Discover Pakhtonkhwa

Discover Pakhtonkhwa privide u with the best entertainmnt videoa, posts, informative stuffs...

زه غواړم نړۍ ته وښیم چې زما پاکستان د سیلانیانو او ګرځندوی لپاره څومره پُرامنه او خوندي دی. 🇵🇰
I want show to the world.Thats how peacefull is my pakistan for tourist and tourisam 🇵🇰🏳

01/09/2026

Here's ❤
Travel with Zunair

مانسہرہ میں 13 ہزار 500 فٹ بلند موسیٰ کا مصلیٰ چوٹی سے واپسی پر آئرلینڈ کا سیاح الیگزینڈر لاپتا ہوگیا۔پولیس کے مطابق غیر...
01/09/2026

مانسہرہ میں 13 ہزار 500 فٹ بلند موسیٰ کا مصلیٰ چوٹی سے واپسی پر آئرلینڈ کا سیاح الیگزینڈر لاپتا ہوگیا۔
پولیس کے مطابق غیر ملکی سیاح اپنے ایک دوست کے ہمراہ بغیر این او سی چوٹی پر گیا تھا، واپسی پر دونوں نے الگ الگ نیچے اترنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد الیگزینڈر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ لاپتا سیاح کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔


Disclaimer: This content is for informational and news purposes only.

مرحومہ ڈاکٹر اسماء مشتاق کی میت بالآخر ارندو سے تعلق رکھنے والے چھ رضاکار ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹرز نے محبوب ارندو کی قیادت ...
31/08/2026

مرحومہ ڈاکٹر اسماء مشتاق کی میت بالآخر ارندو سے تعلق رکھنے والے چھ رضاکار ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹرز نے محبوب ارندو کی قیادت میں تلاش کر لی ہے۔
یہ صرف ایک ریسکیو آپریشن نہیں تھا۔ جب ڈاکٹر اسماء کے خاندان نے ان بہادر لوگوں کو ہر ممکن معاوضہ دینے کی پیشکش کی تو انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
ان کا جواب تھا:
"ہم یہ کام صرف اللہ کی رضا کے لیے کر رہے ہیں۔ 🤲
برف پوش پہاڑوں، شدید سردی اور جان لیوا بلندیوں پر کسی دوسرے انسان کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالنا انسانیت کی وہ خوبصورتی ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔
محبوب ارندو اور ان کے ساتھیوں کو دل سے سلام۔
اللہ تعالیٰ ان کی اس بے لوث خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت میں بہترین اجر عطا کرے۔ آمین۔

Mian saib 😪
31/08/2026

Mian saib 😪

31/08/2026

pashtonkhwa watan ❤

30/08/2026

Pashtonkhwa 🌸

*سوات سید علی شاہ باچا کوہ پیما کی میت فلک سر سے ریکوری کے لیے پاک آرمی کا ہیلی آپریشن شروع*  *6 بریگیڈ کے بریگیڈئیر عام...
30/08/2026

*سوات سید علی شاہ باچا کوہ پیما کی میت فلک سر سے ریکوری کے لیے پاک آرمی کا ہیلی آپریشن شروع*
*6 بریگیڈ کے بریگیڈئیر عامر احمد آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں*
*تمام دوستوں سے کامیابی اور سلامتی کے لیے دعا کی اپیل*

*اہم پوائنٹس:*
1. *جگہ:* کوہ پیما سید علی شاہ کی میت *فلک سر* سے ریکوری کی جا رہی ہے۔
فلک سر نانگا پربت کا ایک مشکل اور بلند مقام ہے۔
2. *آپریشن:* پاک آرمی کا *ہیلی آپریشن* شروع کر دیا گیا ہے
3. *قیادت:* *6 بریگیڈ کے بریگیڈئیر عامر احمد* آپریشن لیڈ کر رہے ہیں
4. *اپیل:* لوگوں سے کامیابی اور سلامتی کے لیے دعا کی اپیل کی گئی ہے

الحمدللہ! فلک سر ڈرون آپریشن مکمل — فوری ہیلی ریسکیو کی اپیل 🚁🏔️الحمدللہ، ہم نے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی پوری کوشش کی۔ ...
30/08/2026

الحمدللہ! فلک سر ڈرون آپریشن مکمل — فوری ہیلی ریسکیو کی اپیل 🚁🏔️

الحمدللہ، ہم نے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی پوری کوشش کی۔ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل سید علی شاہ میاں فلک سر سمٹ پر انتقال کر گئے تھے۔ ان کی لوکیشن کی تصدیق اور ضروری معلومات اکٹھی کرنے کے لیے ہماری ٹیم نے کامیابی سے ڈرون آپریشن مکمل کیا۔

اس مشن میں شامل ٹیم:

* 👤 ستار خان (ٹیم لیڈر)
* 👤 رحیم بھائی
* 👤 عبداللہ بھائی (مرحوم سید علی شاہ میاں کے بھائی)
* 👤 رفیع بھائی
* 👤 زکریا بھائی (رپورٹر اور معاون)
* 👤 حمزہ (ڈرون آپریٹر)
* 👤 زاہد بھائی (ویڈیو ریکارڈنگ)
* 👤 شعیب بھائی
* 👤 ابرار بھائی

الحمدللہ، ڈرون کے ذریعے ضروری ویڈیوز، تصاویر اور کوآرڈینیٹس ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔

🚁 ہم متعلقہ اداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ موسم مزید خراب ہونے سے پہلے جلد از جلد ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن مکمل کیا جائے تاکہ مرحوم کی میت کو باحفاظت نیچے منتقل کیا جا سکے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم سید علی شاہ میاں کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور تمام ریسکیو اہلکاروں اور ٹیم کے تمام اراکین کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔

آپریشن مکمل ہونے کے بعد کی رات 🏔️🤲الحمدللہ! جب ہمارا آپریشن مکمل ہوا تو رات ہم نے کیمپ میں گزاری۔ ایک طرف مرحوم کے غم نے...
30/08/2026

آپریشن مکمل ہونے کے بعد کی رات 🏔️🤲

الحمدللہ! جب ہمارا آپریشن مکمل ہوا تو رات ہم نے کیمپ میں گزاری۔ ایک طرف مرحوم کے غم نے دل کو بوجھل کر رکھا تھا، تو دوسری طرف اللہ تعالیٰ کے فضل سے مشن کی کامیابی پر شکر بھی ادا کر رہے تھے۔

ٹیم لیڈر ستار خان اور ٹیم لیڈر محمد رحیم ابھی بھی فلک سر کے کیمپ میں موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت فرمائے، ان کی ہر مشکل آسان کرے اور انہیں خیریت کے ساتھ واپس لے آئے۔ آمین۔ 🤲

29/08/2026

حکومت پاکستان ایکشن لے اور میاں صاحب کی لاش واپس لائے۔ ان لوگوں نے اپکو نشاندہی بھی کرادی۔

Address

Mardan
Mardan
23200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Discover Pakhtonkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Discover Pakhtonkhwa:

Shortcuts

Share

Category