Smile Often

Smile Often Smile Often
"Embracing life's beauty, one emotion at a time. "And indeed, with hardship comes ease."

11/11/2025

Ion care who miss me .. u knew i was a good person before u took me for granted

  نے یحییٰ علیہ السلام کو قتل کیا زکریا علیہ السلام جھاڑیوں کے پیچھے چھپ گئے، یہود نے آپ کو ڈھونڈ نکالا اور آری سے دو ٹک...
25/02/2025

نے یحییٰ علیہ السلام کو قتل کیا زکریا علیہ السلام جھاڑیوں کے پیچھے چھپ گئے، یہود نے آپ کو ڈھونڈ نکالا اور آری سے دو ٹکڑے کر دیا.
پھر اللّٰہ نے بخت نصر کو جو مسلمان نہیں تھا یہود پر مسلط کیا جس نے ان میں ستر ہزار کو قتل ہزاروں کو قیدی بنایا، یحییٰ اور زکریا علیھم السلام نے اپنا انتقام دنیا میں نہیں دیکھا مگر دنیا نے دیکھ لیا کہ اللّٰہ دنیا میں بھی مظلوموں کا انتقام لیتا ہے چاہے یہ کسی غیر مسلم کے ذریعے ہو.

دنیا کے ستاون مسلم ممالک اپنے بے پناہ قدرتی و معاشی وسائل کی وجہ سے بلاشبہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی طاقت رکھتے ہیں لیکن ان ممالک کے باہمی اختلافات کی گہری خلیج نے انہیں کبھی بھی اس طاقت سے فائدہ اٹھانے کے قابل نہیں رہنے دیا۔
ہماری یہی مجرمانہ غفلت اور اتنے بڑے ظلم سے چشم پوشی ہی کفار کو شہ دے رہی ہے کہ وہ مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھائیں۔ ظلم پر خاموش رہنا بھی ظالم کی طرف داری کے مترادف ہے اور قدرت ہونے کے باوجود اس کا ہاتھ نہ روکنا تو اس سے بھی بڑا ظلم ہے، اسلامی ممالک جس ظلم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

غزہ کے مظلوموں کا انتقام بھی اللّٰہ لے گا نہ صرف ظالموں سے بلکہ منافق تماشائیوں سے بھی!

🕋, 🕌📿

25/01/2025

اسلام علیکم!
انسان کبھی کبھار اپنے کام میں یا اپنی تعلیم میں حد سے زیادہ Passion کے ساتھ لگا رہتا ہے ۔ کچھ بہت جلد کامیاب ہو جاتے ہیں اور کچھ کافی وقت بعد ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ قدرت انسان کو اس کے Passion کے ساتھ اس کو ایک موقع بھی دیتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو اس کے ساتھ اگر آپ کو ایک اچھی کمپنی میں جوب مل جاتی ہے تو آپ کو اسے Avail کرنا چاہئے کیونکہ اسکے ساتھ آپکی تعلیم بھی چلتی رہے گی اور آپکا تجربہ بھی بڑھتا جائے گا۔ قدرت یہ موقع بار بار نہیں دیتی اسی کے ساتھ کچھ لوگ اپنا صحیح فیصلہ ہی نہیں کر پاتے اور اندھا دھن بس لگے رہتے ہیں ۔ جس طرح ایک شخص اگر ایک نئی گاڑی لیتا ہے اور اس کو پچاس ہزار کلو میٹر تک چلاتا ہے تو اس کے بعد اس گاڑی کی قیمت بہت کم ہو جاتی ہے اور دوسری طرف اس ڈرائیور کی قیمت اور اسکا تجربہ بڑھ جاتا ہے ۔ کیونکہ وہ راستے میں کچھ سیکھ رہا ہوتا ہے ۔ راستے کی مشکلات کو سمجھ رہا ہوتا ہے اور راستے میں ہونے والے حادثات سے سیکھتا ہے۔ اسی لئے اندھا دھن گاڑی کی طرح چلتے نہ رہے بلکہ ڈرائیور کی طرح راستے کی سختیوں اور پریشانیوں سے سیکھتے جائیں اور وقت آنے پر اپنے لئے صحیح فیصلہ کرے۔ شکریہ

"Trust your instincts, listen to your heart, and make decisions that align with your values and soul."

از قلم : معاذ احمد
25-جنوری-2025

23/01/2025

اللہ تعالیٰ سے جب کچھ مانگیں تو علم نافع مانگیں۔ اس کی مثال ایک روشنی کی طرح ہے۔جب روشنی جلتی ہے تو وہ امتیازی سلوک نہیں کرتی۔ وہ سب کے لئے برابر پھیلتی ہے اور ایسے ہی خوشبو ہے وہ پھیلتی رہتی ہے جب تک وہ ختم نہ ہو جائے۔ آپکا علم آپکی تعلیم اگر بحث و تکرار کے ذریعے لوگوں سے دور کر رہا ہے تعصب پیدا ہو رہا ہے آپ امتیازی سلوک کرتے ہیں لوگوں کے ساتھ تو یقین کریں یہ علم نہیں ہے۔ یہ آپکے لئے بہت بڑی آزمائش ہے جب بھی مانگے علم نافع مانگے۔

"Acquire knowledge, apply wisdom, and share inspiration to create a meaningful impact in your life and others!"

22/01/2025

میرا دل ایک مٹیالے رنگ کے گاؤں کی طرح ہے۔ جس کی گلیوں میں تنہائی ٹہلتی ہے اور سناٹا سرسراہٹ کرتا ہے۔ یہ سناٹا ، یہ تنہائی اور یہ گاؤں باہر کی آواز کو قبول کرنے کو تیار ہی نہیں۔ جس میں سناٹے کی آواز بہت بلند ، تنہائی کی چھاؤں اتنی گہری کہ اس کے نیچے کوئی آواز اور اس آواز کا کوئی طلسم جڑ نہیں پکڑ پا رہا۔ "تنہائی اور اداسی" یہ دونوں انسان کو اس کی عمر سے پہلے ہی بالغ کر دیتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کے پھر انسان کو کسی سکول کی ضرورت اور نہی ہی استاد کی ضرورت رہتی ہے۔ مگر افسوس آج کے اس ڈیجیٹل دور میں انسان گلاب کی طرح نہ ہی اس میں وہ خوشبو رہی اور نہ ہی وہ نزاکت بلکہ وہ اس گلاب کی طرح ہو گیا ہے جو پتھر کی دیوار میں سیمنٹ کی گلاب جیسا ہے نہ ہی وہ ہوا کا جھونکا محسوس کرسکتا ہے اور نہ ہی کوئی اس کی چاہت رکھتا ہے ۔ بلکل اسی طرح جس طرح ایک درخت صحرا کے کنارے ریت کے سینکڑوں ہزاروں ٹیلوں میں تنہا کھڑا ہو اور اس کی بات اور سرگوشیاں ریت سنتی ہو اور نہ ہی وہ ریت کے احساسات سمجھتا ہو۔
"Believe in yourself, take the leap, and make your way to a brighter, bolder you!"

از قلم: معاذ احمد
تاریخ: 22/جنوری/2025

22/01/2025

Assalamualaikum !

"Welcome to Smile Often!

Your daily dose of motivation, inspiration, and positivity. Join our community for uplifting content and supportive connections!

Thanks for being here! "

Address

Lahore
54810

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Smile Often posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category