Al Mustafa online Quran Akdmi

  • Home
  • Al Mustafa online Quran Akdmi

Al Mustafa online Quran Akdmi بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

� گھر بیٹھے تجوید و حفظِ قرآن کا قابلِ اعتماد مرکز! "المصطفی

22/08/2026

جہاں بھی ہو وہیں سے دو صدا سرکار سنتے ہیں
سرِ آئینہ سنتے ہیں پسِ دیوار سنتے ہیں

میرا ہر سانس ان کی آہٹوں کے ساتھ چلتا ہے
میرے دل کے دھڑکنے کی وہ رفتار سنتے ہیں

گنہگارو درودِ والہانہ بھیج کر دیکھو
وہ اپنے اُمتی کا نغمۂ کردار سنتے ہیں

کھڑے رہتے ہے اہلِ تخت بھی دہلیز پہ انکی
فقیروں کی صدائیں بھی شہہِ ابرار سنتے ہیں

میں صدقے جاؤں ان کی رحمت اللعالمینی کے
پکارو چاہے کتنی بار وہ ہر بار سنتے ہیں

وہ یوں ملتے ہے جیسے زندگی میں کوئی ملتا ہے
وہ سنتے ہیں ہر اک کی اور سارے دربار سنتے ہیں

مظفر جب کسی محفل میں ان کی نعت پڑھتے ہیں
میرا ایمان ہے وہ بھی میرے اشعار سنتے ہیں
======================

وہ جان خبر ہیں اور ہر خبر ہے ان سے وابستہ
ارے او بے خبر انہیں بے خبر مانا تو کیا مانا

شفیع و حاکم و مختار مان ان کو دنیا میں
قیامت میں یہ سب کچھ دیکھ کر مانا تو کیا مانا

آج لے ان کی پناہ اور آج مدد مانگ ان سے
پھر نہ مانیں گے قیامت میں اگر مان گیا

انہیں مانا انہیں جانا نہ رکھا غیر سے کام
للہ الحمد میں دنیا سے مسلمان گیا
(صل اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم )

======================

*جو گذری ہے وہ کس کس کو بتائیں یارسول اللہ*
*کسے حالِ دلِ مضطر سنائیں یارسول اللہ*

*پڑے ہوں رکھ کے زنجیرِ غلامی آپ ﷺ کے در پر*
*سجائی ہیں لبوں پر التجائیں یارسول اللہ**

*نہیں پانی کا قطرہ آبخوروں میں کوئی باقی*
*کرم کی بھیج دیں کالی گھٹائیں یارسول اللہ*

*کھڑی رہتی ہیں اپنے گھر کے دروازے میں پہروں تک*
*کدھر جائیں، جواں بیٹوں کی مائیں، یارسول اللہ*

*رعونت کے جَھروکے میں کھڑی ہیں تان کر سینہ*
*ابھی تک اَن گنت جُھوٹی انائیں یارسول اللہ*

*نکل کر قبرِ انور سے دلاسہ دیں غلاموں کو*
*سجی ہیں ہر قدم پر کربلائیں یارسول اللہ*

یہ حسرت ہے کہ تصویرِ ادب بن کر مواجھے میں
چراغِ دیدۂ پُرنم جلائیں یارسول اللہ

تصور میں جوارِ گنبدِ خضرا میں سب بچے
گھروندے آرزوؤں کے بنائیں یارسول اللہ

شبِ میلاد بچے شوق سے گھر کے منڈیروں پر
ادب سے جل رہی آنکھیں بچھائیں یارسول اللہ

کنیزیں اپنے اشکوں کی زباں میں عرض کرتی ہیں
ہمیں بھی اپنی چوکھٹ پر بلائیں یارسول اللہ

دہائی دے رہی ہیں آپ کے اسمِ گرامی کی
کئی صدیوں سے زخمی فاختائیں یارسول اللہ

غلاموں کے مقدر میں سکونِ دل کی دولت دیں
صفِ ماتم اندھیرے بھی بچھائیں یارسول اللہ

ادب کی اوڑھنی لے کر درِ اقدس پہ آ جائیں
کہاں جنگل میں بھٹکیں گی صدائیں یارسول اللہ

بدن پر اَن گنت زخموں کے اب تک ہیں نشاں باقی
انہیں دامانِ رحمت میں چھپائیں یارسول اللہ

سوئے افلاک اڑنے سے ذرا پہلے مواجھے میں
درودِ پاک پڑھتی ہیں دعائیں یارسولب اللہ

مرے آنسو بھی لے جائیں، مری آنکھیں بھی لے جائیں
مدینے کی طرف جاتی ہوائیں یارسول اللہ

