Suno Kahani Meri Zubani

Suno Kahani Meri Zubani Suno Kahani Meri Zubani is an initiative to promote the love of Urdu language amongst kids through s

ہر فلم ایک کہانی سے شروع ہوتی ہے۔ 🎬📖اور ہر کہانی اپنے اندر ایک نئی دنیا لیے ہوتی ہے۔ کہانیوں کے اس سفر کو آگے بڑھاتے ہوئ...
12/09/2026

ہر فلم ایک کہانی سے شروع ہوتی ہے۔ 🎬📖

اور ہر کہانی اپنے اندر ایک نئی دنیا لیے ہوتی ہے۔

کہانیوں کے اس سفر کو آگے بڑھاتے ہوئے، سنو کہانی میری زبانی یورپین فلم فیسٹیول پاکستان 2026 میں اولوموپولو کے ساتھ کہانیوں کی ایک خوبصورت محفل سجا رہا ہے۔

اس محفل میں دادی گلابی سنائیں گی اپنی پیاری پیاری کہانیاں، جو ہمیں لے جائیں گی تخیل اور یادوں کی ایک خوبصورت دنیا میں۔ ✨
آئیے، پردۂ فلم سے نکل کر کہانی کو لفظوں میں سنتے ہیں۔ ❤️

#2026

10/09/2026

دوستو! آج یہ لفظ رکابی دیکھئے
یہ کھانا کھانے کے لئے استعمال ہونے والی سیدھی گول چپٹی پلیٹ ہے اردو میں اسے رکابی کہا جاتا ہے ۔ عموماً اس میں خشک سالن ، روٹی سبزی یا چاول کھائے جاتے ہیں ۔
یہ گہری پلیٹ یا پیالے کے ساتھ استعمال ہوتی ہے اسی لئے اسے رکابی یعنی ساتھ استعمال ہونے والی پلیٹ کہا جاتا ہے ۔
اس میں مہمانوں کے سامنے پھل یا میٹھائی بھی پیش کی جاسکتی ہے ۔

سنو کہانی میری زبانی کا ٹریننگ پروگرام بھلے اختتام پذیر ہو گیا، مگر اس سفر میں ہمارا ساتھ دینے والوں کی محبت اور تعاون ک...
20/08/2026

سنو کہانی میری زبانی کا ٹریننگ پروگرام بھلے اختتام پذیر ہو گیا، مگر اس سفر میں ہمارا ساتھ دینے والوں کی محبت اور تعاون کی قدر ہمارے دلوں میں تازہ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ 💙

آج ایک بار پھر ہم ان تمام مہربان اسپانسرز کو یاد کرنا اور سراہنا چاہتے ہیں، جنہوں نے اپنے بے لوث ساتھ سے ہمارے سفر کو آسان اور اختتامی تقریب کو یادگار بنایا۔

"Project Rich" اور "Leather for Kids" کا دل سے شکریہ، جن کی معاونت نے ہماری اختتامی تقریب کو یادگار بنانے میں اپنا خوبصورت حصہ ڈالا۔

جبکہ "ادارۂ فکرِ جدید" کا تہہِ دل سے خصوصی شکریہ، جنہوں نے نہ صرف ہمیں ٹریننگ کے لیے جگہ فراہم کی بلکہ بہترین کتب کا تحفہ دے کر اس سفر کو مزید یادگار بنایا۔

آپ جیسے ساتھی ہی ہمیں آگے بڑھنے اور اپنی اس ننھی سی کوشش کو اسی محبت اور خلوص کے ساتھ جاری رکھنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔ 💙✨

15/08/2026

Okara City Part 2 - اوکاڑہ کی کہانی



Subscribe our YouTube channel to watch more stories
https://www.youtube.com/

15/08/2026

Okara City Part 1 - اوکاڑہ کی کہانی



Subscribe our YouTube channel to watch more stories
https://www.youtube.com/

09/08/2026

ہندوستان کے مغل دورِ حکومت میں، یعنی کئی سو برس قبل، سب سے کم قیمت سکہ **دمڑی** بھی رائج رہا ہے۔

اس کی کم قیمت کی وجہ سے دمڑی سے کچھ بھی خریدنا بہت مشکل ہوتا تھا۔

اکثر محاوروں میں، جن میں غریب ہونے یا کنجوسی کا اظہار کرنے کے لیے، آپ نے یہ لفظ **دمڑی** سنا ہوگا۔

مثلاً:

**"چمڑی جائے، دمڑی نہ جائے۔"**

اختتامی تقریب بسلسلہ "سنو کہانی میری زبانی انٹرن شپ پروگرام (Cohort 3)"الحمدللہ! سنو کہانی میری زبانی کے انٹرن شپ پروگرا...
02/08/2026

اختتامی تقریب بسلسلہ "سنو کہانی میری زبانی انٹرن شپ پروگرام (Cohort 3)"

الحمدللہ! سنو کہانی میری زبانی کے انٹرن شپ پروگرام (Cohort 3) کی اختتامی تقریب محبت، مسکراہٹوں اور یادگار لمحات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

اس تقریب میں ہمارے انٹرنز کی محنت، لگن اور تخلیقی سفر کو سراہا گیا اور انہیں اسناد پیش کی گئیں، جبکہ ہمارے معزز اسپانسرز کی جانب سے خوبصورت تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

ہماری خوش نصیبی تھی کہ اس موقع پر معروف سینئر اداکارہ، مصنفہ اور کہانی گو عذرا منصور (بی جان) بطور مہمانِ خصوصی ہمارے ساتھ موجود تھیں۔ بی جان، سنو کہانی میری زبانی کے آغاز ہی سے ہماری سرپرست اور رہنما رہی ہیں، اور ان کی شفقت، رہنمائی اور حوصلہ افزائی ہمارے سفر کا ایک قیمتی حصہ رہی ہے۔ اسی طرح ادارۂ فکرِ جدید کے سی ای او جناب امانت رسول صاحب کی شرکت نے تقریب کو مزید وقار بخشا۔

ہم اپنے معزز مہمانوں مدیحہ سیال احمد خان (Project Rich)، پرورش فاؤنڈیشن کی بانی/پرنسپل محترمہ نازیہ اور محترمہ ایمن، سنجن نگر اسکول کی پرنسپل محترمہ فرزانہ، اور ہمارے انٹرنز کے والدین کے بھی بے حد شکر گزار ہیں، جن کی موجودگی نے اس موقع کو مزید یادگار بنا دیا۔

ہم اپنے اسپانسرز Project Rich، Leather for Kids اور ادارۂ فکرِ جدید کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی معاونت اور اعتماد نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ تقریب صرف ایک اختتام نہیں بلکہ ایک نئے سفر کی شروعات ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے انٹرنز کہانیوں، تخلیق اور اظہار کے اس سفر کو آگے بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے اور سنو کہانی میری زبانی کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔۔

تمام انٹرنز کو ان کی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو! ✨💙

#2026

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Suno Kahani Meri Zubani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Suno Kahani Meri Zubani:

Shortcuts

Share