Green Minds

Green Minds Raising the Consciousness of Humanity �

13/05/2022
04/08/2020
*Killer speech by Zimbabwe President Robert Mugabe:*_"Racism will never end as long as white cars are stil using black t...
04/08/2020

*Killer speech by Zimbabwe President Robert Mugabe:*

_"Racism will never end as long as white cars are stil using black tyres. Racism will never end if people still use black to symbolise bad luck and white for peace. Racism will never end if people still wear white clothes to weddings and black clothes to funerals. Racism will never end as long as those who don't pay their bills are blacklisted not white listed. Even when playing snooker, you haven't won until you've sunk the black ball, and the white ball must remain on the table! But I don't care, as long as *I'm still using white toilet paper to wipe my black ass, I'm happy."*

25/06/2020

بابا جی کہتے ہیں

"پُتر سارے کھیل روحوں کے ہوتے ہیں

مٹی کے جسم میں کشش تب ہی جاگتی ہے جب کسی روح کا اپنی بچھڑی دوست روح سے واسطہ پڑتا ہے.

ورنہ یہاں تو حسین و جمیل چہرے بھی قلب کو نہیں بھاتے، اُور کبھی کوئی عام سا چہرہ بھی جان سے پیارا ہو جاتا ہے.

پیچیدہ تخلیق سے اقتباس

25/06/2020

انتظار کو کارآمد بنائیں
ڈاکٹر برٹن گولڈسمتھ
(ترجمہ: رضوان عطا)

جب آپ کسی کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کے پاس کچھ وقت ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہے آنے والے نے ایک آدھ گھنٹہ بعد آنا ہو یا پھر آپ نے کچھ دیر بعد گھر سے نکلنا ہو۔ اس دوران آپ کوئی کارآمد سرگرمی سرانجام دے سکتے ہیں۔ ذیل میں ایسی ہی چند سرگرمیاں بتائی گئی ہیں۔ تھوڑا سا مطالعہ کریں: مطالعہ کتاب، اخبار، بلاگ یا میگزین کا کیا جا سکتا ہے۔ روزانہ صرف 10 منٹ کے مطالعے سے آپ کی معلومات میں بیش بہا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کو پڑھنے کی عادت نہیں تو اسے فوراً اپنائیں۔ دانتوں کی صفائی :دن میں دو مرتبہ برش کرنا اچھا ہوتا ہے اور تین مرتبہ کرنا زیادہ اچھا ہوتا ہے۔ اس میں پانچ منٹ ہی لگتے ہیں اور پھر آپ خود کو تازہ دم محسوس کرتے ہیں۔ یہ صحت کے لیے بھی مفید ہے۔ ماہرین کے مطابق دانتوں اور دل کی صحت کا آپس میں تعلق ہے۔ برش کے علاوہ آپ فلاس بھی کر سکتے ہیں۔ منہ تو دھولیں:اگر آپ کے پاس اتنا وقت نہیں کہ نہا سکیں تو صرف منہ دھولیں۔ اس سے تازگی محسوس ہوتی ہے اور تشویش میں کمی بھی ہوتی ہے۔ برتن ترتیب دیں:برتنوں کو ترتیب دینا بھی وقت کا اچھا استعمال ہے کیونکہ آپ کوئی تعمیری اور مثبت کام کر رہے ہیں۔ اسی طرح آپ باہر پڑی دوسری اشیا کو بھی ترتیب میں رکھ سکتے ہیں یا کسی حصے کی جھاڑ پونچھ کر سکتے ہیں۔ گھر میں ایسے کچھ چھوٹے چھوٹے کام ہوتے ہیں جو بعد میں بھی آپ نے کرنے ہوتے ہیں، انہیں دوران انتظار کرلیں۔ گھر میں ترتیب اور نظم ذہن پر بھی اچھا اثر ڈالتا ہے۔ الماری ترتیب دیں:الماری میں اگرچیزیں بے ترتیب پڑی ہیں تو آپ کو چاہیے کہ وقت کو ضائع کرنے کے بجائے انہیں ترتیب میں لے آئیں۔ اسی طرح میز کی دراز میں بھی اشیا بے ترتیب ہو سکتی ہیں۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا جائزہ: سوشل میڈیا پر سرسری نظر تو چند منٹوں میں ڈالی جا سکتی ہے۔ اگر آپ کسی کے انتظار میں ہیں تویہی کام کرلیں۔ گھنٹوں سوشل میڈیا کا استعمال مناسب نہیں۔ دوستوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اس دوران آرام سے گفتگو ہو سکتی ہے۔ تاہم خیال رہے کہ اس میں پانچ سے 30 منٹ تک وقت صرف ہو سکتا ہے۔ پرانے دوست کو یاد کریں: کسی ایسے دوست کو جس سے آپ کا خاصے عرصے سے رابطہ نہ ہوا ہو، اس دوران یاد کر لیں۔ اسے ٹیکسٹ پیغام بھیج دیں یا ای میل کر دیں۔ ہو سکتا ہے ایسا کوئی دوست ہو جس کی فیس بک پوسٹس کو تو آپ طویل عرصے سے لائیک کررہے ہوں لیکن اس سے بڑھ کر کچھ نہ کر رہے ہوں۔ طویل عرصے بعد دوستوں سے رابطہ کرنے سے انہیں اور آپ کو اچھا محسوس ہوتا ہے۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ کڑے وقت میں پرانے دوست بہت کام آتے ہیں۔ بات چیت یا کھیل کود:اگر کوئی ساتھ موجود ہے تو اس سے گفتگو کی جا سکتی ہے یا کھیلا جا سکتا ہے۔ پالتو جانور سے بھی کھیلا جا سکتا ہے ۔ بلی سے کھیلنا فشارِ خون میں کمی کا سبب بنتا ہے۔ اگر آپ نے کچھ انتظار کے بعد روانہ ہونا ہے تو کپڑے تبدیل کرنے کے لیے 10 منٹ کافی ہوں گے، اس کے علاوہ وقت ضائع مت کریں کیونکہ وقت بہت قیمتی شے ہے۔

