Pakistan News

Pakistan News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan News, Lahore.

حج تربیتی پروگرامز کا مرحلہ وار شیڈول جاری۔۔۔‏عازمین حج 2026 کی لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ یکم جنوری کو اسلام آباد سے شرو...
31/12/2025

حج تربیتی پروگرامز کا مرحلہ وار شیڈول جاری۔۔۔
‏عازمین حج 2026 کی لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ یکم جنوری کو اسلام آباد سے شروع ہو رہا ہے۔ تربیتی شیڈول کی اطلاع موبائل ایپ ’پاک حج2026‘ اور SMS کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
‏⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩

30/12/2025

شہید ابو۔ عبید۔ ہ کی تصویر جاری کردی گئی
30/12/2025

شہید ابو۔ عبید۔ ہ کی تصویر جاری کردی گئی

وزارت داخلہ نے تحریک لبیک TLP پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، تحریک لبیک کالعدم قرار
24/10/2025

وزارت داخلہ نے تحریک لبیک TLP پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، تحریک لبیک کالعدم قرار

24/10/2025

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں کے لیے ایک نئی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے. اس میں ہدایات ہیں کہ تعلیمی کورسز میں ہنر مندی کی تربیت کو لازمی طور پر شامل کیا جائے، کیونکہ طلبہ کی انرولمنٹ میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔ یہ قدم یونیورسٹیوں کو مزید عملی اور سٹوڈنٹس کو ملازمت کے لائق بنانے میں مدد دے گا۔

24/10/2025

سپریم کورٹ نے ماورائے عدالت حراستی قتل فساد فی الارض قرار دے دیا

23/03/2025

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔
سورۃ الأنعام : رات کے اندھیرے اور دن کے اجالے میں جو کچھ ٹھہرا ہوا ہے، سب اللہ کا ہے اور وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے (13)۔
صبح خیر

21/03/2025

*20 مارچ 2025 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) پاکستانی صحافیوں، محققین پر مشتمل وفد کا گزشتہ ہفتے اسرائیل کا خفیہ دورہ، اسرائیلی میڈیا

🚨 (2) اسرائیل سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، شہریوں کے جانے کا علم نہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل

🚨 (3) یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ

🚨 (4) وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم

🚨 (5) شہباز شریف کی مدینہ منورہ آمد، گورنر عزت مآب شہزادہ سلمان بن سلطان نے استقبال کیا

🚨 (6) مکہ مکرمہ میں بارش، عمرہ زائرین کا موسلادھار بارش کے دوران مسجد الحرام میں طواف

🚨 (7) رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ کل اختتام پذیر ہوگا، ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف کی تیاریاں

🚨 (8) ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک کو گرفتار کرلیا، ڈیجیٹل میڈیا رفتار کی تصدیق

🚨 (9) کراچی: یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری

🚨 (10) عدالت بانی پی ٹی آئی کو رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، رانا ثنااللہ

🚨 (11) چیئرمین پی ٹی اے کو بلا کر مایوسی ہوئی، انہیں سن کر لگتا ہے توہین عدالت کا نوٹس دینا پڑے گا: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

🚨 (12) آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری، جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک

🚨 (13) ایم کیو ایم کی ساتھ چھوڑنے کی دھمکی پر وفاقی حکومت متحرک، ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی

🚨 (14) وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، سرفراز بگٹی

🚨 (15) لیگی قائد میاں نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز کا آرام کا مشورہ

🚨 (16) پی ٹی آئی دور میں دہشتگردوں کو لایا گیا، نئے آپریشن کی بات نہیں ہوئی: طلال چودھری

🚨 (17) مصطفی عامر قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کے والد کو گرفتار کرلیا گیا

🚨 (18) الیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطح پر تبادلے، شریف اللہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات

🚨 (19) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ فریم ورک کی منظوری دے دی

🚨 (20) مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کو پولیس نے گرفتار کر لیا

🚨 (21) ارمغان کے والد نے گرفتاری کے بعد جارحانہ رویے پر معافی مانگ لی

🚨 (22) ایک باپ بن کر سوچیں کہ مجھے اپنا بیٹا نظر آ رہا تھا جبکہ میڈیا سچائی دکھا رہا تھا، اس لیے مجھے معاف کردیں، کامران قریشی

🚨 (23) برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کے اجلاس، پی آئی اے نے پروازوں کا منصوبہ فائنل کرلیا

🚨 (24) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی؛ 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

🚨 (25) ملک میں کوئی نیا آپریشن ہونے نہیں جارہا، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری

