wajid voice

wajid voice poetry

29/01/2025

بھڑکائیں میری پیاس کو اکثر تیری آنکھیں
صحرا میرا چہرہ ہے تو سمندر تیری آنکھیں

پھر کون بھلا دادِ تبسم انھیں دے گا
روئیں گی بہت مجھ سے بچھڑ کر تیری آنکھیں

بوجھل نظر آتی ہیں بظاہر مجھے لیکن
کھلتی ہیں بہت دل میں اُتر کر تیری آنکھیں

اب تک میری یادوں سے مٹائے نہیں مٹتا
بھیگی ہوئی اک شام کا منظر تیری آنکھیں

ممکن ہو تو اک تازہ غزل اور بھی کہہ لوں
پھر اوڑھ نہ لیں خواب کی چادر تیری آنکھیں

یوں دیکھتے رہنا اسے اچھا نہیں ساحر
وہ کانچ کا پیکر ہے تو پتھر تیری آنکھیں

21/11/2024

رہے گا عشق ترا خاک میں ملا کے مجھے
کہ ابتدا میں ہوئے رنج انتہا کے مجھے

دیئے ہیں ہجر میں دکھ درد کس بلا کے مجھے
شبِ فراق نے مارا لٹا لٹا کے مجھے

بغیر موت کے کس طرح کوئی مرتا ہے
یقیں نہ آئے تو وہ دیکھ جائیں آ کے مجھے

بلائے عشق تو دشمن کو بھی نصیب نہ ہو
مرا رقیب بھی رویا گلے لگا کے مجھے

کہا یہ دل نے چلو آج کوئے قاتل میں
اجل کہاں سے کہاں لے گئی لگا کے مجھے

ہر ایک شخص کو حاصل جدا ہے کیفیت
جفا کے لطف تجھے ہیں ، مزے وفا کے مجھے

غضب ہے آہ میری داغؔ نام ہے میرا
تمام شہر جلاؤ گے کیا جلا کے مجھے

18/11/2024

فردوسِ جنت میں لاکھ حُـوروں کا تصـور سہی لیکن

میں ایک انسان کے عشق سے نکلوں تو وہاں تک سوچوں

17/03/2024

Old Friends are Gold ! New Friends are Diamonds ! if you get a Diamond, don't forget the Gold ! Because to hold a diamond, you always need a Base of Gold !

29/02/2024

تو جو گیا تو دنیا بدل کر رہ گئی
کوئی بھی شخص محبت کے قابل نہیں رہا

تو تھا ،تو لوگ تھے میرے آگے پیچھے
تو گیا تو کوئی بھی تیرے مقابل نہ رہا

تیرے لیے ہی سنورتے تھے دن رات ہم
اب تو حسن بھی میرے نقوش میں شامل نہ رہا

تیرے بعد خود کو اس قدر تباہ کر لیا
دیکھو میں بھی اب محبت کے قابل نہیں رہا

27/02/2024

ﻣﺴﻠﺴﻞﺩﺳﺘﮑﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﯽ ﮨﺎﺗﮫ ﺯﺧﻤﯽ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﻣﺴﻠﺴﻞ ﭘﮑﺎﺭﺗﮯ ﺭﮨﻨﮯ ﺳﮯﺍﭘﻨﺎ ﮨﯽ ﮔﻼ ﺑﯿﭩﮭﺘﺎ ﮨﮯ.......
ﻧﻈﺮ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ سہنا ﭘﮍتا ﮨﮯ .......
ﮐﻮﺋﯽ ﮨﺎﺗﮫ ﭼﮭﮍﺍﻧﺎ ﭼﺎﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﻧﺎ ﭼﮭﻮﮌﯾﮟ
ﺗﻮﺍﺱ ﮐﮯ ﺟﮭﭩﮑﻨﮯ ﭘﺮ ﺁﭖ ﮨﯽ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﮔِﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ..
ﺍﮔﻠﮯ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﮨﯽ ﺳﮩﯽ
ﺍﯾﮏ ﻃﺮﻑ ﮨﭧ ﺟﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﺑﮩﺘﺮﯼ ﮨﮯ...🥀🧡

24/02/2024

سارے غم وہیں پر ہیں ہر خوشی وہیں پر ہے

تم جہاں سے بچھڑے تھے زندگی وہیں پر ہے

21/02/2024

Khatam E nabuwat pr Daka zani na Manzoor.

15/02/2024

بعض اوقات سب سے طویل سفر دو لوگوں کے درمیان فاصلہ ہوتا ہے۔ 🙂💯

15/02/2024

,تُو نہیں ہے مگر تری خوشبو

میرے شانوں پہ سوئی رہتی ہے

02/02/2024

‏فاصلہ قرب بنا قرب بھی ایسا کہ مجھے

دل کی دھڑکن ترے قدموں کی صدا لگتی ہے

30/01/2024

شبنم ہے کہ دھوکا ہے کہ جھرنا ہے کہ تم ہو
دل دشت میں اک پیاس تماشہ ہے کہ تم ہو

اک لفظ میں بھٹکا ہوا شاعر ہے کہ میں ہوں
اک غیب سے آیا ہوا مصرع ہے کہ تم ہو

دروازہ بھی جیسے میری دھڑکن سے جڑا ہے
دستک ہی بتاتی ہے پرایا ہے کہ تم ہو

اک دھوپ سے الجھا ہوا سایہ ہے کہ میں ہوں
اک شام کے ہونے کا بھروسہ ہے کہ تم ہو

میں ہوں بھی تو لگتا ہے کہ جیسے میں نہیں ہوں
تم ہو بھی نہیں اور یہ لگتا ہے کہ تم ہو۔۔

Address

Lahore
54782

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when wajid voice posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category