Pak Goat Farm "پاک گوٹ فارم"

Pak Goat Farm "پاک گوٹ فارم" Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pak Goat Farm "پاک گوٹ فارم", Art, Lodhran.

ہماری فارمنگ کا مقصد صحت مند اور معیاری نسل کے بکرے اور بکریاں فراہم کرنا ہے۔ جدید سائنسی اصولوں کے مطابق بہترین دیکھ بھال، متوازن خوراک، اور معیاری افزائش نسل ہمارا وعدہ ہے۔ ہمیں فالو کریں اور گوٹ فارمنگ کے بارے میں مفید معلومات حاصل کریں!

16/05/2025

میری بکری گبن ہے یا خالی؟ گبن بکری کی 9 نشانیاں ✅🐐📣
Goat pregnancy signs:

میرے پیارے فارمر بھائیوں گوٹ فارمنگ میں سب سے زیادہ خوشی تب ہوتی ہے جب اپکی بکری بچے دیتی ہے۔ اور اس کے لئے بکری کا گبن ہونا ضروری ہے لیکن اکثر دوست جب بکری خریدتے ہیں ان کو یہ کہا جاتا ہے کہ بکری گبن ہے اور کچھ دن کے بعد جب پتا چلتا ہے کہ بکری تو خالی ہے اس وقت بہت مایوسی ہوتی ہے اسی طرح جب آپ بکری پالتے ہیں اور وہ کراس ہو جاتی ہے تو آپ کو یہ فکر ستاتی ہے۔۔۔۔ کہ میری بکری گبن ہے یا نہیں ؟ اس لئے آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ بکری کے کراس ہونے کے بعد اگر وہ گبن ٹھہر جاتی ہے تو اس میں کیا تبدیلیاں دیکھی جا سکتی ہیں جن سے آپ کو یہ پتا لگانے میں آسانی ہو جائے گی کہ آپ کی بکری گبن ہے یا خالی۔

کراس ہونے کے بعد تیسرے مہینے تک :

1- بکری کا ہیٹ پر واپس نہ آنا
بکری ہر 18 سے 22 دن میں ہیٹ پر آتی ہے اگر بکری کراس ہونے کے بعد دوبارہ ہیٹ پر نہیں آتی تو امید ہے وہ ٹھہر گئی ہے۔

2- بکری کی خوراک
بکری اگر گبن ہو جائے تو اس کی خوراک کی ضرورت بڑھ جاتی ہے راؤ صاحب کیٹل اس لئے اپنی بکری کو کراس کرانے کے بعد دوسرے مہینے میں دیکھیں تو آپ کو پتا چلے گا کہ اس کی بھوک میں خاطر خواہ اضافہ ہو چکا ہے اور وہ پہلے سے زیادہ خوراک کھانا شروع ہو چکی ہے ۔

3- بکری کی کھال
اگر بکری گبن ہو جائے تو اس کی کھال اور بالوں میں دوسرے مہینے سے ہی تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے آپ دیکھیں گے کہ بکری کی کھال میں چمک پیدہ ہو چکی ہے اور وہ پہلے سے زیادہ صاف اور چمکدار نظر آے گی۔

4- بکری کے پیٹ کا نچلا حصہ کی ساخت
بکری کراس ہونے کے دوسرے تیسرے ہفتےسے ہی اگر وہ ٹھہر جائےتو اس کے پیٹ کا نچلا حصہ جو تھنوں سے اگے ہوتا ہے سخت ہونا شروع ہو جاتا ہے راؤ صاحب کیٹل اگر آپ دونوں ہاتھوں سے اس کو اوپر کی طرف اٹھائیں تو آپ با آسانی اسکی سختی کو محسوس کر سکتے ہیں جبکہ خالی بکری کا پیٹ اس کے برعکس نرم محسوس ہوتا ہے ۔ اسی کے ساتھ بکری کی پیشاب والی جگہ پر سوجن بھی دیکھی جا سکتی ہے جو خالی بکری میں انہی ہوتی۔

