Zarf e Nazar

Zarf e Nazar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zarf e Nazar, Poet, Lahore.

"نگاہ کی وسعت، سوچ کی گہرائی۔
عشقِ حقیقی اور عشقِ مجازی کا ایک سنگم۔ یہاں شاعری نہیں، ظرفِ نظر بیاں ہوتا ہے۔
میری شاعری وہ جذبات جو دل سے نکلیں اور دل تک جائیں۔
"حقیقت، عشق اور روحانی سکون کی تلاش۔ یہاں صرف الفاظ نہیں، روح بولتی ہے۔

تم ہی سے اس دلِ شکستہ کو آباد کرنا ہےچھوڑو ماضی کے وقت کو کیا یاد کرنا ہےگل و لالہ کی سیج پر پہنچنے کو ہم نشیںخواہشات وا...
12/01/2026

تم ہی سے اس دلِ شکستہ کو آباد کرنا ہے
چھوڑو ماضی کے وقت کو کیا یاد کرنا ہے

گل و لالہ کی سیج پر پہنچنے کو ہم نشیں
خواہشات والے کانٹوں کے رستے کو پار کرنا ہے

مجھے تیرے سایہ کی رسوائی بھی منظور نہیں
جو بھی ہو تیری آبرو کو نہیں داغدار کرنا ہے

سب بھول چکے ہیں اپنی فطری حقیقت کو
آستیں کے سانپوں نے دامن لگاتار بھرنا ہے

عاشقی کا عاشق سے ازل سے یہی تقاضا ہے
عشق کیا تو موت سے پہلے اک بار مرنا ہے

بلال انصاری
#ظرف

اپنی شخصیت کے خلاف  سننے  سے  رہے لوگوں کی غلیظ سوچوں کو دھننے سے رہے تمہیں رقص پسند ہے تو میں ناچوں کیا تمہاری خواہش کو...
11/01/2026

اپنی شخصیت کے خلاف سننے سے رہے
لوگوں کی غلیظ سوچوں کو دھننے سے رہے

تمہیں رقص پسند ہے تو میں ناچوں کیا
تمہاری خواہش کو گھنگرو پہننے سے رہے

کیا میں کہوں تیرے بغیر مر جاؤں گا ؟
سچے مَن سے جھوٹے خواب بُننے سے رہے

جہاں جہاں سے تعریف آئی قبول کی
لوگوں کی بُری اچھائی گننے سے رہے

خدشہ ہوا تو چھوڑ دیا لشکر ہم نے
جنگ جیتنے کے لیے منافقت چُننے سے رہے

شاعری ذوق تھا، سو اَدنیٰ سا شاعر ہوں
اب اس دور کے ہم "جون" بَننے سے رہے

بلال انصاری
#ظرف

راستہ اپنی منزل کا پتا ڈھونڈھنے پہ لگا ہے گلاب کانٹوں کی صدا ڈھونڈنے پہ لگا ہے گمراہی ہی ہے اِس رستے پہ جب مرضی دیکھ لوک...
10/01/2026

راستہ اپنی منزل کا پتا ڈھونڈھنے پہ لگا ہے
گلاب کانٹوں کی صدا ڈھونڈنے پہ لگا ہے

گمراہی ہی ہے اِس رستے پہ جب مرضی دیکھ لو
کیسے بنے دونوں جہاں، ابتدا ڈھونڈنے پہ لگا ہے

ہمیں نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج اچھے اعمال پہ لگا کہ
خود بھلے شاہ ناچ ناچ کر خدا ڈھونڈنے پہ لگا ہے

بنا دی کائنات گندم کے دانے سے تعریفِ یار سننے کو
توں اس سے بڑی عشق کی انتہا ڈھونڈنے پہ لگا ہے

شمعِ امید جل رہی ہے تیرے آنے کی لیکن
اسے بجھانے کو پروانہ ہوا ڈھونڈنے پہ لگا ہے

خود تو جاتا ہے طوائفوں کے گھروں میں بلالٓ
باہر نکل کے اوروں کے گناہ ڈھونڈنے پہ لگا ہے

بلال انصاری
#ظرف

غریب کی قسمت کا دن، صبح سحر سے نکلتا ہے جیسے جاند کی آزادی کا وقت سہ پہر سے نکلتا ہے میں تمہیں ہمیشہ قمر سے مشابہت دیتا ...
09/01/2026

غریب کی قسمت کا دن، صبح سحر سے نکلتا ہے
جیسے جاند کی آزادی کا وقت سہ پہر سے نکلتا ہے

میں تمہیں ہمیشہ قمر سے مشابہت دیتا
کمبخت چاند بھی تو تیرے شہر سے نکلتا ہے

تجھ سے تعلق میں، انا اس طرح نکلی مجھ سے
جیسے اَثر کسی سانپ کے زہر سے نکلتا ہے

کئی برس کے بعد اسکی زندگی سے ایسے نکلا میں
جیسے نایاب موتی سمندر کی لہر سے نکلتا ہے

وہ سوچتی شاید پریشان یا برباد ہو گیا ہوں
میں خوش، جیسے غلام مالک کے قہر سے نکلتا ہے

بلال انصاری
#ظرف

اسی شخص سے میں بہت ستایا گیا جسے دل کے اول مقام پہ بٹھایا گیا سمندر کو کیا ضرورت ہے پانی کیناجانے کیوں دریا اس میں گرایا...
09/01/2026

