ZoYa WriTes

ZoYa WriTes I wiSh that i get to this Point the Peoples find me nd i'm not even available for a moment. ��

02/05/2026

مُجھے پُورا یقین ہے کہ بروزِ حشر خُدا اُن لوگوں سے سوال کرنے کی اجازت ضرور دے گا، جو آپ کی ساکن زِندگی میں اچانک آکر ارتعاش پیدا کرتے ہیں اور پھر چودہویں شب میں ساحل کنارے بیٹھ کر مدوجزر اُٹھنے کا تماشا دیکھتے ہیں
باقی باتیں معاف سہی، تماشا بنانے کی سزا تو مِلنی ہی چاہیئے

03/11/2025

کبھی میرے موبائل میں ایک نمبر ہوا کرتا تھا... جو میرے لیے زندگی کی مانند تھا۔ اُس کی طرف سے لکھا ہر لفظ ہر بات میرے وجود میں نئی روح پھونکتا تھا۔
ہمارے دن رات کچھ یوں گزرتے جیسے کوئی معصوم بچپن کا خواب۔ وہ خود سے زیادہ میرا خیال رکھتی تھی... جیسے ماں اپنے بچے کی پرواہ کرتی ہے۔

پھر وقت نے کروٹ لی، ہمارے درمیان ایسا فاصلہ ڈال دیا کہ سوچ کر دل کانپ اٹھتا ہے۔ شروع سے جینا سیکھنا پڑا ... جیسے سب کچھ صفر ہو گیا ہو۔ وقت نے ہمارے درمیان سرحدیں کھینچ دیں۔

اگرچہ وہ نمبر اب محفوظ نہیں، لیکن مجھے آج بھی زبانی یاد ہے۔
آج بھی میں اُس کی تصویر ویڈیوز یا آوازیں دیکھتا ہوں... جن سے خوشبو سی آتی ہے، لیکن یہ خوشبو اب تکلیف دیتی ہے۔ اُس کا خیال میرے جسم میں خون کی مانند دوڑتا ہے۔

مجھے معلوم ہے صدائیں کچھ نہیں بدل سکتیں، اسی لیے بہت یاد کیا... مگر کبھی پکارا نہیں۔

میں تمہاری مسکراہٹ، انداز اور وہ آنکھیں نہیں بھول سکتا۔ میں تمہیں ایسے یاد کرتا ہوں، جیسے یتیم اپنی غربت کو یاد رکھتا ... ہے۔ جیسے روزہ دار کو افطاری یاد رہتی ہے۔

تمہارے ہم ناموں سے آج بھی دل کانپتا ہے... درد ہوتا ہے، لیکن وہ درد اچھا لگتا ہے۔

واقعی تم نے سچ کہا تھا، میں تمہیں بھلا نہیں سکوں گا کیونکہ تم واقعی انمول ہو۔

جب بھی کوئی کال یا میسج کی آواز آتی ہے، تم یاد آتے ہو۔
تم مجھ میں ایسے گم ہو جیسے خوشبو پھول میں... نظر تو نہیں آتی لیکن ہر لمحہ محسوس ہوتی ہو۔
۔۔۔
آسان نہیں آباد کرنا گھر محبت کا
یہ اُن کا کام ہے جو زندگی برباد کرتے ہیں۔

21/10/2025

اک روز دردِ دل کا بہانہ بنے گا
اور
چلتے بنیں گے درد بھی اور اہلِ درد بھی

22/05/2025

تم تو میسر نہیں ہو مگر آج پھر سے تمہاری قربت میں گزری وہی راتیں مجھے تڑپا رہی ہیں کہ جن میں مجھے میسر ہوتی تھی.

تیری بانہوں کی اسیری،
تیری انگلیوں کا لمس،
تیرے جسم کی خوشبُو،
تیرے بدن کی حدت،
تیرے جذبوں کی شدت۔۔۔!!

22/05/2025

مجھے شدید جلن ہے اس مرد سے جس کے نصیب میں تم لکھ دی گئی ہو۔
تمہیں چاہا میں نے، مانگا میں نے، راتیں میں نے تمہارے ہجر میں جاگی ہیں۔
سجدوں میں خدا سے الجھا میں ہو تمہارے لئے، رویا میں ہوں۔

اور مل تم اس کو جاؤ گی، یہ کہاں کا انصاف ہے ؟؟

12/05/2025

باقی تو سب کچھ جیسے کیسے انسان سہہ جاتا ہے مگر محبوب کا کسی اور کی دسترس میں ہونا بہت تکلیف دیتا ہے۔
ہر پل جان حلق میں اٹکی رہتی ہے، سانس بھی سینے میں پھنستی ہوئی محسوس ہوتی ہے، طرح طرح کے خیالات نے دماغ کو ایسے جگڑا ہوتا ہے کہ دن بے سکونی اور
راتیں ازیت میں گزرتی ہیں۔
نیند کوسوں دور ہوتی ہے، اگر کبھی آنکھ لگ بھی جائے تو دل دہلا دینے والے ایسے خواب آتے ہیں کہ کہ انسان وحشت زدہ ہوکر ہڑبڑا کے اُٹھ بیٹھتا ہے۔

💯
26/04/2025

💯

مسئلہ یہ ہے ! مسافر ہوں! سفر ہے ! ورنہ دل تو کرتا ہے کہ اک عمر ترے ساتھ رہوں!!!!!
17/04/2025

مسئلہ یہ ہے ! مسافر ہوں! سفر ہے !
ورنہ دل تو کرتا ہے کہ اک عمر ترے ساتھ رہوں!!!!!

کیا مجال اک خوشی بھی ٹکے چار دن ‏عید ہی دیکھ لو،آ کے جا بھی چکی💔
17/04/2025

کیا مجال اک خوشی بھی ٹکے چار دن
‏عید ہی دیکھ لو،آ کے جا بھی چکی💔

بدترین ڈیپریشن وہ ہے،جس میں آپ کو رونا نہ آئے بلکہ آپ صرف اُداس ،خالی اور تنہا محسوس کریں !!
22/02/2025

بدترین ڈیپریشن وہ ہے،جس میں آپ کو رونا نہ آئے بلکہ آپ صرف اُداس ،خالی اور تنہا محسوس کریں !!

Address

Lahore

Telephone

+923186005950

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZoYa WriTes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to ZoYa WriTes:

Share

Category