Alama Muhammad Iqbal R.A - Poetry

Alama Muhammad Iqbal R.A - Poetry Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Alama Muhammad Iqbal R.A - Poetry, Poet, Yadgar, Lahore, Lahore.

04/05/2023
21/04/2023

15/04/2023

اس دور کی ظلمت میں ہر قلب پریشاں کووہ داغ محبت دے جو ہر چاند کو شرما دے
08/04/2023

اس دور کی ظلمت میں ہر قلب پریشاں کو
وہ داغ محبت دے جو ہر چاند کو شرما دے


03/04/2023

مجموعۂ کلام (اردو) - ڈاکٹر علامہ محمد اقبال
#ارمغانِ_حجاز
عنوان: حضرت انسان

جہاں میں دانش و بینش کی ہے کس درجہ ارزانی
کوئی شے چھپ نہیں سکتی کہ یہ عالم ہے نورانی

کوئی دیکھے تو ہے باریک فطرت کا حجاب اتنا
نمایاں ہیں فرشتوں کے تبسم ہائے پنہانی

یہ دنیا دعوت دیدار ہے فرزند آدم کو
کہ ہر مستور کو بخشا گیا ہے ذوق عریانی

یہی فرزند آدم ہے کہ جس کے اشک خونیں سے
کیا ہے حضرت یزداں نے دریاوں کو طوفانی

فلک کو کیا خبر یہ خاکداں کس کا نشیمن ہے
غرض انجم سے ہے کس کے شبستاں کی نگہبانی

اگر مقصود کل میں ہوں تو مجھ سے ماورا کیا ہے
مرے ہنگامہ ہائے نو بہ نو کی انتہا کیا ہے؟

اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھیجس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
03/04/2023

اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی

خود بدلتے نہیں، قُرآں کو بدل دیتے ہیںہُوئے کس درجہ فقیہانِ حرم بے توفیق!ان غلاموں کا یہ مسلک ہے کہ ناقص ہے کتابکہ سِکھات...
26/03/2023

خود بدلتے نہیں، قُرآں کو بدل دیتے ہیں
ہُوئے کس درجہ فقیہانِ حرم بے توفیق!
ان غلاموں کا یہ مسلک ہے کہ ناقص ہے کتاب
کہ سِکھاتی نہیں مومن کو غلامی کے طریق!
علامہ محمد اقبالؒ ❤️

23/03/2023

مجموعۂ کلام (اردو) - ڈاکٹر علامہ محمد اقبال
#بانگَ_درا
عنوان: نصیحت

میں نے اقبال سے از راہ نصیحت یہ کہا
عامل روزہ ہے تو اور نہ پابند نماز

تو بھی ہے شیوہ ارباب ریا میں کامل
دل میں لندن کی ہوس، لب پہ ترے ذکر حجاز

جھوٹ بھی مصلحت آمیز ترا ہوتا ہے
تیرا انداز تملق بھی سراپا اعجاز

ختم تقریر تری مدحت سرکار پہ ہے
فکر روشن ہے ترا موجد آئین نیاز

در حکام بھی ہے تجھ کو مقام محمود
پالسی بھی تری پیچیدہ تر از زلف ایاز

اور لوگوں کی طرح تو بھی چھپا سکتا ہے
پردہ خدمت دیں میں ہوس جاہ کا راز

نظر آجاتا ہے مسجد میں بھی تو عید کے دن
اثر وعظ سے ہوتی ہے طبیعت بھی گداز

دست پرورد ترے ملک کے اخبار بھی ہیں
چھیڑنا فرض ہے جن پر تری تشہیر کا ساز

اس پہ طرہ ہے کہ تو شعر بھی کہہ سکتا ہے
تیری مینائے سخن میں ہے شراب شیراز

جتنے اوصاف ہیں لیڈر کے، وہ ہیں تجھ میں سبھی
تجھ کو لازم ہے کہ ہو اٹھ کے شریک تگ و تاز

غم صیاد نہیں ، اور پر و بال بھی ہیں
پھر سبب کیا ہے، نہیں تجھ کو دماغ پرواز

عاقبت منزل ما وادی خاموشان است
حالیا غلغلہ در گنبد افلاک انداز

21/03/2023

مجموعۂ کلام (اردو) - ڈاکٹر علامہ محمد اقبال
#ضربِ_کلیم
عنوان: بیداری

جس بندئہ حق بیں کی خودی ہوگئی بیدار
شمشیر کی مانند ہے برندہ و براق

اس کی نگہ شوخ پہ ہوتی ہے نمودار
ہر ذرے میں پوشیدہ ہے جو قوت اشراق

اس مرد خدا سے کوئی نسبت نہیں تجھ کو
تو بندئہ آفاق ہے، وہ صاحب آفاق

تجھ میں ابھی پیدا نہیں ساحل کی طلب بھی
وہ پاکی فطرت سے ہوا محرم اعماق

مجموعۂ کلام (اردو) - ڈاکٹر علامہ محمد اقبالضربِ کلیمعنوان: غزلنہ میں اعجمی نہ ہندی، نہ عراقی و حجازی کہ خودی سے میں نے ...
12/03/2023

مجموعۂ کلام (اردو) - ڈاکٹر علامہ محمد اقبال
ضربِ کلیم
عنوان: غزل

نہ میں اعجمی نہ ہندی، نہ عراقی و حجازی
کہ خودی سے میں نے سیکھی دوجہاں سے بے نیازی

تو مری نظر میں کافر، میں تری نظر میں کافر
ترا دیں نفس شماری، مرا دیں نفس گدازی

تو بدل گیا تو بہتر کہ بدل گئی شریعت
کہ موافق تدرواں نہیں دین شاہبازی

ترے دشت و در میں مجھ کو وہ جنوں نظر نہ آیا
کہ سکھا سکے خرد کو رہ و رسم کارسازی

نہ جدا رہے نوا گر تب و تاب زندگی سے
کہ ہلاکی امم ہے یہ طریق نے نوازی

Alama Muhammad Iqbal R.A - Poetry

Address

Yadgar, Lahore
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alama Muhammad Iqbal R.A - Poetry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category