اسی شخص سے میں بہت ستایا گیا
جسے دل کے اول مقام پہ بٹھایا گیا

سمندر کو کیا ضرورت ہے پانی کی
ناجانے کیوں دریا اس میں گرایا گیا

کہاں میسر محبت میں وفا کسی کو
محبت سے محبت کو دفنایا گیا

بادلوں سے بارش اور آنکھوں سے آنسو
مجھے اکثر دو پانیوں سے نہلایا گیا

اندھے کو میسر ہوئی آنکھوں کی بصیرت
سہارا بنی لاٹھی کو سب سے پہلے گرایا گیا

قمر کیا ہے، ستارے ہیں اسکی خوبصورتی بلالٓ
ایسے ہی نہیں گلاب کو کانٹوں میں سجایا گیا
22
بلال انصاری
#ظرف

وہ پیارا پیارا شخص یہاں مکیں ہے پیارے آپ پیارے ہیں لیکن زیادہ  جبیں ہے پیارے ایسے ہی نہیں آپ کو رغبت  میں  پھانسا اپنی آ...
07/01/2026

وہ پیارا پیارا شخص یہاں مکیں ہے پیارے
آپ پیارے ہیں لیکن زیادہ جبیں ہے پیارے

ایسے ہی نہیں آپ کو رغبت میں پھانسا اپنی
آپ کے جسم سے بڑھ کے روح حسیں ہے پیارے

گرانا چاہتے ہیں دھرتی سے نیچے کم ظرف لوگ
مجھے آسمان لگ رہا ہے یہ جو زمیں ہے پیارے

تمہیں اجازت ہے خرید کے میرے خلاف کر
نہیں بکیں گے میرے یار مجھے یقیں ہے پیارے

تو چاہے قیام کر، تو چاہے ہجرت کر یہاں سے
تجھے سب پتا ہے تیرے آگے دل مبیں ہے پیارے

کیوں ڈھونڈنا مسجدوں،مندروں، کلیساؤں میں
جو ذات شاہ رگ سے زیادہ قریں ہے پیارے

چاروں سمت سے آرہے تنقیدوں کے تیر، سہہ لے
یہ فیصلہ خدا کا ہے تو کیوں غمگیں ہے پیارے

بلال انصاری

#ظرف

خود کو بچھا دیا تیرے استقبال میں تھوڑا میرا کمال ہے تیرے کمال میں آپ کے وصل کا ہجر ایک دن جر نہیں سکتے اور   یار  365   ...
06/01/2026

خود کو بچھا دیا تیرے استقبال میں
تھوڑا میرا کمال ہے تیرے کمال میں

آپ کے وصل کا ہجر ایک دن جر نہیں سکتے
اور یار 365 دن ہوتے ہیں سال میں

آ مل بیٹھ کل پہ نہ چھوڑ ملاقات ہماری
منٹ نہیں لگتا انسان کے وصال میں

تُو کر لے ہاں، جی جی، کر کے سب کو اپنا
نا کی تو پھس جائے گا دنیا کے جال میں

دکھا رہا ہے مردانگی عورت پہ ہاتھ اٹھا کے
دیکھو کتنی طاقت ہے اس مائی کے لال میں

حق پہ ہو تو ڈتے رھو "يا ايه‍االذين امنؤا"
اللہ یہی فرماتا ہے سورۃ الانفال میں

بلال انصاری
#ظرف

حق و باطل میں فرق پڑھائی کرتی ہے جعلی پیری فقیری تو  کمائی کرتی ہے برے ہیں معاشرے کے ذی جاہ لوگطوائفیں کہاں برائی کرتی ہ...
05/01/2026

حق و باطل میں فرق پڑھائی کرتی ہے
جعلی پیری فقیری تو کمائی کرتی ہے

برے ہیں معاشرے کے ذی جاہ لوگ
طوائفیں کہاں برائی کرتی ہے

چوڑیاں رسوا ہے عالم میں بے اصل
کھنک کی آواز عورت کی کلائی کرتی ہیں

ہیرا تراش کر جو ہیرا دان نہ کر سکا
نفس کو نکھارنے کا کام تنہائی کرتی ہے

میری بےبسی کا لطف اٹھاتی ہے دور سے
موت مارتی نہیں بس لڑائی کرتی ہے

#ظرف

ہتھیار  بے کار ہیں علی کی ذولفقار کے بعد اللّٰہ رسول محمد نبوت ختم سرکار کے بعد مولا  ایک  گِلا ہے مجھے  کراماً کاتبین س...
04/01/2026

ہتھیار بے کار ہیں علی کی ذولفقار کے بعد

اللّٰہ رسول محمد نبوت ختم سرکار کے بعد

مولا ایک گِلا ہے مجھے کراماً کاتبین سے

گناہ کیوں لکھتے ہیں سوچ و بچار کے بعد

روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں قرآن میں

رب سے ملاقات کے وقت اور افطار کے بعد

بیٹی کو وراثت سونپی دونوں جہان کی

دربار کوئی نہیں پاک زہراؓ کے دربار کے بعد

کہاں جائیں مصیبتوں کی گٹھڑیاں لے کر؟

اے خدا! تیرے در سے ملے انکار کے بعد

دے دی ساری دولت عاشقِ یار کے بدلے

بلال جلتا رہا ریت پہ اک دیدار کے بعد

ملی تھی تحفہ میں بہت زیادہ لیکن

نمازیں پانچ رہ گئی تکرار کے بعد

ازل میں عشق حقیقی پہ یہ کلام لکھا ہے

لوگ لکھتے ہیں دنیاوی محبت و پیار کے بعد

بلال انصاری
#ظرف

03/01/2026

#ظرف #ظرف

02/01/2026

#ظرف

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zarf e Nazar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category