5- بکری کا برتاؤ
جب بکری گبن ہو جاتی ہے تو اس کے برتاؤ Behaviour میں بھی 15 سے 20 دن میں تبدیلی آنی شروع ہو جاتی ہے اس کی ایک وجہ اس کے اندر بنے والےہارمون Progesterone کی زیادتی ہے جو بکری کے گبن ہونے کے بعد تیزی سے بنتا ہے۔ راؤ صاحب کیٹل آپ دیکھ سکتے ہیں کے بکری پہلے کے مقابلے میں کافی سکون میں آ گئی ہے اور زیادہ اچھل کود نہیں کرتی اس کے علاوہ آپ کے قریب آے گی اور انسیت کا اظہار کرے گی۔ باقی بکریوں سے ذرا الگ رہنا پسند کرے گی۔

6- دودھ کم کرنا
جب بکری گبن ہو جاتی ہے تو اس کا دودھ آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو جاتا ہے راؤ صاحب کیٹل اورتقریبن تیسرے مہینے تک بلکل خشک ہو جاتا ہے بعض بکریاں اس کے بعد بھی دودھ دیتی رہتی ہیں ایسی بکریوں کا دودھ 120 دن کے بعد کھسک کرا دینا چاہیے۔

تیسرے مہینے کے بعد :

7-جسمانی تبدیلی
جب بکری تین مہینے ک گبن ہو جاتی ہے تو اس کا پیٹ بھی بڑھا ہوا نظر آنا شروع ہو جاتا ہے خاص طور پر نیچے کی طرف سے اور جیسے جیسے وقت گزرتا ہے اس کا پیٹ سیدھی طرف سے باھر نکلتا ہوا نظر آنے لگتا ہے۔اور اگر بچے ایک سے زیادہ ہوں تو دونو طرف سے پیٹ باہر نکلا ہوا نظر آتا ہے۔

8- بچوں کی حرکت
جب بکری ساڑھے تین مہینے کی گبن ہو جاتی ہے اگر آپ اس کے پیٹ کی سیدھی طرف ہلکے سے دبائیں گے تو آپ بچوں کی حرکت کو محسوس کر سکتے ہیں راؤ صاحب کیٹل اگر ایک بچہ ہے تو ذرا مشکل سے پتا لگے گا لیکن اگر ایک سے زیادہ ہیں تو آسانی سے پتا چل جاتا ہے گا۔

9- بکری کا ہوانا
اگر بکری پہلی دفع گبن ہوئی ہے تو پہلے مہینے سے ہی اس کا ہوانا آہستہ آہستہ تبدیل ہونا شروع ہو جاتا ہے اور آخری مہینے تک تیار ہی جاتا ہے۔ اور اگر بکری دوسری دفع بچے دے رہی ہو تو آخری مہینے میں ہوانا بناتی ہے اور بعض بکریاں 15 دن یا صرف ایک ہفتہ پہلے۔
امید کرتا ہوں ان تمام نشانیوں کو دیکھ کر آپ بخوبی اندازہ کر سکتے ہیں کہ آپ کی بکری گبن ہے یا نہیں۔
اس پوسٹ کو دوسروں سے share کریں اور ہمارے پیج کو فولو کریں تاکہ مزید معلوماتی پوسٹ آپ تک پہنچ سکیں اللّه پاک ہم سب پر اپنا رحم و کرم کریں آمین۔۔۔۔راؤ عمران


02/04/2025

بکریوں میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے امکانات کیسے بڑھائیں؟

بکریوں میں جڑواں بچوں (Twins) یا اس سے زیادہ بچوں کی پیدائش کا انحصار کئی عوامل پر ہوتا ہے، جن میں بکری کی نسل، خوراک، دیکھ بھال، اور افزائش نسل کی تکنیک شامل ہیں۔
فارم کے منافع کو بڑھانے اور صحت مند نسلوں کو فروغ دینے کے لیے یہ ضروری ہے کہ جڑواں بچوں کی پیدائش کے امکانات میں اضافہ کیا جائے۔
اگر بکری کی افزائش نسل کے عمل کو سائنسی بنیادوں پر کیا جائے تو کامیابی کی شرح مزید بہتر ہو سکتی ہے۔

---

1. بکریوں کی ایسی نسلوں کا انتخاب کریں جن میں جڑواں بچوں کی شرح زیادہ ہو

✅ افزائش نسل میں جینیات (Genetics) کا کردار:

کچھ بکریوں کی نسلیں فطری طور پر جڑواں یا زیادہ بچوں کو جنم دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

بہترین نسلیں:

بیٹل (Beetal)

باربری (Barbari)

