گوشہ اردو ادب

گوشہ اردو ادب Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from گوشہ اردو ادب, Poet, Lahore.

21/12/2023

نہاں ہے ایک نقطے میں نظامِ زندگانی
وجودِ حرف تو ہے ترجمہ گم ہو گیا ہے

21/12/2023

حاکمِ شہر نے اس جرم میں پھانسی دے دی
نام بچوں کے غریبوں نے بڑے رکھے تھے

21/12/2023

ایک ظالم کی حمایت کا یہ نِکلا انجام
گھر پہ پہنچا تو مِرے ہاتھ کٹے رکھے تھے

21/12/2023

بانٹنے نکلا تھا وہ شخص اُجالوں کی زکوٰۃ
جس کے گھر کے دیے مقتل میں بُجھے رکھے تھے

21/12/2023

میں دنیا زاد نہیں ہوں مجھے نہیں منظور
مکان لے کے تمہیں لا مکان دے دوں کیا ؟

21/12/2023

سنا ہے زندگی کوئی تہِ سمندر ہے
بھنور کے ہاتھ میں یہ بادبان دے دوں کیا ؟

21/12/2023

اگر دماغ ستارہ ہے ٹوٹ جائے گا
چمک چمک کے اٹھاتا ہے آسمان کا بوجھ

21/12/2023

میری مٹی کو آنکھ دی ہے تو پھر
کسی موجِ وصال میں مجھے مل

21/12/2023

مجھے سلیقہ نہ تھا روشنی سے ملنے کا
میں ہجر میں گزر اوقات کرنے والا تھا

21/12/2023

ایسے بیگانۂ حالات وہ رہتے ہیں رفیعؔ
کچھ کِیا ہو نہ کہا ہو نہ سنا ہو جیسے

21/12/2023

دورِ جمہور میں بھی جرم ہے حیرت ہے یہی
ایک نادار کے دل میں کوئی ارماں ہونا

21/12/2023

دورِ حاضر پہ یہ اک طنز نہیں پھر کیا ہے
کوئی انسان نظر آئے تو حیراں ہونا

Address

Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گوشہ اردو ادب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category