ایک ماہر نفسیات کونسلنگ کے ذریعے سٹریس پیدا کرنے والی وجوہات کو ختم کرتا ھے ۔مختلف تھیراپیز کے ذریعے علاج کرتا ھے ۔بغیر ...
25/06/2020

ایک ماہر نفسیات کونسلنگ کے ذریعے سٹریس پیدا کرنے والی وجوہات کو ختم کرتا ھے ۔مختلف تھیراپیز کے ذریعے علاج کرتا ھے ۔
بغیر کسی judgment کے اپنے کلائنٹ کی بات سنتا ھے ۔
ہر وہ بات جو وہ کہیں اور کرتے ھوئے ڈرتا یا شرماتا ھے ۔

زندگی کو مثبت اور productive کیسے بنایا جائے گائیڈ کرتا ھے ۔
اپنی خداداد صلاحیتوں کو کیسے بروئے کار لایا جائے ۔خود اعتمادی کیسے پیدا کی جائے؟ اس سلسلے میں بہت مدد کرتا ھے
میاں بیوی اور بچوں کے ساتھ تعلقات کو کیسے بہتر کیا جا سکے ۔رہنمائ کرتا ھے ۔
اپنے منفی اور مثبت جذبات کو جاننا اور پھر منفی سوچوں اور جذبات جیسے غصہ، غم ، پریشانی،تشویش ، خوف، حسد، احساس کمتری،وغیرہ پر قابو پانے میں مدد کرتا ھے ۔

اپنی منفی سوچوں کے ساتھ ساتھ دوسروں کے منفی رویوں سے کیسے بچا جائے۔ یہ سیکھنا بھی بہت ضروری ھے ۔

تو ثابت ھوا کہ ماہر نفسیات فرد اور اور معاشرے کی بہتری اور فلاح کے لئے بہت ضروری ھے ۔کیونکہ ایک صحت مند ذہن ہی ایک صحت مند خاندان اور معاشرے کی بنیاد ھے ۔

یہ تاثر کہ ماہر نفسیات کے پاس جانا باعث شرمندگی ھے بلکل غلط اور جاہلانہ سوچ کی غمازی کرتا ھے ۔

ہم سب کو ان باتوں کے لئے کسی ماہر کے مشورے کی کہیں نہ کہیں ضرورت پڑتی ھے ۔لیکن صرف اس وجہ سے ہم مشورہ نہی کرتے کہ لوگ مجھے پاگل نہ سمجھیں ۔

ذرا غور کریں پاگل ہم ہیں یا وہ لوگ جو اپنی خامیوں اور کمزوریوں کو دور کرنے کی بجائے ان کے ساتھ رہنا پکرتے ہیں ۔اور اپنی منفی سوچوں کی وجہ سے دوسروں کی زندگی کو بھی جہنم بنا دیتے ہیں۔

Address

Multan
Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Green Minds posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Green Minds:

Share