کاموری (Kamori)

تیڈی (Teddy)

دمانی (Damani)

✅ بہترین افزائشی جوڑا منتخب کریں:

ایسی مادہ بکریوں کا انتخاب کریں جن کی پیدائش بھی جڑواں یا تین بچوں کے ساتھ ہوئی ہو۔

اعلیٰ کوالٹی کے نر (بکرے) کا انتخاب کریں جو جینیاتی طور پر جڑواں بچوں کی پیدائش میں معاون ہو۔

2. جڑواں بچوں کی پیدائش میں خوراک کا کردار

✅ خوراک میں غذائیت بڑھائیں:

کراسنگ سے 2-3 ہفتے پہلے بکری کی خوراک میں غذائیت بڑھائیں تاکہ اس میں زیادہ انڈے بن سکیں، جس سے جڑواں یا تین بچوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

اس تکنیک کو "Flushing" کہتے ہیں، جو انڈوں کی پیداوار کو بڑھاتی ہے۔

✅ متوازن خوراک دیں:

پروٹین، وٹامنز، اور معدنیات سے بھرپور خوراک دیں۔

بہترین چارہ:

گوارا (Guar)

لوسرن (Lucerne) گھاس

مکئی اور جو کا چارہ

دالوں کے چھلکے اور تیل والے بیج (مثلاً السی اور سرسوں کے بیج)

✅ معدنی نمکیات (Mineral Mixture) کا استعمال:

کیلشیم، فاسفورس، میگنیشیم اور زنک لازمی دیں۔

معدنی بلاک (Mineral Block) بکریوں کے شیڈ میں رکھیں، تاکہ وہ جب چاہیں چاٹ سکیں۔

✅ سویابین ، گوارا بیج اور مکئی کا اضافہ کریں:

پروٹین سے بھرپور خوراک دینے سے بکری کے تولیدی نظام میں بہتری آتی ہے۔

سویابین، گوارا بیج ، مکئی، اور مکئی کی چوکر اچھی خوراک ہے۔

✅ وٹامن اے، ڈی، اور ای فراہم کریں:

یہ وٹامنز بکریوں کے تولیدی نظام کو بہتر بناتے ہیں اور حمل کی کامیابی میں اضافہ کرتے ہیں۔

3. افزائش نسل کے بہترین وقت کا انتخاب

✅ بہترین موسم میں کراسنگ کریں:

کراسنگ کے لیے مارچ-اپریل اور ستمبر-اکتوبر کا موسم بہترین ہوتا ہے، کیونکہ اس دوران بکریوں کے بچوں کے بچنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

معتدل موسم میں جڑواں بچوں کی پیدائش کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔

✅ صحیح وقت پر کراسنگ کریں:

بکری کا ہیٹ سائیکل 17-21 دن کا ہوتا ہے، لیکن جڑواں بچوں کے لیے صحیح وقت پر کراسنگ ضروری ہے۔

ہیٹ سائیکل کے 12 سے 18 گھنٹے کے دوران کراسنگ کرائی جائے تو جڑواں بچوں کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

✅ سپرم کوالٹی اور اوولیشن (Ovulation) پر نظر رکھیں:

اگر بکری کی اوولیشن کا صحیح وقت معلوم ہو تو بہترین کراسنگ کی جا سکتی ہے۔

ماہر ویٹرنری ڈاکٹر کی مدد سے یہ کام بہتر طور پر کیا جا سکتا ہے۔

4. بکریوں کی صحت کا خیال رکھیں

✅ ڈی وارمنگ (Deworming) کریں:

بکری کے جسم میں اگر کیڑے ہوں تو وہ غذائیت کو اچھی طرح جذب نہیں کر پائے گی، جس کی وجہ سے جڑواں بچوں کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

کراسنگ سے پہلے بکریوں کو کیڑوں سے پاک کرنا ضروری ہے۔

✅ ویکسین اور دوائیاں وقت پر دیں:

PPR، FMD، اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا ضروری ہے، تاکہ بکری صحت مند رہے اور جڑواں بچوں کی پیدائش کے امکانات بڑھیں۔

✅ زیادہ موٹی یا زیادہ کمزور بکری نہ رکھیں:

