خدمتگار ٹیم

  • Home
  • خدمتگار ٹیم

خدمتگار ٹیم Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from خدمتگار ٹیم, Art, Haji Dilroz Banda kamargai jalala Tehsil Takht Bhai, .

خدمتگار ٹیم کے آفیشل چینل میں خوش آمدید۔
یہ پلیٹ فارم سماجی خدمت، فلاحی سرگرمیوں، نوجوانوں کی رہنمائی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بنایا گیا ہے۔
ہماری ویڈیوز کو لائک، شیئر اور فالو کریں تاکہ خدمت کا یہ سفر جاری رہے۔

23/06/2026

شدید گرمی کے پیشِ نظر خدمتگار ٹیم حاجی دلروز، بانڈہ کمرگئی، جلالہ، تحصیل تخت بھائی، ضلع مردان کے صدر مولانا حشمت علی اور نائب صدر روح اللہ کی موجودگی میں راہگیروں اور عوام الناس کے لیے ٹھنڈے شربت کی سبیل کا اہتمام کیا گیا۔

اس فلاحی خدمت کا مقصد شدید گرمی میں لوگوں کو راحت پہنچانا اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔

ہم اُن تمام مخیر حضرات اور تعاون کرنے والوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس نیک کام میں مالی و اخلاقی تعاون کیا۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کے رزق میں برکت عطا فرمائے، آپ کی ہر جائز دعا قبول فرمائے، اور دنیا و آخرت میں بہترین اجرِ عظیم نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

جزاکم اللہ خیراً

02/06/2026

جناب اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل تخت بھائی، ضلع مردان، محترم ولایت شاہ صاحب!

اہلِ علاقہ یونین کونسل جلالہ 2 کی جانب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ہمارے گاؤں اور گلیوں میں عرصۂ دراز سے صفائی عملہ نہیں پہنچا، جس کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہو چکے ہیں۔ اس صورتحال سے نہ صرف ماحول آلودہ ہو رہا ہے بلکہ مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

اہلِ علاقہ کا پُرزور مطالبہ ہے کہ فوری طور پر صفائی عملہ تعینات کرکے باقاعدہ صفائی مہم کا آغاز کیا جائے، کیونکہ صاف ستھرا ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

امید ہے کہ آپ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس اہم مسئلے پر فوری توجہ دیں گے اور جلد از جلد ضروری احکامات جاری فرمائیں گے۔

منجانب:
اہلِ علاقہ و خدمتگار ٹیم
حاجی دلروز بانڈہ، کمرگئی جلالہ

29/05/2026

الحمدللہ ❤️
خدمت، محنت اور عوامی تعاون کے بعد
گاؤں میں لائٹس کا منصوبہ کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ ✨

اب ہماری گلیاں صرف روشنی سے نہیں،
بلکہ اُمید، اتحاد اور بھائی چارے سے بھی روشن ہیں۔ 🌿

یہ کامیابی خدمتگار ٹیم کی دن رات محنت،
بزرگوں کی دعاؤں اور عوام کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔ 🤝

اللہ تعالیٰ اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے
اور ہمیں ہمیشہ اپنی مخلوق کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ 🤲

خدمتگار ٹیم
حاجی دلروز بانڈہ کمرگئ جلالہ
تحصیل تخت بھائی، ضلع مردان

ایک دیوار کے اِس طرفقربانی کی خوشیاں، ہنسی اور گوشت کی بھرمار ہے… 🐐✨اور دوسری طرفایک بے بس ماں خالی برتنوں کے ساتھ بیٹھی...
26/05/2026

ایک دیوار کے اِس طرف
قربانی کی خوشیاں، ہنسی اور گوشت کی بھرمار ہے… 🐐✨

اور دوسری طرف
ایک بے بس ماں خالی برتنوں کے ساتھ بیٹھی
صرف انتظار کر رہی ہے۔ 💔

عید صرف اپنے گھر تک محدود نہیں ہونی چاہیے،
اصل خوشی تب ہے
جب کسی غریب کے چولہے میں بھی گوشت پکے۔ 🌿

یاد رکھیں…
قربانی کا گوشت صرف حق نہیں،
کسی بھوکے کی امید بھی ہوتا ہے۔

💡 ہر بلب صرف روشنی نہیں، بلکہ کسی غریب کے راستے کا سکون ہے۔🌙 اندھیری گلیاں خوف دیتی ہیں، اور روشن راستے امید جگاتے ہیں۔🤝...
24/05/2026

💡 ہر بلب صرف روشنی نہیں، بلکہ کسی غریب کے راستے کا سکون ہے۔
🌙 اندھیری گلیاں خوف دیتی ہیں، اور روشن راستے امید جگاتے ہیں۔
🤝 خدمت وہ نہیں جو لفظوں میں ہو، خدمت وہ ہے جو لوگوں کی زندگی آسان کرے۔
✨ ایک روشنی… ایک محفوظ راستہ… ایک خوبصورت احساس۔
🌿 خدمتگار ٹیم
“جہاں ضرورت ہو، ہم حاضر ہیں”

✨ اِن شاء اللہ ✨ہم بہت جلد آپ کو ایک بڑی خوشخبری سنانے والے ہیں 🎉ہمارے ساتھ جڑے رہیں،اور ہماری ہر نئی اپڈیٹ کے لیےہمارا ...
19/05/2026

✨ اِن شاء اللہ ✨
ہم بہت جلد آپ کو ایک بڑی خوشخبری سنانے والے ہیں 🎉
ہمارے ساتھ جڑے رہیں،
اور ہماری ہر نئی اپڈیٹ کے لیے
ہمارا پیج ضرور فالو کریں ❤️
🤝 خدمت • اخلاص • انسانیت 🤝

🌟 خدمتگار ٹیم حاجی دلروز بانڈہ کمرگئ، جلالہ تحصیل تخت بھائی ضلع مردان 🌟تنظیم میں باہمی مشاورت اور متفقہ فیصلے کے بعد تما...
17/05/2026

🌟 خدمتگار ٹیم حاجی دلروز بانڈہ کمرگئ، جلالہ تحصیل تخت بھائی ضلع مردان 🌟

تنظیم میں باہمی مشاورت اور متفقہ فیصلے کے بعد تمام اراکین کو ان کی اپنی اپنی ذمہ داریاں حوالہ کر دی گئی ہیں۔ 🤝

تمام عہدیداران اور اراکین اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، اخلاص اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کے ساتھ انجام دیں گے۔ ❤️

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس نیک مشن میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین 🤲



#مردان

Address

Haji Dilroz Banda Kamargai Jalala Tehsil Takht Bhai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when خدمتگار ٹیم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your establishment to be the top-listed Arts & Entertainment?

Share