Aaghar Nadeem Sahar Official

Aaghar Nadeem Sahar Official Poet | Journalist | Media Person | Teacher
Columnist Daily 92 News & Media Group

28/08/2026

تحفظ ناموس صحابہ کرام و اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین بل کی راہ میں رکاوٹ کیا ہے؟؟

مولانا معاویہ اعظم طارق کو سننا نہ بھولیئے:

https://youtu.be/DzVFddk1RGg?si=JbmlGvqf3cucUNHo
یوٹیوب چینل کا لنک:
https://youtube.com/?si=vq3hjxv8WJ0ZHlCi
انسٹاگرام لنک:
https://www.instagram.com/aagharnadeem1711?igsh=N3FvczVuMGFnZHFr
ٹک ٹاک لنک:
https://www.tiktok.com/?_r=1&_t=ZS-97TF20VSh5W



25/08/2026

بلوچستان ہم سے ناراض کیوں؟
تحریکِ طالبان اور افغان جہاد کی دل خراش کہانی
مداخلت،مزاحمت اور احتجاج
اوریا مقبول جان برس پڑے

اوریا مقبول جان صاحب کا مکمل پوڈکاسٹ دیکھیے:
https://youtu.be/j7qyBFNz6hQ?si=L8nBLGPd1gHiN96z
یوٹیوب چینل کا لنک:
https://youtube.com/?si=vq3hjxv8WJ0ZHlCi
انسٹاگرام لنک:
https://www.instagram.com/aagharnadeem1711?igsh=N3FvczVuMGFnZHFr
ٹک ٹاک لنک:
https://www.tiktok.com/?_r=1&_t=ZS-97TF20VSh5W


عمرہ پیکج کس سے لیا جائے؟کالم نگری | آغر ندیم سحر | 92 نیوز  24 اگست 2026ءعمرہ پیکج کس ٹریولنگ کمپنی سے لینا چاہیے،یہ و...
24/08/2026

عمرہ پیکج کس سے لیا جائے؟
کالم نگری | آغر ندیم سحر | 92 نیوز
24 اگست 2026ء

عمرہ پیکج کس ٹریولنگ کمپنی سے لینا چاہیے،یہ وہ سوال ہے جو عمرہ زائرین سب سے زیادہ پوچھتے ہیں اور پھر عین وقت تک کنفیوز اور پریشان رہتے ہیں،اس پریشانی یا کنفیوژن کی وجہ بہت جینوئن ہے، ہمارے ہاں بعض ٹریولنگ کمپنیوں نے زائرین کو اس قدر ڈرا دیا ہے کہ وہ عمرے پر جانا تو چاہتے ہیں مگر وہ کسی پر اعتماد نہیں کر پاتے،اس عدم اعتماد کی وجہ وہ ٹریولنگ کمپنیاں ہیں جو یہاں زائرین کو عمرے پر بھیجنے سے پہلے انھیں سبز باغ دکھاتی ہیں مگر جب زائرین وہاں پہنچتے ہیں تو صورت حال یکسر مختلف ہوتی ہے ۔ یہ سب کسی ایک کمپنی کی طرف سے نہیں ہو رہا بلکہ ایسی کمپنیوں کی ایک کثیر تعداد ہے جو زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کی بجائے،انھیں پریشانیوں اور تکالیف کا تحفہ دیتی ہیں۔عمرہ زائرین ارض مقدس پر عبادت کرنے کے ساتھ ساتھ نفسیاتی طور پر بہت الجھے رہتے ہیں،وہ ہر موقع پر اپنے ایجنٹ کو کوس رہے ہوتے ہیں کہ اس نے جو بھی کہا تھا،سب الٹ نکلا۔میں یہ نہیں کہتا ہے ملک بھر میں موجود تمام ٹریولنگ کمپنیاں دھوکہ دہی سے کام لے رہی ہیں،بہت اچھا امیج رکھنے والے ٹریولنگ ایجنٹ بھی ہوں گے مگر دوغلے رویے رکھنے والے ایجنٹوں کی وجہ سے نیک صفت لوگ بھی بدنام ہو رہے ہیں۔

میں جن دنوں اس سفر کا ارادہ کر رہا تھا،جس دوست سے بھی اس خوشی کا اظہار کیا،اس کا پہلا سوال یہی ہوتا،کس ٹریولنگ کمپنی سے پیکج لیا،میں اس سوال کی وجہ پوچھتا تو وہ پریشانی سے عرض کرتے،بھائی بہت دو نمبری ہے،جو بات کرتے ہیں،وہاں سب الٹ نکلتا ہے۔میں مختلف دوستوں کی طرف سے ملنے والی اطلاعات اور خبروں سے واقعی پریشان رہا کیوں کہ یہ وہ مسئلہ ہے جو ہر دوسرے زائر کو درپیش رہا ہے یا ہو سکتا ہے۔