اگر بکری زیادہ موٹی ہو تو اس کا تولیدی نظام متاثر ہوتا ہے۔

اگر بکری بہت دبلی ہو تو وہ جڑواں بچوں کو صحت مند طریقے سے پیدا نہیں کر پائے گی۔

✅ ذہنی دباؤ کم کریں:

بکریوں کو پرسکون ماحول دیں، کیونکہ دباؤ (Stress) افزائش نسل پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

ان کے باڑے کو آرام دہ اور محفوظ رکھیں۔

---

5. جدید افزائشی تکنیک استعمال کریں

✅ ہومون تھراپی (Hormonal Therapy):

کچھ فارم مالکان مخصوص ہارمونس کا استعمال کرتے ہیں تاکہ بکریوں میں جڑواں یا تین بچوں کی پیدائش کے امکانات بڑھ سکیں۔

یہ طریقہ صرف ماہر ویٹرنری ڈاکٹر کی نگرانی میں استعمال کرنا چاہیے۔

✅ آرٹیفیشل انسیمنیشن (Artificial Insemination):

کچھ فارم جدید افزائش نسل کی تکنیک استعمال کرتے ہیں، جیسے مصنوعی نسل کشی (AI) تاکہ اعلیٰ نسل کے جڑواں بچے پیدا کیے جا سکیں۔

حاصلِ کلام

بکریوں میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے امکانات بڑھانے کے لیے جینیات، خوراک، افزائش نسل کے وقت اور صحت کی دیکھ بھال پر توجہ دینا ضروری ہے۔ اگر فارم مالکان ان تمام باتوں پر عمل کریں تو وہ زیادہ پیداواری صلاحیت حاصل کر سکتے ہیں، جس سے فارم کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور زیادہ صحت مند نسل پیدا کی جا سکے گی۔

29/03/2025
27/03/2025

بکرے کی تیاری 🐐

چھوٹے بچے کو بڑا بکرا بنانے کا پراسس 🐐🐐
#ڈاکٹر #سید #اختر #شیرازی

بکری کے بچے (Male kid) کو نسل کشی (breeding) کے لیے موٹا تازہ اور صحتمند تیار کرنے کے لیے مکمل شیڈول درج ذیل ہے:

عمر: پیدائش سے 3 ماہ تک

دودھ پلانا: ماں کا خالص دودھ یا بکری کا تازہ دودھ (1 لیٹر تک روزانہ) ،،، بہتر یہی ہے کہ بریڈر کو تاحیات دُودھ پلایا جائے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ بہتر تیار ہو کر صحتمند بریڈ کر سکے۔

سٹارٹر خوراک: 15 دن کے بعد اچھی کوالٹی کا بچہ سٹارٹر (مکئی، چوکر، سویا، سرسوں کھل)

ویکسی نیشن : میڈیکل کمپنیوں کے مطابق پیدائش کے 30 دن بعدPPR.E.T.V a اور FMD کی ویکسین ،،، ، ہر قسم کی مکمل احتیاط کی جائے تاکہ کوئ بیماری حملہ نہ کر سکے ۔

عمر: 3 ماہ سے 6 ماہ تک

دودھ کم کرنا: اگر دُودھ کم ہو تو 3 ماہ کے بعد دودھ کم کر کے مکمل خشک خوراک پر شفٹ کریں، دُودھ میسر ہو تو پینے دیں جیسا کہ اوپر وضاحت کی ہے۔

خوراک:

سبز چارہ (برسیم، لوشن، جئی)

گوار دانہ یا چوکر شامل کریں

منرل مکسچر: روزانہ خوراک میں مکس کریں

کرم کش دوا: تب دیں جب اس کے پیٹ میں کیڑے ہوں ، ورنہ نہ دی جائے۔

عمر: 6 ماہ سے 12 ماہ تک (تیاری کا اہم مرحلہ)

خوراک بڑھائیں:

سبز چارہ یا خشک چارہ روزانہ

گوار دانہ یا مکئی لازمی

سپلیمنٹ:

کیلشیم + فاسفورس

وٹامن AD3E ہر ہفتے

واک / ورزش: روزانہ کم از کم 30 منٹ واک اگر باندھ کر رکھتے ہیں ، اگر فارم پر کھلا گھومتا ہے تو پھر خود بخود بھاگتے دوڑتے چلتے پھرتے فٹ رہتا ہے۔

