Friends & Family

Friends & Family Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Friends & Family, Lahore.

‏رَبِّیْ اِنْزَعْ مِـنْ قَلْبِیْ حُبَّ کُلِّ شَیْءٍ لَا تُـحِبُّهُ۔ترجمہ:-اے میرے ربّ  میرے دل سے ہر اُس چیز کی مُحبت نک...
03/04/2023

‏رَبِّیْ اِنْزَعْ مِـنْ قَلْبِیْ حُبَّ کُلِّ شَیْءٍ لَا تُـحِبُّهُ۔
ترجمہ:-
اے میرے ربّ میرے دل سے ہر اُس چیز کی مُحبت نکال دیں جسے آپ پسند نہیں کرتے-
آمین ، ثُم آمین♥️

Over the years, I developed a habit of subconsciously reciting واللہ المستعان whenever I faced something that disturbed ...
21/08/2021

Over the years, I developed a habit of subconsciously reciting واللہ المستعان whenever I faced something that disturbed my peace. But I was never aware of the background story of such powerful word until only recently when I heard about it in a lecture by Noman Ali Khan on Surah Yousuf. The word, Wallahul Musta’aan, as mentioned in the Quran, was said by Yaqoob A.S. when his sons came up with a false story of what happened to Yousuf A.S. Yaqoob tried his best to find the truth but his sons teamed up to defend their heinous act and lies. Tired of the situation, Yaqoob asked Allah for Sabrun Jameel (beautiful patience) followed by Wallahul Mustaa’an. According to the commentators of the Quran, Wallahul Musta’an is used to call for Allah’s help when you find yourself in impossible situations, when people team up against you to defend their lies, when people accuse you of something false, when you have given your best and desperately waiting for desired results, when you feel you’re in a situation where there’s no way out. It’s literally saying to Allah that I have given my best and now I am taking a backseat, I want You to take charge of the driving seat and solve this matter with your Divine intervention. And patience automatically becomes beautiful when with all your heart, mind, and soul you leave the matter on Allah.
Sharing it with you all because I thought it might brighten someone’s day. Don’t worry if the situation seems impossible, remember you’re asking the One who just have to say ‘Kun’ and it is. You are asking the One who calls Himself, Al-Fattah. Who creates a way out when there seems to be no way. So take a backseat and let Allah do the rest.
واللہ المستعان ✨

27/07/2021

کچھ لوگوں کی سوچ چائے میں ڈوبے بسکٹ کی طرح ہوتی ہے پتہ بھی نہیں چلتا اور گر جاتی ہے...!!! :)

20/07/2021
06/09/2020
28/08/2020

یہ خاصیت اس نے صرف انسان میں ہی دیکھی تھی کہ جو خود پالیا ہے وہ کوئی دوسرا نہ پائے، وہ یہ چاہتا ہے۔ جو خود کو حاصل ہے وہ کسی دوسرے کو حاصل نہ ہو۔ وہ حیران ہوتی تھی کہ انسان ایک اتنی معمولی سی بات نہیں سمجھ پا رہا کہ جو شاگرد استاد نہیں بنتا، اس سے شاگردی بھی چھین لی جاتی ہے۔ علم تو بس ظاہر کرنے کا عمل در عمل ہے۔ جو سیکھا ہے وہ سیکھانا ہی ہوگا۔ جو پایا ہے وہ واپس لوٹا نا ہی ہوگا۔

25/08/2020

👈 *" دوسروں کو ٹھونگیں مارنا چھوڑ* *دیں "*

*اشفاق احمد صاحب کہتے ہیں*
میں نے اپنے بابا جی کو بہت ہی فخرسے بتایا کہ میرے پاس دو گاڑیاں ہیں اور بہت اچھا بینک بیلنس ہے۔ اس کے علاوہ میرے بچے اچھے انگریزی سکول میں پڑھ رہے ہیں۔ عزت شہرت سب کچھ ہے، دنیا کی ہر آسائش ہمیں میسر ہے، اس کے ساتھ ساتھ ذہنی سکون بھی ہے۔
میری یہ بات سننی تھی کہ انہوں نے جواب میں مجھے کہا کہ یہ کرم اس لیے ہوا کے تو نے اللّہ کے بندوں کو ٹھونگیں مارنا چھوڑ دیں۔
میں نے جب اس بات کی وضاحت چاہی۔۔۔
تو بابا جی نے کہا:
" اشفاق احمد، میری اماں نے ایک اصیل ککڑ پال رکھا تھا۔ اماں کو اس مرغے س خصوصی محبت تھی۔ اماں اپنی بک (مٹھی) بھر کے، مرغے کی چونچ کے عین نیچے رکھ دیا کرتی تھیں اور ککڑ چونچ جھکاتا اور جھٹ پٹ دو منٹ میں پیٹ بھر کے مستیوں میں لگ جاتا۔
میں روز یہ ماجرا دیکھا کرتا اور سوچتا کہ یہ ککڑ کتنا خوش نصیب ہے۔ کتنے آرام سے بِنا محنت کیے، اس کو اماں دانے ڈال دیتی ہیں۔
ایک روز میں صحن میں بیٹھا پڑھ رہا تھا، حسب معمول اماں آئی اور دانوں کی بک بھری کہ مرغے کو رزق دے۔ اماں نے جیسے ہی مُٹھی آگے کی، مرغے نے اماں کے ہاتھ پر ٹھونگ (چونچ) مار دی۔ اماں نے تکلیف سے ہاتھ کو جھٹکا تو دانے پورے صحن میں بکھر گئے۔ اماں ہاتھ سہلاتی اندر چلی گئی اور ککڑ (مرغا) جو ایک جگہ کھڑا ہو کر آرام سے پیٹ بھرا کرتا تھا، اب وہ پورے صحن میں بھاگتا پھر رہا تھا۔ کبھی دائیں جاتا، کبھی بائیں۔ کبھی شمال، کبھی جنوب۔
سارا دن مرغا بھاگ بھاگ کے دانے چگتا رہا۔ تھک بھی گیا اور اُسکا پیٹ بھی نہیں بھرا۔"

