Adbi Mehfil

Adbi Mehfil Welcome to Adbi Mehfil – The Heart of Urdu Poetry
Adbi Mehfil is your ultimate destination for the timeless beauty of Urdu poetry.

Whether you’re a romantic at heart, a lover of soulful ghazals, or someone seeking motivational verses.

وہ تیرا حکم تھا سو جنت سے زمیں پر آیا❗ہو گیا ختم تماشہ۔۔۔۔.تو میں جاؤں واپس..
27/07/2025

وہ تیرا حکم تھا سو جنت سے زمیں پر آیا❗
ہو گیا ختم تماشہ۔۔۔۔.تو میں جاؤں واپس..

یُوں دل کو ہر اک شخص پہ وارا نہیں کرتےآنکھوں میں ہر اک عکس اُتارا نہیں کرتےہونی ہے, تو اک بار ہی ہو جائے محبتیہ بُھول ہے...
16/07/2025

یُوں دل کو ہر اک شخص پہ وارا نہیں کرتے
آنکھوں میں ہر اک عکس اُتارا نہیں کرتے

ہونی ہے, تو اک بار ہی ہو جائے محبت
یہ بُھول ہے ایسی, کہ دوبارہ نہیں کرتے

اچھا ہُوا میں نے ہی فقط دیکھا, مگر یُوں
محفل میں کسی کو بھی اشارا نہیں کرتے

مِل جائے سرِ راہ جو بچھڑا ہُوا کوئی
چُپ چاپ ہی تکتے ہیں پُکارا نہیں کرتے

کیوں پیار کی بازی سے ہو اِس درجہ گریزاں
کہتے ہیں کہ بادل ہار کے ہارا نہیں کرتے

کاجل سے بھی اب کام کوئی لے نا سہیلی!
یُوں درد سے آنکھوں کو سنوارا نہیں کرتے

#فاخرہ بتول

خواہش نہ رہی، کوئی بغاوت نہیں رہیگمنامی سے بھی اب عداوت نہیں رہیمقتول کو کیوں جہاں میں خوار کرتے ہوجانے نہیں دیتے، شکوے ...
16/07/2025

خواہش نہ رہی، کوئی بغاوت نہیں رہی
گمنامی سے بھی اب عداوت نہیں رہی
مقتول کو کیوں جہاں میں خوار کرتے ہو
جانے نہیں دیتے، شکوے بار بار کرتے ہو
ہمیں نہ اب خواب یا کوئی بہانے دیجیے
دل سے جو اتر گئے، تو جانے دیجیے
بس ہمیں ابھی سے سپرد خاک کیا جائے
یا پھر موت کے حق سے عاق کیا جائے

10/07/2025

مرے ہم سفر، تجھے کیا خبر!
یہ جو وقت ہے کسی دُھوپ چھاؤں کے کھیل سا
اِسے دیکھتے، اِسے جھیلتے
مِری آنکھ گرد سے اَٹ گئی
مِرے خواب ریت میں کھو گئے
مِرے ہاتھ برف سے ہو گئے

مِرے بے خبر، ترے نام پر
وہ جو پُھول کھلتے تھے ہونٹ پر
وہ جو دیپ جلتے تھے بام پر،
وہ نہیں رہے
وہ نہیں رہے کہ جو ایک ربط تھا درمیاں وہ بکھر گیا
وہ ہَوا چلی
کسی شام ایسی ہَوا چلی
کہ جو برگ تھے سرِ شاخِ جاں، وہ گرا دیئے
وہ جو حرف درج تھے ریت پر، وہ اُڑا دیئے

وہ جو راستوں کا یقین تھے
وہ جو منزلوں کے امین تھے
وہ نشانِ پا بھی مِٹا دیئے!
مرے ہم سفر، ہے وہی سفر
مگر ایک موڑ کے فرق سے
ترے ہاتھ سے مرے ہاتھ تک
وہ جو ہاتھ بھر کا تھا فاصلہ
کئی موسموں میں بدل گیا

اُسے ناپتے، اُسے کاٹتے
مرا سارا وقت نکل گیا
تو مِرے سفر کا شریک ہے
میں ترے سفر کا شریک ہوں
پہ جو درمیاں سے نکل گیا

اُسی فاصلے کے شمار میں
اُسی بے یقیں سے غبار میں
اُسی رہگزر کے حصار میں
ترا راستہ کوئی اور ہے
مرا راستہ کوئی اور ہے

امجد اسلام امجد

💜‏داغ دہلوی مرحوم کی یہ شہرہ آفاق غزل کم سے کم 120 سال پہلے لکھی گئی تھی اور غلام علی صاحب نے اس غزل کو گا کر ہمیشہ کے ل...
09/07/2025

💜‏داغ دہلوی مرحوم کی یہ شہرہ آفاق غزل کم سے کم 120 سال پہلے لکھی گئی تھی اور غلام علی صاحب نے اس غزل کو گا کر ہمیشہ کے لئے امر کر دیا۔ 💚💚👇
تمہارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھا
نہ تھا رقیب تو آخر وہ نام کس کا تھا
وہ قتل کر کے مجھے ہر کسی سے پوچھتے ہیں
یہ کام کس نے کیا ہے یہ کام کس کا تھا
وفا کریں گے نباہیں گے بات مانیں گے
تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا
رہا نہ دل میں وہ بے درد اور درد رہا
مقیم کون ہوا ہے مقام کس کا تھا
نہ پوچھ گچھ تھی کسی کی وہاں نہ آؤ بھگت
تمہاری بزم میں کل اہتمام کس کا تھا
تمام بزم جسے سن کے رہ گئی مشتاق
کہو وہ تذکرۂ نا تمام کس کا تھا
ہمارے خط کے تو پرزے کئے پڑھا بھی نہیں
سنا جو تو نے بہ دل وہ پیام کس کا تھا
اٹھائی کیوں نہ قیامت عدو کے کوچے میں
لحاظ آپ کو وقت خرام کس کا تھا
گزر گیا وہ زمانہ کہوں تو کس سے کہوں
خیال دل کو مرے صبح و شام کس کا تھا
اگرچہ دیکھنے والے ترے ہزاروں تھے
تباہ حال بہت زیر بام کس کا تھا
وہ کون تھا کہ تمہیں جس نے بے وفا جانا
خیال خام یہ سودائے خام کس کا تھا
انہیں صفات سے ہوتا ہے آدمی مشہور
جو لطف عام وہ کرتے یہ نام کس کا تھا
ہر اک سے کہتے ہیں کیا داغؔ بے وفا نکلا
یہ پوچھے ان سے کوئی وہ غلام کس کا تھا