عمر: 12 ماہ کے بعد (بریڈنگ ایج) ، بعض اس سے پہلے شروع کر دیتے ہیں ، بعض سال سے بھی زیادہ دیر سے شروع کرتے ہیں ، اس کی تعلق صحت سے ہے ، نہ کہ دانت سے ۔

تیار ، وزن 50 کلو سے اوپر

خوراک اور سپلیمنٹ جاری رکھیں

دن میں 2 بار پورے 12 گھنٹے بعد خوراک اور ایک بار واک ، خوراک کو تین وقت پر بھی تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ تین وقت کیلئے پورے 8 گھنٹے بعد خوراک دی جائے ۔

اس تیاری کے بعد امید ہے کہ نسل کشی کے لیے فٹ سمجھا جائے گا

اہم ہدایات:

پانی ہمیشہ صاف اور تازہ

زیادہ گرمی ہو تو صرف سر میں شاور دیں۔ سارے جسم پر نہیں ۔

ہر 2 ماہ بعد ڈاکٹر سے چیک اپ ، بلکہ اس سے بھی بہتر ہے کہ کم عرصے میں خود خصوصی چیک اپ کریں تاکہ اس کی ڈٹیل آپ کو سمجھ آتی رہے، وہ اس طرح کہ ہر آٹھویں دن وزن کریں اور ریکارڈ لکھتے جائیے ، اس سے آپ کو فوراً پتہ چلتا رہے گا کہ وزن ٹھیک بڑھا رہا ہے یا کم کر رہا ہے یا ایک جگہ سٹاپ ہے، تو آپ بروقت کمی کوتاہی کو دور کر سکیں گے۔ 🐐

بیماری کی صورت میں فوری علاج

09/03/2025

🐐 بکری کے کان کی سوجن کا کامیاب علاج!

آج ایک بکری کا کیس آیا، جس کے مالک نے دیکھا کہ اس کے کان میں غیر معمولی سوجن ہو گئی ہے۔ پہلے انہوں نے خود سرنج سے خون اور پانی نکالنے کی کوشش کی، لیکن تھوڑی دیر بعد کان پھر سے بھر گیا۔ یہ دراصل Ear Hematoma تھا، جو اکثر جانوروں میں کان پر چوٹ لگنے یا زیادہ خارش کرنے کی وجہ سے بنتا ہے۔

🔬 علاج کا مرحلہ:
میں نے پہلے کان میں جمع شدہ فلُوئڈ کو نکالا اور پھر Button Sutures لگائے تاکہ دوبارہ خون جمع نہ ہو۔ اس کے ساتھ اینٹی بایوٹکس دی گئیں تاکہ کسی بھی قسم کی انفیکشن سے بچا جا سکے۔

🐐 صحتیابی:
اب ماشاءاللہ بکری بالکل ٹھیک ہے، اور اس کے کان میں مزید کوئی سوجن یا مسئلہ نہیں ہو رہا۔

اگر کسی جانور کے کان میں اچانک سوجن یا گومڑ سا بن جائے، تو خود سے علاج کرنے کے بجائے کسی ویٹرنری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ صحیح طریقہ علاج جانور کی صحت کو بہتر اور بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔

07/03/2025

🟢 بکریوں میں فوڈ پوائزننگ کی وجوہات، علامات اور علاج
بکریوں میں فوڈ پوائزننگ ناقص یا آلودہ خوراک کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے، جو ان کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔ یہ مسئلہ وقت پر نہ سمجھا جائے تو جانور کی موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ ذیل میں فوڈ پوائزننگ کی وجوہات، علامات، علاج اور احتیاطی تدابیر تفصیل سے بیان کی گئی ہیں تاکہ فارمر اور ویٹرنری کے طلبہ آسانی سے سمجھ سکیں۔

🟢 بکریوں میں فوڈ پوائزننگ کی وجوہات
1️⃣ آلودہ چارہ یا پانی____
خراب، سڑا ہوا یا پھپھوندی زدہ چارہ کھانے سے۔
گندے پانی کا استعمال۔
2️⃣ زہریلے پودے_____
جنگلی یا نقصان دہ پودے کھانے سے زہر پیدا ہو سکتا ہے۔
3️⃣ کیمیکلز کا اثر_____
فصلوں پر کیے گئے اسپرے یا ادویات کا چارے پر موجود ہونا۔
4️⃣ بیکٹیریا اور وائرس____
خوراک میں Clostridium اور دیگر نقصان دہ جراثیم کی موجودگی۔