میں اپنے سفر کی بپتا ایک طرف رکھتے ہوئے اس اہم ترین مسئلے کی جانب اعلیٰ حکام کی توجہ اس لیے بھی مبذول کرواناچاہتا ہوں کہ میں نے اس سفر سے پہلے بھی بہت سی کہانیاں سن رکھی تھیں اور پھر اس ارض مقدس پر پہنچ کر،وہاں سینکڑوں پاکستانی زائرین سے ملا اور ان کی دکھ بھری کہانیاں بھی سنیں اور میں بہت افسردہ ہوا،ہمارے ٹریولنگ ایجنٹ جو یہ کام یقینا نیکی کے ارادے سے کر رہے ہیں،انھیں اپنے کردار اور اپنے رویے پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے،اس حوالے سے حکومتی اداروں سے بھی مدد لی جا سکتی ہے،سعودی حکومت کی خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں اور پھر ایک بہت نفیس اور منفرد پیکج بنایا جا سکتا ہے۔مکہ مکرمہ کی ہوٹلزانتظامیہ جنھیں یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ عمرہ زائرین،چاہے کسی ملک سے بھی ہوں،وہ لاکھوں روپے لگا کر محض اس لیے آتے ہیںکہ وہ تسلی سے عبادت کر سکیں اور ذہنی طور پہ پرسکون رہیں،اگرزائرین ایک طرف پورا دن عبادت میں مصروف رہے اور جب رہائش پر پہنچے تو اس کے سکون کا ستیا ناس ہو جائے،تو خود سوچیں کہ وہ ٹریول ایجنٹ کو کس انداز میں یاد کرے گا۔

مکہ مکرمہ میں ہوٹلز انتظامیہ(وہاں موجود ایجنٹ) کا رویہ انتہائی مایوس کن ہوتا ہے،وہ لوگ زائرین کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آنے کی بجائے کسی اور ہی خمار میں ہوتے ہیں۔اس بات کا اندازہ اس صورت حال سے لگائیں،ایک کمرہ جو دو بیڈز کا ہے،اس میں چار سے پانچ بیڈ لگا دیے جائیں تو خود سوچیں کیا مسائل جنم لیں گے،مکہ مکرمہ میں تقریباًتمام ہوٹلز ایسی ہی صورت حال سے دوچار ہیں،تھری،فور یا فائیو سٹارز ہوٹل یقینا بہتر ہوتے ہیں مگر ایسے ہوٹلوں کے اخراجات عام آدمی تو برداشت نہیں کر سکتا۔ایک عام آدمی جو مدتوں پیسے اکٹھے کرتا ہے،کمیٹیاں ڈالتا ہے اور ادھار مانگتا ہے،محض اس لیے کہ وہ بابرکت سفر پر روانہ ہو رہا ہے،ایجنٹ اسے کہتا ہے ہوٹل تین سو یا پانچ سو میٹر تک ہوگا مگر وہاں پہنچنے پر معلوم ہوتا ہے کہ جو ہوٹل پانچ سو میٹر بتایا گیا تو،وہ ایک کلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلے پر ہے،ایسے میں بزرگ زائرین کیا کریں گے؟یہی صورت حال آپ کو ریسٹورانٹ انتظامیہ کی ملے گی،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں زیادہ تر ریسٹورانٹ پاکستانی،بنگالی یا انڈین چلا رہے ہیں۔میں نے اپنے سفر کے دوران یہ بات شدت سے محسوس کی کہ بنگالی اور انڈین کا رویہ زائرین سے قدرے بہتر ہوتا ہے مگر پاکستانی ریسٹورانٹ مالکان یا ویٹرز،زائرین سے انتہائی تکلیف دہ رویہ اپنا رہے ہیں۔پاکستان میں بھی ایک خاص علاقے کے لوگ اس طرح کر رہے ہیں جس کا میں دانستہ ذکر نہیں کر رہا۔

اب سعودی حکومت نے ایک اچھا فیصلہ کیا ہے کہ کھانا،عمرہ پیکج میں شامل کر دیاہے یعنی زائرین کی یہ پریشانی کسی حد تک کم ہو چکی کہ کھانا کس ریسٹورانٹ سے لیا جائے اور اوقات کار کیا ہوں گے۔عمرہ پیکج دینے والی کمپنیاں یقینا ان تمام مسائل پر قابو پا سکتی ہیں،وہ اگر سعودی عرب میں موجود اپنے ایجنٹوں یا ہوٹل مالکان سے براہ راست بات کریں اور انھیں اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کریں کہ ہوٹل میں سہولیات کا فقدان،کسی صورت بھی قابل قبول نہیں،انھیں یہ بات ببانگ دہل سمجھانے کی ضرورت ہے کہ زائرین ہم پر اعتماد کرتے ہیں،ہماری خواہش کے مطابق پیسے دیتے ہیں اور اس کے باوجود ہم انھیں دیار غیر میں بے یارو مددگار چھوڑ دیں تو ہم خدا کو کیا منہ دکھائیں گے۔ٹریول کمپنیوں کو بھی چاہیے کہ دو چار پیسوں کے لالچ کی خاطر،عمرہ زائرین سے غلط بیانی نہ کریں،جو بھی معاملات ہوں بہت واضح اور اگر ممکن ہوں تو تحریری شکل میں طے ہونے چاہئیں،ایسی صورت میں کمپنی مالکان بھی بری الذمہ ہوں گے کیوں کہ سب کچھ تحریری طور پر موجود ہوگا،اندھا اعتماد دونوں طرف،نقصان دہ ہے۔