کیوں نہ ہم عہد رفاقت کو بھلانے لگ جائیں شاید اس زخم کو بھرنے میں زمانے لگ جائیں نہیں ایسا بھی کہ اک عمر کی قربت کے نشے ا...
07/07/2025

کیوں نہ ہم عہد رفاقت کو بھلانے لگ جائیں
شاید اس زخم کو بھرنے میں زمانے لگ جائیں

نہیں ایسا بھی کہ اک عمر کی قربت کے نشے
ایک دو روز کی رنجش سے ٹھکانے لگ جائیں

یہی ناصح جو ہمیں تجھ سے نہ ملنے کو کہیں
تجھ کو دیکھیں تو تجھے دیکھنے آنے لگ جائیں

ہم کہ ہیں لذت آزار کے مارے ہوئے لوگ
چارہ گر آئیں تو زخموں کو چھپانے لگ جائیں

ربط کے سینکڑوں حیلے ہیں محبت نہ سہی
ہم ترے ساتھ کسی اور بہانے لگ جائیں

ساقیا مسجد و مکتب تو نہیں مے خانہ
دیکھنا پھر بھی غلط لوگ نہ آنے لگ جائیں

قرب اچھا ہے مگر اتنی بھی شدت سے نہ مل
یہ نہ ہو تجھ کو مرے روگ پرانے لگ جائیں

اب فرازؔ آؤ چلیں اپنے قبیلے کی طرف
شاعری ترک کریں بوجھ اٹھانے لگ جائیں

احمد فراز

07/07/2025
لوگوں کو پٙرکھا، سمجھا اُور پھر جانا کہ اِس دُنیا میں اِتنی بے ہسی ہے کہ اگر ہم اپنا سب کچھ بھی قُربان کردیں تو لوگ یہی ...
07/07/2025

لوگوں کو پٙرکھا، سمجھا اُور پھر جانا کہ اِس دُنیا میں اِتنی بے ہسی ہے کہ اگر ہم اپنا سب کچھ بھی قُربان کردیں تو لوگ یہی ظاہر کرتے ہیں کہ قُربانی اُن کا حق ہے اُور ہمارے خُلوص کا کوئی مُول نہیں۔۔🙂🖤

Follow Us:

Adbi Mehfil







Ten Unknown Facts About

1. Founding and History: BMW, Bayerische Motoren Werke AG, was founded in 1916 in Munich, Germany, initially producing aircraft engines. The company transitioned to motorcycle production in the 1920s and eventually to automobiles in the 1930s.

2. Iconic Logo: The BMW logo, often referred to as the "roundel," consists of a black ring intersecting with four quadrants of blue and white. It represents the company's origins in aviation, with the blue and white symbolizing a spinning propeller against a clear blue sky.

3. Innovation in Technology: BMW is renowned for its innovations in automotive technology. It introduced the world's first electric car, the BMW i3, in 2013, and has been a leader in developing advanced driving assistance systems (ADAS) and hybrid powertrains.

4. Performance and Motorsport Heritage: BMW has a strong heritage in motorsport, particularly in touring car and Formula 1 racing. The brand's M division produces high-performance variants of their regular models, known for their precision engineering and exhilarating driving dynamics.

5. Global Presence: BMW is a global automotive Company

6. Luxury and Design: BMW is synonymous with luxury and distinctive design, crafting vehicles that blend elegance with cutting-edge technology and comfort.

7. Sustainable Practices: BMW has committed to sustainability, incorporating eco-friendly materials and manufacturing processes into its vehicles, as well as advancing electric vehicle technology with models like the BMW i4 and iX.

8. Global Manufacturing: BMW operates numerous production facilities worldwide, including in Germany, the United States, China, and other countries, ensuring a global reach and localized production.

9. Brand Portfolio: In addition to its renowned BMW brand, the company also owns MINI and Rolls-Royce, catering to a diverse range of automotive tastes and luxury segments.
fb.com/s

انتہا ہونے سے پہلے سوچ لے بے وفا ہونے سے پہلے سوچ لے بندگی مجھ کو تو راس آ جائے گی تو خدا ہونے سے پہلے سوچ لے کاسۂ ہمت...
07/07/2025

انتہا ہونے سے پہلے سوچ لے
بے وفا ہونے سے پہلے سوچ لے

بندگی مجھ کو تو راس آ جائے گی
تو خدا ہونے سے پہلے سوچ لے

کاسۂ ہمت نہ خالی ہو کبھی
تو گدا ہونے سے پہلے سوچ لے

یہ محبت عمر بھر کا روگ ہے
مبتلا ہونے سے پہلے سوچ لے

بچ رہے کچھ تیرے میرے درمیاں
فاصلہ ہونے سے پہلے سوچ لے

زندگی اک ساز ہے لیکن کنولؔ
بے صدا ہونے سے پہلے سوچ لے

Address

Lahore-Cantt
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adbi Mehfil posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category