22/02/2023
آزربائیجان کا ایک شہری زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے اپنی پرانی گاڑی میں سامان لوڈ کرکے باکو سے ترکیا چل پڑا تھا۔ یہ ترکیا پہنچا یا نہیں، اس بارے میں معلوم نہ ہو سکا۔ تاہم اس کے جذبے کی بڑی قدر دانی ہوئی ہے۔ آزربائیجان کے ایک بڑے بزنس مین نے آج نئے ماڈل کی کرولا کار اسے گفٹ کر دی۔ بلاشبہ نیکی رائیگاں نہیں جاتی۔ آخرت میں تو اجر ملتا ہی ہے۔ بسا اوقات اللہ پاک دنیا میں بھی نوازتے ہیں۔
ضیاء چترالی