07/10/2026
فرض کریں ایک باغ ہے۔ اگر آپ اس میں اچھے بیج ڈالیں، پانی دیں، غیر ضروری گھاس نکالیں اور مسلسل دیکھ بھال کریں تو باغ خوبصورت ہوتا جائے گا۔ لیکن اگر آپ اسے چھوڑ دیں تو کیا ہوگا؟ غیر ضروری گھاس خود ہی اگ جائے گی۔
ہمارا ذہن بھی ایسا ہی ہے۔ آپ ذہن کو خالی نہیں چھوڑ سکتے۔ اگر آپ خود اپنی سوچوں کا انتخاب نہیں کریں گے تو خوف، غصہ، حسد، مایوسی،اوور تھنکنگ آہستہ آہستہ جگہ بناتے ہیں۔
اسی لیے اپنے ذہن کی حفاظت بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی اپنے جسم کی ضروری ہے۔