18/06/2025
*سبق اموز لمحہ فکریہ*
✍️وہ جاسوسہ جس نے ایران کے دل میں نقب لگائی…
*اور بیویوں کی زبان نے شوہروں کو مروایا!*
*👈کیتھرین پیریز شکدام* —
ایک فرانسیسی دوشیزہ، جس نے بظاہر پرخلوص اسلام قبول کیا
اور علانیہ تشیع مسلک اختیارکر لیا۔
👈اس نے ایرانی انقلاب کی تعریف کی۔
👈ولایتِ فقیہ کی حمایت کی،
👈یہاں تک کہ اس کے مضامین ایران کے *رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای* کی ویب سائٹ پر شائع ہونے لگے۔
🤚🏻لیکن یہ سب محض نقاب تھی…
✋🏿درحقیقت، اس کے پیچھے موساد کی آنکھیں چھپی تھیں۔
👈جو ایرانی نظام کے اندر سے ہر چیز کو دیکھ رہی تھیں۔
*🧛♀️کیتھرین* کسی عام جاسوس کی طرح ایران میں داخل نہیں ہوئی،
بلکہ وہ ایک دانشور ،مصنف ، صحافی اور مفکر کے روپ میں سامنے آئی۔
اس نے سیاستدانوں سے ملاقاتیں کیں، پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ بیٹھکیں جمائیں،
ابراہیم رئیسی سے ملی،
اور "صحافتی تحقیق" کے پردے میں حساس علاقوں کے دوریں کیۓ۔
👈مگر سب سے خطرناک محاذ تھا ؟ خواتین کے نجی محفلوں تک رسائی ۔
👈وہ ایرانی اعلیٰ حکام، فوجی افسران اور سائنسدانوں کی بیویوں کے قریب تک پہنچ گئی اور ان سے قریبی تعلقات بنائے،
ان کے دل جیتے یہاں تک کہ وہ اسے اپنی جیسی ایک "شیعہ بہن" سمجھنے لگیں۔
👈پھر وہ اپنے شوہروں کی ذاتی زندگی، رہائش، سفر، سیکیورٹی اور روزمرہ کے معمولات تک کی باتیں اس سے بے دھڑک کرنے لگیں۔
🎙️ہر لفظ ریکارڈ ہوتا رہا،
📹ہر جگہ کی فلم بنائی جارہی تھی
📡ہر معلومات اسرائیل کو بھیجی جاتی رہی۔
*💾انہی معلومات کی بنیاد پر*
اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگز جو خواتین کی معصوم باتوں سے ممکن ہوئیں —
👈ایسی باتیں، جن کا شاید انہیں خود بھی ادراک نہ تھا کہ وہ جان لیوا ثابت ہوں گی۔
🔬جب اس پر شک ہوا،
✈️🧳 وہ ایران سے فوراً فرار ہو گئی اس سے پہلے کہ راستے بند ہو جائیں مگر اس وقت تک اس کا مشن مکمل ہو چکا تھا۔
🩸وہ ایران کو کاری زخم دے گئ۔
💧جن کی تکلیف آج بھی جاری ہے۔
☠️اسرائیل اب ان معلومات کی بنیاد پر خفیہ اور مہلک کارروائیاں کر رہا ہے جو کیتھرین نے ایران کے ایوانوں اور گھروں سے حاصل کیں۔
👈یہ صرف ایک جاسوسی کی داستان نہیں بلکہ ایک ریاستی سیکیورٹی کی زبردست ناکامی ہے۔
ملت کے ذمہ داران کے لیے ایک سبق
👈آج کے دور میں جنگیں بندوق کے ساتھ ساتھ زبان کے وار سے بھی لڑی جاتی ہیں — خاص طور پر خواتین کے حلقوں میں۔
👈کیا ایران اس سیکیورٹی بریک سے نکل پائے گا؟
*ہوشیار* ایسی کوئی *"کیتھرین"*
آپ کے ارد گرد بھی تو موجود نہیں کسی بھی لبادے میں جو آپ کو آپ کی ملت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے کے لیے سرگرم ہو…؟
مصلحت کو درگزر کیجئے بہت نقصان ہو چکا ملت کا۔
منافق کرداروں سے ہوشیار
منافق گفتاروں سے ہوشیار
منافق اعمال سے ہوشیار
زیادہ ہمدردوں سے ہوشیار
ضمیر فروشوں سے ہوشیار