02/07/2026
ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کی انتظامیہ اور متعلقہ ہیلتھ اتھارٹی سے گزارش
ایمرجنسی وارڈ میں ایسے ذمہ دار، تربیت یافتہ اور بااخلاق عملے کی تعیناتی یقینی بنائی جائے جو مریضوں کی بروقت دیکھ بھال کرے۔آج رات 11 بجے ایمرجنسی میں ہسپتال جانا ہوا تو ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر کا رویہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا جو کہ مریضوں کے ساتھ اس نے اپنایا ہوا تھا
انتہائی افسوس کی بات ہے کہ بعض اوقات شدید تکلیف میں مبتلا مریض یا ان کے لواحقین کو مناسب رہنمائی اور تعاون کے بجائے غیر ذمہ دارانہ رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایمرجنسی کا مقصد فوری طبی امداد فراہم کرنا ہے، نہ کہ مریض کو غیر ضروری انتظار یا بار بار ادھر اُدھر بھیجنا۔
انتظامیہ سے گزارش ہے کہ ایمرجنسی اسٹاف کی کارکردگی اور رویے کی مؤثر نگرانی کی جائے، دورانِ ڈیوٹی غیر ضروری موبائل فون کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جائے، اور ہر مریض کے ساتھ عزت، ہمدردی اور پیشہ ورانہ انداز میں پیش آیا جائے۔
۔
📢 برائے مہربانی نوٹس لیں:
Nawaz Sharif (Chief Minister Punjab)
& Secondary Healthcare Department Punjab
Healthcare & Medical Education Department Punjab
Administration Mianwali
Commissioner Mianwali
Hospital Mianwali
Information Department