Fikr-e-Nafe

Fikr-e-Nafe ​Fikr-e-Nafe (فکرِ نافع
Iska matlab hai "fayda puhanchane wali soch".

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ گزشتہ سو سال میں اکثر مراجع عظام نے 90، 95 بلکہ 100 سال سے زیادہ عمر کیوں پائی؟چند مثالیں:• آی...
25/07/2026

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ گزشتہ سو سال میں اکثر مراجع عظام نے 90، 95 بلکہ 100 سال سے زیادہ عمر کیوں پائی؟

چند مثالیں:
• آیت اللہ سید ابو القاسم خوئی — 92 سال
• آیت اللہ امام خمینی — 86 سال
• آیت اللہ سید محمدرضا گلپایگانی — 95 سال
• آیت اللہ شہاب الدین مرعشی نجفی — 93 سال
• آیت اللہ محمد تقی بہجت — 92 سال
• آیت اللہ سید علی سیستانی — 98 سال
• آیت اللہ حسین وحید خراسانی — 105 سال
• آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی — 99 سال

یہ اعداد توجہ طلب ہیں۔

آج کے حیات مراجع:
آیت اللہ سید علی سیستانی — 98 سال
• آیت اللہ حسین وحید خراسانی — 105 سال
آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی— 99 سال

جدید دنیا جہاں تمام تر طبی سہولیات کے باوجود قبل از وقت امراض کا شکار ہے، وہیں ان مراجع کی طویل عمری اور ذہنی بیداری کا اصل سبب ان کا وہ متبادل طرزِ زندگی ہے جس کی بنیاد اسلام کے اعلیٰ اصولوں پر ہے۔

1- سادہ غذا اور اعتدال (قناعت)
ان مراجع عظام کی زندگی کا سب سے بڑا اصول کم کھانا اور سادہ کھانا رہا ہے ان کے دسترخوان شاہانہ تکلفات، ثقیل غذاؤں اور فاسٹ فوڈ سے بالکل پاک ہوتے ہیں۔

2-خوراک کی سادگی ان کی روزمرہ کی غذا عام طور پر روٹی، دہی، دال، پنیر یا سادہ شوربے پر مشتمل ہوتی ہے۔

3- طبی حکمت: وہ پیٹ بھر کر کھانے کے سخت خلاف ہوتے ہیں اور بھوک رکھ کر اٹھنا ان کا مستقل معمول ہوتا ہے

4- دنیا سے بے رغبتی (زہد)
طویل عمری کا ایک بڑا راز دماغی سکون اور اسٹریس (Stress) سے دوری ہے مراجع عظام دنیاوی جاہ و جلال، مال و دولت اور آسائشوں سے دور رہتے ہیں۔

5- سادہ رہن سہن (زاہدانہ زندگی)
لاکھوں مریدین اور کروڑوں کے شرعی فنڈز (خمس و زکوٰۃ) کے امین ہونے کے باوجود، ان مراجع کے گھروں کو دیکھ کر گمان بھی نہیں ہوتا کہ یہ وقت کی اتنی بڑی علمی شخصیات ہیں۔
ایک چھوٹے سے کچے یا پرانے مکان میں چٹائی پر بیٹھنا، زمین پر سونا، اور اپنے ذاتی کام خود کرنا ان کی عادت ہوتی ہے یہ زاہدانہ طرزِ زندگی انہیں تکبر سے دور اور جسمانی طور پر متحرک (Active) رکھتا ہے۔

6- باقاعدگی اور ذہنی نظم و ضبط
ان کی زندگی کا ہر لمحہ ایک طے شدہ نظام کے تحت گزرتا ہے
سحر خیزی رات کے آخری پہر بیدار ہونا، نمازِ شب، اور طلوعِ آفتاب سے پہلے عبادت و تفکر۔

7-مستقل علمی مصروفیت:
آخری عمر تک کتابوں کا مطالعہ، تحریر اور تدریس ان کے دماغی خلیات (Brain Cells) کو متحرک رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ 100 سال کی عمر میں بھی ان کا حافظہ حیران کن حد تک تیز رہتا ہے۔

ان مراجع عظام کی طویل عمریں محض ایک اتفاق نہیں، بلکہ سادہ غذا، دنیا سے بے رغبتی، اور یادِ الٰہی میں ڈوبے ہوئے پرسکون دل کا قدرتی نتیجہ ہیں۔

اگر ہم بھی آج کے اس پرآشوب اور نفسا نفسی کے دور میں اپنی زندگیوں میں سادگی اور قناعت کو شامل کر لیں، تو بہت سی ذہنی و جسمانی بیماریوں سے نجات پا سکتے ہیں۔

24/07/2026
09/07/2026

🚨 بریکنگ: نائیجیریا کے ممتاز عالمِ دین شیخ ابراہیم زکزاکی شہید امام و رہبر کی تشییع میں شرکت کے لیے مشہد پہنچ گئے۔

09/07/2026

🚨 بریکنگ: رہبرِ شہید انقلاب کے جسدِ خاکی کو لے کر آنے والا طیارہ مشہد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

⭕عراقچی کا آج کی توہین آمیز زبان پر ردِعمل: ہم کبھی بھی فحش اور ناشائستہ زبان کا جواب اسی انداز میں نہیں دیتے؛ ہمارا جوا...
08/07/2026

⭕عراقچی کا آج کی توہین آمیز زبان پر ردِعمل: ہم کبھی بھی فحش اور ناشائستہ زبان کا جواب اسی انداز میں نہیں دیتے؛ ہمارا جواب ہمارا عمل ہے
عظیم، مہذب اور بہادر ایرانی قوم کو توہین آمیز اور گھٹیا الفاظ سے مخاطب کرنا نہ اس قوم کی عظمت کو کم کر سکتا ہے اور نہ ہی اس کے بلند مقام و مرتبے کو۔
ایرانی اپنی قدیم تہذیب، بھرپور ثقافت اور اعلیٰ ترین اخلاقی اقدار سے وابستگی کے باعث دنیا بھر میں معروف ہیں۔ ہم کبھی بھی فحش اور ناشائستہ زبان کا جواب اسی قسم کی زبان سے نہیں دیتے؛ ہمارا جواب ہمارا عمل ہوتا ہے: مضبوط، بے خوف، اور جرات و بہادری سے بھرپور

🚨نجف اشرف؛ حرمِ امیرالمؤمنین امام علیؑ کے صحنِ مطہر سے شہید رہبر سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کے مقدس اجساد کا ج...
08/07/2026

🚨نجف اشرف؛ حرمِ امیرالمؤمنین امام علیؑ کے صحنِ مطہر سے شہید رہبر سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کے مقدس اجساد کا جلوسِ تشییع کا آغاز ۔

07/07/2026

❗🇮🇶🇮🇷 بریکنگ: عراق نے رہبرِ انقلاب کے تاریخی استقبال کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات مکمل کر لیے۔

عرب دنیا سمیت مختلف ممالک سے لاکھوں سوگوار عراق پہنچ رہے ہیں، جہاں ان کے استقبال اور عزاداری کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

06/07/2026

🚨فنانشل ٹائمز کے مطابق شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تشییعی تقریبات میں اب تک 1 کروڑ 50 لاکھ افراد شریک ہو چکے ہیں۔

Address

Mandi Bahuldin
Mandi Bahauddin
50400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fikr-e-Nafe posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category