستانہ ہو گیا

کاشف ملتان ✍🏻04.06.26

💥ہجر میں ردھم 💥اے   زندگی   ہم   تیری  تا  تھک  میں  تھک   دھن  بن گئےوفا  دیکھنے  کو ملی رقص میں تماشائی  کت تھک بن گئے...
25/05/2026

💥ہجر میں ردھم 💥

اے زندگی ہم تیری تا تھک میں تھک دھن بن گئے
وفا دیکھنے کو ملی رقص میں تماشائی کت تھک بن گئے

کتھک میں زندگی یوں عیاں کہ!!! سرگوشیاں محو پرواز
ہم ناچے گھنگرو باندھ کر! وہ کسی اور کی تھاپ کے بن گئے

✍🏻کاشف ملتان ✍🏻25.05.26✍🏻

اے   غمِ     زندگی      میں      تجھے     عَاق   کرتا   ہوںمتعلقہ   و   غیر  متعلقہ   یادوں   سے    آزاد   کرتا   ہُوںمج...
24/05/2026

اے غمِ زندگی میں تجھے عَاق کرتا ہوں
متعلقہ و غیر متعلقہ یادوں سے آزاد کرتا ہُوں

مجھے احساس اب ہوا تیری بدسلوکی اور بدصورتی کا
اے غمِ زندگی تُوں جا،نکل جا میں یہی انصاف کرتا ہُوں

✍🏻کاشف ملتان ✍🏻24.05.26✍🏻

یہ  رشتے  جو  عارضی  ہیں،  اِس  عارضی  زندگی میںہم پھر ملیں گے شائد،انصاف ہو گا اُس ابدی زندگی میں ✍🏻کاشف ملتان✍🏻24.05.2...
24/05/2026

یہ رشتے جو عارضی ہیں، اِس عارضی زندگی میں
ہم پھر ملیں گے شائد،انصاف ہو گا اُس ابدی زندگی میں

✍🏻کاشف ملتان✍🏻24.05.26✍🏻

محبت کرنے کے عوض بس مجبوری ملیدل  بھی  گرم  نہ ہوا ایسی مزدوری ملی✍🏻کاشف ملتان✍🏻
24/05/2026

محبت کرنے کے عوض بس مجبوری ملی
دل بھی گرم نہ ہوا ایسی مزدوری ملی

✍🏻کاشف ملتان✍🏻

دل کا کونہ،کونہ بھرا پڑا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوئی جگہ خالی نہیںباتیں  چبھتی   ہیں،   تکبر   میں  بھرا کوئی وار خالی نہیںروتے...
24/05/2026

دل کا کونہ،کونہ بھرا پڑا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوئی جگہ خالی نہیں
باتیں چبھتی ہیں، تکبر میں بھرا کوئی وار خالی نہیں

روتے تو ہیں ظاہر ہے سسکیاں دل بھرتا ہے،خالی نہیں
سامنے تھپڑ ہی مار دیں گنجائش ہے!پیٹھ پیچھے تالی نہیں

✍🏻کاشف ملتان ✍🏻24.05.26✍🏻

سو     کر    اٹھا     تو     یہ    جملہ    زبان      پر    تھامیں  نے  کس کو   اظہار  کیا   کہ  میں  غمان  پر    تھااباس...
24/05/2026

سو کر اٹھا تو یہ جملہ زبان پر تھا
میں نے کس کو اظہار کیا کہ میں غمان پر تھا

اباسیاں ختم ہوئیں تو/ ہائے یاد آیا کاشف
وہ ماضی تھا محض،،،میرا بھروسہ گٹھیا انسان پر تھا

✍🏻24.05.26✍🏻کاشف ملتان ✍🏻

جو رقص کر کے یار منا گیاوہ بھلے شاہ تھا جو بھا گیا در بدر کی ٹھوکریں کھا گیاوہ بھُلّا  زمین میں سما گیااب نہ عشق اسیل نہ...
24/05/2026

جو رقص کر کے یار منا گیا
وہ بھلے شاہ تھا جو بھا گیا

در بدر کی ٹھوکریں کھا گیا
وہ بھُلّا زمین میں سما گیا

اب نہ عشق اسیل نہ عاشق اصیل
وہ بھُلّا ہی سچا عشق نبھا گیا

کاشف ملتان کی مٹی میں آیا ہے
بہاؤ الدین بھی ذکر حق کروا گیا

دونوں ہی درویش دونوں میں کوئی تکرار نہیں
بھُلّا بھی دنیا سے پرے !زکریا بھی دنیا کو بھلا گیا

✍🏻کاشف ملتان ✍🏻24.05.26✍🏻

✍🏻  نظم ماضی کی علم گاہ✍🏻قلم      دوات       تختی    بستہ ٹاٹ،چٹائی،اور مٹی میں وابستہتھوڑی    کتابیں     پیٹھ    پر   ل...
21/05/2026

✍🏻 نظم ماضی کی علم گاہ✍🏻

قلم دوات تختی بستہ
ٹاٹ،چٹائی،اور مٹی میں وابستہ

تھوڑی کتابیں پیٹھ پر لادے
صبح صادق چلنا وہ سچائی کا رستہ

استادوں کی قدر و منزلت ہائے کاشف
یوں آغاز ہوتا کہ املاء حروف تہجی کا دستہ

وہ ماضی کے علومِ دنیا و آخرت کا پڑھنا
سرپرست اعلیٰ کا کلاس میں اکھڑنا

وہ مونیٹر کی شرارتیں اور ہم کا سدھرنا
یاد آتا ہے آنسوؤں کے بلبوتے کاشف

اک،اک آنسو کا سچے دل سے آنکھوں سے اترنا
ڈنڈے کے ڈر سے دل لگا کر کاشف کا پڑھنا

✍🏻کاشف ملتان ✍🏻21.05.26✍🏻

اور پھر انگڑائی لی نئی جدت نے

قلم دوات نہ تختی ہے،،بچوں پہ کیسی سختی ہے

!/!ٹاٹ،چٹائی وہم ہو گیا

کرسی و پھٹے پر بیٹھنا اہم ہو گیا
زیادہ کتابیں پیٹھ پر لاد کر رکھ دی

عقل ان بچوں میں فولاد کی رکھ دی
استادوں کی عزت پر فرلانگتے ہیں

استاد خاموش اب شاگرد ہی ڈانٹتے ہیں
ان کا مستقبل سو رہا ہے،اب ہر ماں،باپ رو رہا ہے

جن کی دنیا ہی عجب کہانی ہے
ان کو خاک آخرت کی سمجھ آنی ہے

✍🏻کاشف ملتان✍🏻21.05.26✍🏻

Address

ملتان
Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شاعرانہ انداز ادب واحترام کاشف ملتان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category