02/09/2018
ہم کو جنوں کیا سکھلاتے ہو، ہم تھے پریشاں تم سے زیادہ
چاک کیے ہیں ہم نے عزیزو، چار گریباں تم سے زیادہ
چاکِ جگر محتاجِ رفو ہے، آج تو دامن صرف لہو ہے
اک موسم تھا ہم کو رہا ہے، شوقِ بہاراں تم سے زیادہ
مجروح سلطان پوری