Haar ke jeet

Haar ke jeet لوح جہاں میں حرف مکرر نہیں ہوں میں

27/06/2026

یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھے
میں سمجھتا تھا مرے یار سمجھتے ہیں مجھے

جڑ اکھڑنے سے جھکاؤ ہے مری شاخوں میں
دور سے لوگ ثمر بار سمجھتے ہیں مجھے

کیا خبر کل یہی تابوت مرا بن جائے
آپ جس تخت کا حق دار سمجھتے ہیں مجھے

نیک لوگوں میں مجھے نیک گنا جاتا ہے
اور گنہ گار گنہ گار سمجھتے ہیں مجھے

میں تو خود بکنے کو بازار میں آیا ہوا ہوں
اور دکاں دار خریدار سمجھتے ہیں مجھے

میں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوں
دیکھنے والے اداکار سمجھتے ہیں مجھے

وہ جو اس پار ہیں اس پار مجھے جانتے ہیں
یہ جو اس پار ہیں اس پار سمجھتے ہیں مجھے

میں تو یوں چپ ہوں کہ اندر سے بہت خالی ہوں
اور یہ لوگ پر اسرار سمجھتے ہیں مجھے

روشنی بانٹتا ہوں سرحدوں کے پار بھی میں
ہم وطن اس لیے غدار سمجھتے ہیں مجھے

جرم یہ ہے کہ ان اندھوں میں ہوں آنکھوں والا
اور سزا یہ ہے کہ سردار سمجھتے ہیں مجھے

لاش کی طرح سر آب ہوں میں اور شاہدؔ
ڈوبنے والے مددگار سمجھتے ہیں مجھے

゚viralシfypシ゚viralシalシ

22/06/2026

جس جس کو میں سمجھ نہ سکا نیک تھا وہ شخص
جس جس کو میں ذرا سا بھی سمجھا، فریب تھا

آیا اور آ کے جھٹ سے میرے پاؤں پڑ گیا
مدت کے بعد اس کا یہ تازہ فریب تھا

゚viralfbreelsfypシ゚viral

22/06/2026

ائینے سے پتہ چلا ہم کو
وقت تو ہاتھ کر گیا صاحب

اعجاز ثاقب
゚viralfbreelsfypシ゚viral

22/06/2026

اور یقین کا سفر کبھی ختم نہیں ہوتا___-

دریا کو ابھی علم نہیں میری انا کا
‏میں ڈوب تو جاتا ہوں کنارہ نہیں کرتا

‏ہر بار محبت میں یہی کہتا ہوں خود سے
‏اس بار سنبھل جاؤں دوبارہ نہیں کرتا

゚viralfbreelsfypシ゚viral

22/06/2026

دل مانگنے کی شے نہیں،مانگا نہیں گیا
وہ کہہ رہا تھا ھم سے، تقاضا بھی کیجے
゚viralシ

22/06/2026

جس جس کو میں سمجھ نہ سکا نیک تھا وہ شخص
جس جس کو میں ذرا سا بھی سمجھا، فریب تھا

آیا اور آ کے جھٹ سے میرے پاؤں پڑ گیا
مدت کے بعد اس کا یہ تازہ فریب تھا

20/06/2026

وہم یہ تجھ کو عجب ہے اے جمالِ کم نما
جیسے سب کچھ ہو مگر تو دید کے قابل نہ ہو
منیر نیازی
゚ ゚viralシ

10/06/2026

‏تم نہ مل پائے تو شدت سے خیال آنے لگا
ہائے ان لوگوں کی تکلیف جنہیں ہم نہ ملے

06/06/2026

وفائیں سیکھ لو ہم سے
کہیں کرنی نہ پڑ جائیں

06/06/2026

عید آئی ہے سلگتی ہوئی یادیں لے کر
اج پھر اپنی اداسی پہ ترس آتا ہے

Address

Lahore
53760

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haar ke jeet posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category