ALI Asghar Abbas

ALI Asghar Abbas Poet (urdu+punjabi),
Fiction writer,
Drama writer,
Radio anchor,
Copy Writer,
Journalist,
Columnist,
Feature writer,

بھارت سے ذلت آمیز شکست کے بعد بابر ، شاہین ، آغا سلمان اور کوچ کا استعفیٰ تو بنتا ہے
16/02/2026

بھارت سے ذلت آمیز شکست کے بعد بابر ، شاہین ، آغا سلمان اور کوچ کا استعفیٰ تو بنتا ہے

پاکستان ہمیشہ کی طرح کرکٹ ورلڈ کپ مقابلے میں بھارت کے سامنے بھیڑ بن گیا ۔ سارے سورما کھلاڑی کلب لیول سے بھی بدتر کارکردگ...
15/02/2026

پاکستان ہمیشہ کی طرح کرکٹ ورلڈ کپ مقابلے میں بھارت کے سامنے بھیڑ بن گیا ۔ سارے سورما کھلاڑی کلب لیول سے بھی بدتر کارکردگی دکھا کر پاکستان کی رسوائی کا باعث بن گئے کپتان کی کپتانی پر سوال اٹھ گئے ۔ شاہین آفریدی نے بدترین کارکردگی سے پاکستان کی فاسٹ بولنگ کا جنازہ نکال دیا ۔ کوچ مائیک ہیسن کی گھٹیا سوچ نے پاکستان کے نام کو بٹہ لگا دیا

06/02/2026

میرا وٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے محتاط رہیں پلیز شکریہ

05/02/2026
بحمد اللہ نئے سال کی آمد ۔ آپ کے ذوق کی نذر نہ پوچھ مجھ سے کہ کیسے کہاں سے آیا ہوں تری تلاش میں کوئے بتاں سے آیا ہوں یہ ...
21/01/2026

بحمد اللہ نئے سال کی آمد ۔ آپ کے ذوق کی نذر
نہ پوچھ مجھ سے کہ کیسے کہاں سے آیا ہوں
تری تلاش میں کوئے بتاں سے آیا ہوں
یہ راز نیل کے ہی ساحلوں کو ہے معلوم
ہواؤں پانیوں کے درمیاں سے آیا ہوں
مری ہتھیلی پہ تھا راستہ دھرا اس نے
اسی پہ چل کے میں ریگ رواں سے آیا ہوں
زباں کی اوٹ میں پر شور تھا جو سناٹا
اسی خروش کی تاب و تواں سے آیا ہوں
تصورات کی دنیا ہی اور ہوتی ہے
ستارے توڑتا میں کہکشاں سے آیا ہوں
صدا بصحرا رہا تھا جو گوش بر آواز
اسی رجل کی میں صوت اذاں سے آیا ہوں
ہوا کے دوش پہ ان تیرتے پرندوں کے
پروں پہ لکھی ہوئی اک داستاں سے آیا ہوں
نہال ہجر کو جوبن بہار کا دے کر
ابھی دیار غم رفتگاں سے آیا ہوں
نگارشات ترنّم ہیں لوح حیرت پر
پران کھینچ کے پڑھنے گماں سے آیا ہوں
میں واگذاشت ہوئی آرزو کا پسماندہ
شکستہ ساز کے سر نہاں سے آیا ہوں
تہ شعور تھا اک لفظ بے معانی سا
ترے خیال میں زور بیاں سے آیا ہوں
میں سرگرانی میں شوریدہ سر ہوا اصغر
کہ سیدھا تیر سا ٹیڑھی کماں سے آیا ہوں
علی اصغر عباس

حلقہ اربابِ ذوق لاہور میں خصوصی اجلاس بسلسلہ یاد رفتگاں
12/12/2024

حلقہ اربابِ ذوق لاہور میں خصوصی اجلاس بسلسلہ یاد رفتگاں

حلقہ اربابِ ذوق لاہور کے خصوصی اجلاس بسلسلہ یاد رفتگاں میں ڈاکٹر ناہید شاہد کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ۔۔۔۔ مرنے والوں کو ک...
12/12/2024

حلقہ اربابِ ذوق لاہور کے خصوصی اجلاس بسلسلہ یاد رفتگاں میں ڈاکٹر ناہید شاہد کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ۔۔۔۔
مرنے والوں کو کہاں دفن کیا
ہم انہیں ساتھ لئے پھرتے ہیں
(مبشر سعید)

ماشاءاللہ ماشاءاللہ ہماری آنکھوں کے ستارے ، یہ پیارے پیارے سبحان ، عرشمان اور شاہ میر ہمارے اللہ تعالیٰ سب کو ہمیشہ عافی...
18/10/2024

ماشاءاللہ ماشاءاللہ ہماری آنکھوں کے ستارے ، یہ پیارے پیارے سبحان ، عرشمان اور شاہ میر ہمارے اللہ تعالیٰ سب کو ہمیشہ عافیت میں سلامت رکھے آمین ثم آمین

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ALI Asghar Abbas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category