بابا دین مُحمد نے کچھ توقف کے بعد پوچھا:
" بتاؤ مرغے کے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟"
میں نے فٹ سے جواب دیا:
" نہ مرغا اماں کے ہاتھ پر ٹھونگ مارتا، نہ ذلیل ہوتا۔"
بابا بولا :
" بالکل ٹھیک، یاد رکھنا اگر اللہ کے بندوں کو حسد، گمان، تکبر، تجسس، غیبت اور احساس برتری کی ٹھونگیں مارو گے، تو اللّہ تمھارا رزق مشکل کر دے گا اور اس اصیل ککڑ کی طرح مارے مارے پھرو گے۔ تُو نے اللّہ کے بندوں کو ٹھونگیں مارنا چھوڑیں، رب نے تیرا رزق آسان کر دیا۔"

بابا عجیب سی ترنگ میں بولا، *" پیسہ، عزت، شہرت، آسودگی حاصل کرنے اور دکھوں سے نجات کا آسان راستہ سن لے۔ اللہ کے بندوں سے محبت کرنے والا، ان کی تعریف کرنے والا، ان سے مسکرا کے بات کرنے والا اور دوسروں کو مُعاف کرنے والا کبھی مفلس نہیں رہتا۔ آزما کر دیکھ لو، اب بندوں کی محبت کے ساتھ ساتھ شُکر کے آنسو بھی اپنی منزل میں شامل کرلو، تو امر ہو جاؤ گے۔"*

یہ کہہ کر بابا دین مُحمد تیزی سے مین گیٹ سے باہر نکل گیا اور میں سرجُھکائے زارو قطار رو رہا تھا اور دل ہی دل میں رب العزت کا شُکر ادا کر رہا تھا کہ بابا دین محمد نے مُجھے کامیابی کا راز بتا دیا تھا۔ اللہ ہمیں آسانیاں عطاء فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف بخشے۔۔

06/08/2020

تم گول روٹی پکاتی ہوئی عورت ہو
کہ کھیتوں میں کپاس چنتی ہوئی شہزادی
گائنی وارڈ میں درد زہ سے کراہتی عورت کی آخری امید
لال لپ اسٹک لگائے سوڈے کی بوتل بیچتی ہوئی مہ جبیں
نسلیں سنوارتی ہوئی استانی
یا ہوائی جہاز اڑاتی ہوئی شاہین
یا کچھ اور، کہیں اور ، کچھ بھی کرتی ہوئی
"تم ہر حال میں خوشبو کی عکاس ہو"

تم پانچ فٹ ہو یا اس سے کچھ زیادہ یا کم
سب سے چھوٹے سائز میں فٹ آ جاتی ہو
یا ایکسٹرا لارج لینا پڑتا ہے
ماتھے پہ کچھ شکنیں ہیں
یا رخسار پہ کوئی جھائیاں
رنگ تھوڑا دبتا ہے یا دودھ سا سفید
اپنے آپ کو کبھی چھوٹے بڑے قد
کالے سفید رنگ کے
جھانسے میں مت آنے دینا
کہ اس جسم کے اندر جو دل اور دماغ ہیں
بے حد خوبصورت ہیں

اگر تمہیں پھر بھی شک ہو تو
روزانہ صبح وشام ایک وظیفہ پڑھا کرو
”میں سب سے اچھی ہو ں، میں سب سے عمدہ ہوں
میرے جیسا نہ پہلے پیدا ہوا
نہ میرے جیسا بعد میں پیدا ہوگا“
اس وظیفے کا ہر لفظ سچا ہے
" کہ تم ہر حال میں حسن کی عکاس ہو"

کہانیاں پڑھنا ضرور مگر ان میں رہنا نہیں
تم کاہل شہزادیاں نہیں
اور نہ نیند کی اسیر
کہ سفید گھوڑے پہ آ کر کسی شہزادے کو
تمہارے لبوں پر زندگی پھونکنی پڑے
"که تم ہر حال میں خود زندگی کی عکاس ہو"

یہ دولت، یہ گہنے ، یہ پہناوے
بڑی گاڑی یا چار کنال کا گھر
ہر سیزن میں کسی بڑی ڈیزائنر کے کپڑے
یا سکس (six)فگر سیلری
بمع ایک عدد آقا کے
تم قبول مت کرنا
جب آقا کے چابک برستے ہیں
تو روح کو زیور سے خوشی نہیں ہوتی

تم اتنی کاہل نہیں کہ ساتھی کے ساتھ مل کے
اک ذرا سا محل نہ کھڑا کر سکو
رشتے روحوں سے جوڑنا میری جان! روپوں سے نہیں
کہ تم خود بے حد قیمتی ہو

"کہ تم خود زندگی، خوشبو اور حسن کی عکاس ہو"

رفعت جبیں

Eid Mubarak
31/07/2020

Eid Mubarak

Ramadan Mubarak
16/05/2018

Ramadan Mubarak

:( :(
26/03/2018

:( :(

Address

Lahore
54570

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Friends & Family posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share