5️⃣ پھپھوندی (Fungal Infection)_____
خراب خوراک میں موجود افلاٹاکسن جیسے زہریلے مادے۔
🔴 علامات
🐐 بھوک ختم ہو جانا۔
🐐 بار بار قے یا دست آنا۔
🐐 پٹھوں کا کھچاؤ یا اکڑنا۔
🐐 جزوی یا مکمل اندھا پن۔
🐐 سانس لینے میں دشواری اور جسمانی کمزوری۔
🐐 اچانک جھٹکے یا بیہوشی۔

🩺 علاج اور فرسٹ ایڈ
1️⃣ معدہ صاف کریں:
نیم گرم پانی یا نمک والا پانی پلائیں تاکہ زہر جلد خارج ہو سکے۔
2️⃣ Activated Charcoal:
زہریلے اثرات کو کم کرنے کے لیے دیا جائے۔
3️⃣ وٹامن بی 1 (Thiamine) الیکٹرولائٹس امینو ایسڈ:
اگر علامات میں اندھا پن شامل ہو تو فوری طور پر Thiamine الیکٹرولائٹس امینو ایسڈ کا انجیکشن لگائیں۔
Inj___ EVA....
4️⃣ Methylene Blue:
نائٹریٹ زہر کو بے اثر کرنے کے لیے انجیکشن دیں۔
5️⃣ اینٹی بائیوٹکس:
بیکٹیریا کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے انروفلکساسین+کولسٹن کا استعمال کریں۔
6️⃣ گلوکوز اور فلوئیڈ تھراپی:
جانور کو Glucose Bags، Ringer's Lactate Bags، Saline Bags مہیا کریں تاکہ کمزوری دور ہو۔

⚠️ احتیاطی تدابیر
1️⃣ خوراک کا معیار بہتر بنائیں:
ہمیشہ صاف اور معیاری چارہ استعمال کریں۔
خراب یا سڑا ہوا چارہ فوراً ضائع کریں۔

2️⃣ زہریلے پودوں سے بچاؤ:
چراگاہوں کی صفائی کا خیال رکھیں اور نقصان دہ پودے ہٹائیں۔

3️⃣ پانی کی صفائی:
بکریوں کو ہمیشہ صاف اور تازہ پانی مہیا کریں۔

4️⃣ ویکسینیشن:
وقت پر ویکسین لگائیں، خاص طور پر Enterotoxemia کے خلاف۔

5️⃣ کیمیکلز کا احتیاط سے استعمال:
فصلوں پر اسپرے کے بعد چارے کو اچھی طرح دھو لیں۔

📋 نوٹ

👁️اندھا پن اور پٹھوں کا کھچاؤ زیادہ تر Thiamine Deficiency، Lead Poisoning یا Nitrate Poisoning کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ان علامات کے ظاہر ہوتے ہی فوراً ویٹرنری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

یہ معلومات تمام فارمرز اور ویٹرنری طلبہ کے لیے ہیں تاکہ وہ بکریوں کو زہریلے اثرات سے بچا سکیں اور فوری طور پر علاج کر سکیں۔ اپنی بکریوں کو صحت مند رکھنے کے لیے ان احتیاطی تدابیر پر عمل کریں! 🐐


گوٹ فارمنگ بریڈنگ سیٹ اپ میں کامیابی کیلئے چند نقاط ! مندرجہ ذیل سوالات پر غور کرنے سے ملیں گے!.
انگریز گوٹ فارمنگ میں کیوں کامیاب ہیں؟
وہ بکری کے بچوں کو باقاعدہ مٹی سے کیوں بچاتے ہیں؟
بچوں کی جگہ پر خشک چارہ ، لکڑی کا بورا اور بھوسا وغیرہ کیوں ڈالتے ہیں؟
وہ بریڈنگ سیزن کیوں فالو کرتے ہیں؟
وہ بچوں کو بروقت فیڈر میں حساب سے کیوں دُودھ پلاتے ہیں؟
وہ پیدائش کے آٹھویں دن کڈ سٹارٹر کیوں شروع کروا دیتے ہیں؟
وہ بچوں کو پہلے سبز چارے پر کیوں نہیں لگاتے؟
وہ بچوں کے سلسلے میں ایک فیصد بھی رِسک کیوں نہیں لیتے؟ غفلت سستی کیوں نہیں کرتے؟Pak Goat Farm پاک گوٹ فارم