مدینے میں کھڑا ہے ایک مجرم ہتھکڑی پہنے
اسے بھی عمر بھر کی ہوں سزائیں یارسول اللہ

اتاریں پیرہن جرمِ ضعیفی کا غلام آخر
تماشا کیا زمانے کو دکھائیں، یارسول اللہ

صدی کی آخری تقریبِ میلادِ مقدّس میں
ملیں مدحت نگاروں کو ردائیں یارسول اللہ

ریاضِؔ بے نوا کی التجا ہے اپنے بردے کو
بڑی شفقت سے سینے سے لگائیں یارسول اللہ

=====================

ہم سوئے حشر چلیں گے شہِ ابرار کے ساتھ
قافلہ ہوگا رواں قافلہ سالار کے ساتھ

رہ گئے منزل سدرہ پہ پہنچ کر جبریل
چل نہیں سکتا فرشتہ تری رفتار کے ساتھ

یہ تو طیبہ کی محبت کا اثر ہے ورنہ
کون روتا ہے لپٹ کر در و دیوار کے ساتھ

اے خدا دی ہے اگر نعتِ نبی کی توفیق
حُسنِ کردار بھی دے لذت گفتار کے ساتھ

پُل سے مجھ سا بھی گنہگار گزر جائے گا
ہوگی سرکار کی رحمت جو گنہگار کے ساتھ

رات دن بھیج سلام انُ پہ ملائک کی طرح
پڑھ درود انُ پہ غلامانِ وفادار کے ساتھ

دیکھ اے معترض نعتِ رسول عربی!
قُرب حساں کو ملا تھا انہی اشعار کے ساتھ

سب عطائیں ہیں خدا کی میرے مولا کے طفیل
ورنہ یہ لطف و کرم مجھ سے گنہگار کے ساتھ

ہم بھی مظہر سے سنیں گے کوئی نعت رنگیں
گر ملاقات ہوئی شاعرِ دربار کے ساتھ

===================

غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں
غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے.🌹

پڑھیں درود آپ ﷺ پر ملی زباں اِسی لئے
فدا ہوں انﷺ کے دین پر ہے تن میں جان اِسی لئے
جو اُن کے واسطے نہیں وہ زندگی فضول ہے
غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے..

غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں
غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے.🌹

ڈھلا ہے اُسﷺ کے رنگ میں قریب اُسﷺ کے جو گیا
مِلا ہے ایک بار اُسے غلام اُسﷺکا ہو گیا
وہ ایسا خوش بیان ہے وہ ایسا خوش اصول ہے
غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے..

غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں
غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے.🌹

چل اُس کے شہر کی طرف یہ دل اگر اداس ہے
بہشت ان کے روضے ہی کی جالیوں کے پاس ہے
خدا کی خاص نعمتوں کا اس جگہ نزول ہے
غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے

غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں
غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں
غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے
جو ہو نہ عشق مصطفٰیﷺ تو زندگی فضول ہے...

🌹صَلَّی اللّهُ عَلٰی حَبِیْبِهٖ ســیّدنا مُحَمَّــدٍ وَّآلِـهٖ وصحبهٖ وبارك وسلم..💚

22/08/2026






سب سے افضل میرا نبی ﷺسب سے اعلیٰ میرا نبی ﷺسب کا آقا میرا نبی ﷺسب کا سردار بھی میرا نبی ﷺصلی اللہ علیہ وسلم ﷺ ❤️🌹       ...
22/08/2026

سب سے افضل میرا نبی ﷺ
سب سے اعلیٰ میرا نبی ﷺ
سب کا آقا میرا نبی ﷺ
سب کا سردار بھی میرا نبی ﷺ

صلی اللہ علیہ وسلم ﷺ ❤️🌹





21/08/2026









21/08/2026








21/08/2026




~انسانیت:اگر تمہارے پاس صرف ایک تنکا بھی ہےتو اسے کسی ڈوبتی چیونٹی کے لیے پل بنا دویہی انسانیت ہے۔🍃🌼🌷
21/08/2026

~
انسانیت:
اگر تمہارے پاس صرف ایک تنکا بھی ہے
تو اسے کسی ڈوبتی چیونٹی کے لیے پل بنا دو
یہی انسانیت ہے۔🍃🌼🌷

19/08/2026

I got over 20 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

Address

R. Y. K

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Mustafa online Quran Akdmi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your establishment to be the top-listed Arts & Entertainment?

Share