اگر عمرہ زائرین کے پیکج میں زیارات مقدسہ شامل ہیں تو واضح لکھا ہونا چاہیے،اگر کھانا شامل ہے،ہوٹل سے حرم تک کی ٹرانسپورٹ شامل ہے تو یہ سب زائرین سے طے ہونا چاہیے،ہوٹل میں موجود سہولیات کے بارے بھی سب کچھ واضح ہونا چاہیے اور یہ بھی واضح ہونا چاہیے کہ ہوٹل کے کمرے کشادہ نہیں ہیں،آپ کو وہاں کمپرومائز کرنا ہوگا،ہوٹل بہت وی آئی پی نہیں،جتنے آپ نے پیسے دیے ہیں اس میں ہوٹل اتنی رینج میں ہی ممکن ہے،جب زائرین کے سامنے ساری تصویر پہلے سے موجود ہو گی تو میرا نہیں خیال ٹریولنگ کمپنیاں ایسے تنقید کی زد میں آئیں گی۔خدا کے مہمانوں کے ساتھ یہاں یا پھر وہاں،جو بھی تکلیف دہ سلوک کرے گا،اسے خدا کو سب سے پہلے جواب دہ ہونا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

23/08/2026

شریف برادران کا مولانا اعظم طارق سے مکالمہ
ایک مخصوص لٹریچر کس ایجنڈے کے تحت لایا گیا؟

مولانا معاویہ اعظم طارق کو سننا نہ بھولیئے:

https://youtu.be/DzVFddk1RGg?si=JbmlGvqf3cucUNHo
یوٹیوب چینل کا لنک:
https://youtube.com/?si=vq3hjxv8WJ0ZHlCi
انسٹاگرام لنک:
https://www.instagram.com/aagharnadeem1711?igsh=N3FvczVuMGFnZHFr
ٹک ٹاک لنک:
https://www.tiktok.com/?_r=1&_t=ZS-97TF20VSh5W



20/08/2026

امیر جماعت اسلامی نے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا حوالہ دیا،ان کے بقول عمران خان نے ان کے دھرنے کو سپورٹ کیا تھا،آج کوٹ لکھپت سے بھی حقیقی پی ٹی آئی ان کے دھرنے کو پریس ریلیز کے ذریعے سپورٹ کر رہی ہے،اچھا ہوا حافظ صاحب نے خود تسلیم کر لیا کہ خان نے یا ان کی پارٹی نے سپورٹ کیا۔

اب معصومانہ سوال یہ ہے کہ جب جب عمران خان کو جماعت اسلامی کی سپورٹ کی ضرورت پڑی،کیا جماعت اسلامی ساتھ کھڑی ہوئی؟؟

جب رگ و پے میں تری عشق کا رنگ آئے گا تب کہیں جا کے تجھے نعت کا ڈھنگ آئے گا منتظر ہو گی مری دیکھنا فردوس بریں جب یہ آغر ت...
15/08/2026

جب رگ و پے میں تری عشق کا رنگ آئے گا
تب کہیں جا کے تجھے نعت کا ڈھنگ آئے گا

منتظر ہو گی مری دیکھنا فردوس بریں
جب یہ آغر تیرے حسان کے سنگ آئے گا
آغر ندیم سحر

مدینہ منورہ میں روضہ رسول کے سامنے۔۔۔🩵

15/08/2026

جنرل باجوہ کا سیاست میں کردار؟
کیا آرمی چیف آل ان آل ہوتا ہے؟
اوریا مقبول جان برس پڑے

اوریا مقبول جان صاحب کا مکمل پوڈکاسٹ دیکھیے:
https://youtu.be/j7qyBFNz6hQ?si=L8nBLGPd1gHiN96z
یوٹیوب چینل کا لنک:
https://youtube.com/?si=vq3hjxv8WJ0ZHlCi
انسٹاگرام لنک:
https://www.instagram.com/aagharnadeem1711?igsh=N3FvczVuMGFnZHFr
ٹک ٹاک لنک:
https://www.tiktok.com/?_r=1&_t=ZS-97TF20VSh5W


Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aaghar Nadeem Sahar Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category