It’s the meal time

                             گوٹ فارمنگ بریڈنگ سیٹ اپ میں کامیابی کیلئے چند نقاط ! مندرجہ ذیل سوالات پر غور کرنے سے ملیں...
06/03/2025



گوٹ فارمنگ بریڈنگ سیٹ اپ میں کامیابی کیلئے چند نقاط ! مندرجہ ذیل سوالات پر غور کرنے سے ملیں گے!.
انگریز گوٹ فارمنگ میں کیوں کامیاب ہیں؟
وہ بکری کے بچوں کو باقاعدہ مٹی سے کیوں بچاتے ہیں؟
بچوں کی جگہ پر خشک چارہ ، لکڑی کا بورا اور بھوسا وغیرہ کیوں ڈالتے ہیں؟
وہ بریڈنگ سیزن کیوں فالو کرتے ہیں؟
وہ بچوں کو بروقت فیڈر میں حساب سے کیوں دُودھ پلاتے ہیں؟
وہ پیدائش کے آٹھویں دن کڈ سٹارٹر کیوں شروع کروا دیتے ہیں؟
وہ بچوں کو پہلے سبز چارے پر کیوں نہیں لگاتے؟
وہ بچوں کے سلسلے میں ایک فیصد بھی رِسک کیوں نہیں لیتے؟ غفلت سستی کیوں نہیں کرتے؟

05/03/2025

قربانی کے جانور کی خریداری، دیکھ بھال اور جلد فربہ کرنے کے طریقے

1. جانور کی خریداری کا طریقہ اور احتیاطی تدابیر

قربانی کے جانور کی خریداری کرتے وقت درج ذیل نکات کا خیال رکھیں:

✅ صحتمند جانور خریدیں: جانور چمکدار کھال، چمکدار آنکھیں اور متحرک نظر آئے۔ کمزور یا بیمار جانور نہ خریدیں۔
✅ دانت چیک کریں: گائے اور بیل کے کم از کم دو دانت مکمل ہونے چاہئیں۔ بکری، دنبہ اور بھیڑ کی عمر ایک سال مکمل ہونی چاہیے۔
✅ ٹانگیں اور جسمانی ساخت: جانور کی ٹانگیں مضبوط اور جسم متناسب ہو، کہیں لنگڑاہٹ یا معذوری نہ ہو۔
✅ خوراک کی عادت: جانور کا چرنے یا کھانے کا رجحان چیک کریں، بیمار جانور کھانے میں کمزور ہوتا ہے۔
✅ کوئی بیماری یا زخم نہ ہو: خاص طور پر منہ، ناک، آنکھوں اور تھنوں کو چیک کریں۔
✅ ویکسین شدہ جانور: اگر ممکن ہو تو ویکسین لگے ہوئے جانور خریدیں، تاکہ بعد میں بیماریوں سے بچا جا سکے۔

---

2. جانور کو جلدی فربہ کرنے کے طریقے

قربانی کے جانور کو جلدی فربہ کرنے کے لیے بہترین خوراک اور دیکھ بھال ضروری ہے۔

(A) خوراک کا پلان

⏩ پہلے 10 دن – ہلکی اور زود ہضم خوراک دیں تاکہ جانور کا نظام ہاضمہ بہتر ہو۔
⏩ اگلے 20 دن – متوازن خوراک دیں، جس میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹس اور وٹامنز شامل ہوں۔
⏩ آخری 30 دن – طاقتور خوراک دیں تاکہ جانور زیادہ سے زیادہ وزن بڑھا سکے۔

(B) جانور کے لیے بہترین خوراک

✅ گرین چارہ (لوسن، برسا، جوار، مکئی) – 50%
✅ خشک چارہ (بھوسہ، گندم کا چھلکا) – 20%
✅ ونڈہ/دانے دار خوراک – 20%
✅ گُڑ کا شیرہ (مولاسس) – 5%
✅ منرل مکسچر اور نمک – 5%

