09/08/2026
السلام علیکم، شیروں کے شہر منڈی بہاؤالدین سے محبت بھرا سلام۔ ❤️
میں اسی شہر میں رہ کر اپنے کچھ خوابوں کو حقیقت میں لانے کی کوشش کر رہا ہوں، اور شاید میری زندگی کا یہ سفر بھی اسی کوشش کا ایک حصہ ہے۔
میرے لیے FM پر اپنا پروگرام کرنا ایک بہت بڑی اچیومنٹ ہے۔ آج کل کے دور میں ریڈیو شاید پہلے جس طرح طاقتور ذریعہ رہا تھا، اب نہ رہا ہو، لیکن میرے لیے یہ کسی بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے کم نہیں ہے۔
Talk Point بھی میرے اسی سفر کا ایک حصہ ہے۔ اپنے کو ہوسٹ کاظم حسین شیرازی کے ساتھ مل کر ہم نے اس پروگرام کا آغاز معاشرے کی اُن تلخ حقیقتوں سے کیا، جن پر بات تو کی جا سکتی ہے اور بہت سے لوگ پہلے بھی کرتے آئے ہیں، لیکن ہم نے انہیں ایک نئے رخ کے ساتھ لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی۔
اور چونکہ ہمارے لوگوں کی شاعری سے ایک خاص دلچسپی ہے، اس لیے ہم نے انہی معاشرتی حقیقتوں کو شاعری کے ساتھ جوڑ کر لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی۔
بس یہی ہمارا Talk Point ہے—کچھ باتیں، کچھ سوالات، کچھ احساسات اور ہمارے معاشرے کی کچھ حقیقتیں۔ ❤️🎙