(C) فربہ کرنے والا ونڈہ فارمولا

مکئی کا آٹا: 40%

سویا بین یا سرسوں کی کھل: 25%

چوکر (گندم/چاول): 15%

گُڑ یا مولاسس: 5%

کیلشیم، منرل مکسچر، نمک: 5%

میتھی دانہ اور اجوائن: 5%

⏩ دن میں دو مرتبہ جانور کو ونڈہ دیں۔
⏩ کھانے کے بعد صاف پانی وافر مقدار میں دیں۔
⏩ ہفتے میں ایک بار جانور کو لیور ٹانک یا ڈی وارمنگ دیں تاکہ کیڑے ختم ہوں اور خوراک کا فائدہ زیادہ ہو۔

---

3. جانور کی دیکھ بھال اور تربیت

✅ صفائی کا خاص خیال رکھیں، جانور کے شیڈ کو روزانہ صاف کریں۔
✅ صبح اور شام ہلکی واک کروائیں تاکہ جسم میں چربی کے بجائے صحت مند گوشت بنے۔
✅ پیار اور توجہ دیں تاکہ جانور خوش رہے اور جلدی فربہ ہو۔
✅ رات کو زیادہ روشنی رکھیں تاکہ جانور زیادہ کھا سکے، کیونکہ جانور رات کے وقت بھی چرتے ہیں۔
✅ چارہ اور ونڈہ دینے کا وقت مقرر کریں تاکہ جانور کا نظامِ ہاضمہ درست رہbaby
Pak Goat Farm پاک گوٹ فارم

It’s the meal time

بکری کے چھوٹے بچوں کی پیدائش سے تین ماہ تک مکمل رہنمائیپیدائش کے فوراً بعد احتیاطی تدابیر1. ناف کی صفائی: بچے کی ناف کو ...
05/03/2025

بکری کے چھوٹے بچوں کی پیدائش سے تین ماہ تک مکمل رہنمائی

پیدائش کے فوراً بعد احتیاطی تدابیر

1. ناف کی صفائی: بچے کی ناف کو 7% آئوڈین محلول سے ڈِپ کریں تاکہ انفیکشن سے بچا جا سکے۔

2. کولوسٹرم (پہلا دودھ): پیدائش کے ایک گھنٹے کے اندر بچے کو ماں کا پہلا دودھ لازمی پلائیں، کیونکہ یہ اینٹی باڈیز سے بھرپور ہوتا ہے اور بیماریوں سے بچاتا ہے۔

3. گرمی کا انتظام: بچوں کو سردی سے بچانے کے لیے خشک اور گرم جگہ پر رکھیں۔

پہلے تین ماہ میں خوراک اور دودھ کی مقدار

پہلا مہینہ: بچے کو ماں کا دودھ ہی پلائیں۔ اگر ماں کا دودھ کم ہو تو دودھ کے متبادل فارمولا استعمال کریں۔

دوسرا مہینہ: دودھ کے ساتھ ساتھ خشک چارہ (لوسن، برسا، جوار) دینا شروع کریں تاکہ بچے کا نظامِ ہاضمہ مضبوط ہو۔

تیسرا مہینہ: دودھ کی مقدار کم کریں اور ونڈہ اور چارے کی مقدار بڑھائیں تاکہ بچہ خود کھانے کا عادی ہو جائے۔

بکری کے بچوں کے لیے حفاظتی ٹیکے اور ویکسین

1. برسیلوسس ویکسین: پیدائش کے 15 دن بعد

2. اینٹی اینتھراکس ویکسین: 1 ماہ کی عمر میں

3. پلیگ، منہ کھر، پی پی آر ویکسین: 2 ماہ کی عمر میں

4. آنتوں اور پھیپھڑوں کے کیڑوں کے لیے ڈی ورمنگ: 15 دن کے بعد ہر ماہ

بکری کے بچوں کی بہترین گروتھ کے لیے ونڈے کا فارمولا

مکئی کا آٹا: 40%

سویا بین یا سرسوں کی کھل: 20%

چوکر (گندم/چاول): 20%

میتھی دانہ: 5%

نمک: 1%

کیلشیم اور منرل مکسچر: 5%

مولاسس (گڑ کا شیرہ): 5%

یہ ونڈہ بچوں کی نشوونما میں مدد کرے گا اور انہیں صحت مند اور فربہ بنائے گا۔

It’s the meal time

Address

Lodhran

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Goat Farm "پاک گوٹ فارم" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category