🚨 (26) عمران خان ملاقات کیسز منتقلی ہائیکورٹ جج نے نہ کی ہوتی تو یہ کریمنل توہینِ عدالت ہوتی، جسٹس اعجاز

🚨 (27) سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: علیمہ خان سمیت 17 افراد کی دوبارہ جے آئی ٹی طلبی

🚨 (28) غزہ: سحری کے وقت دجالی فوج کی وحشیانہ بمباری، بچوں سمیت 71 بے گناہ شہید

🚨 (29) ایک وقت تھا جب عدالتیں حکومتیں چلاتی تھیں، اب وہ وقت گزر چکا، جسٹس جمال مندوخیل

🚨 (30) دو میچ ہار گئے لوگ ناراض ہیں، ہم اصل تیاری ایشیا کپ اور ورلڈکپ کی کر رہے ہیں: ہیڈ کوچ قومی ٹیم عاقب جاوید

🚨 (31) چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی نے فائنل میں پاکستانی حکام کی عدم موجودگی پر بورڈ کے سوال کا تاحال جواب نہ دیا

🚨 (32) چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد پر مالی نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ جھوٹی ہے، پی سی بی

🚨 (33) چیمپئنز ٹرافی سے نقصان نہیں بلکہ 3 ارب روپے منافع کا تخمینہ ہے، پی سی بی

🚨 (34) کراچی کے مسائل کی آن لائن مانیٹرنگ ہو گی، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پورٹل بنا لیا گیا

🚨 (35) بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا ردعمل سے انکار

🚨 (36) مفتاح اسمعیٰل کی مہنگی بجلی اور چینی کی زائد قیمتوں پر حکومت پر تنقید

🚨 (37) مفتاح اسمعٰیل نے غلط، بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، اویس لغاری

🚨 (38) پاکستان میں میڈیکل ڈیوائسز کی قلت شدت اختیار کرنے لگی، صحت کا بحران سنگین ہونے کا امکان

🚨 (39) کمشنر کراچی کا ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے جامع منصوبہ بندی کا فیصلہ

🚨 (40) معروف جاپانی اداکارہ، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور فوڈ ولاگر کائے اساکرا المعروف ’رائے لِل بلیک‘ نے اسلام قبول کرلیا

🚨 (41) کراچی: سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کرکے حاملہ کرنے والے سفاک درندے کو 25 سال قید

🚨 (42) جہاں 4 اسپنرز چاہیے تھے وہاں ایک کھلایا اور نیوزی لینڈ 4 اسپنرز بھیج دیے، آفریدی سلیکٹرز پر پھٹ پڑے

🚨 (43) سی ٹی ڈی کی راولپنڈی میں کارروائی، 2 خطرناک دہشتگرد گرفتار

🚨 (44) پاکستانی پڑوسی بھارتیوں سے زیادہ خوش، دنیا کے خوش ممالک کی فہرست جاری

🚨 (45) سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ تیزی، فی تولہ 3 لاکھ 20 ہزار 800 روپے کی نئی بلند سطح پر

🚨 (46) پاکستان چھوڑ کر بھارت پہنچنے والی سیما حیدر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

🚨 (47) سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے پاکستان کا کرپٹو کو قانونی حیثیت دینے کا منصوبہ

🚨 (48) زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب ایک کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہوگئی

🚨 (49) ڈیڑھ ماہ میں غیر قانونی طور پر بارڈر عبور کرنے والے 132 تارکین وطن کو گرفتار کیا، کوسٹ گارڈز

🚨 (50) کوئٹہ سے نو روز بعد بھی ٹرین سروس بحال نہ ہوسکی، ریلوے کو یومیہ 24 لاکھ کا نقصان

🚨 (51) ترک صدر کی پارٹی کو شکست دینے والے استنبول کے میئر گرفتار؛ ہنگامے پھوٹ پڑے

🚨 (52) غیر شفاف انتخابات اور غیر نمائندہ حکومتیں مسائل کی جڑ ہیں، شاہد خاقان

11/03/2025

*بریکنگ*

جعفر ایکسپریس حملہ میں 13 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے باعث دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری، سیکیورٹی ذرائع

زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری علاقے میں آپریشن میں حصہ لے رہی ہے، سیکیورٹی ذرائع
#جعفرایکسپرس #بولان #بلوچستان

11/03/2025

بولان: جعفر ایکسپریس یرغمال، کوئٹہ سے گن شپ ہیلی کاپٹر روانہ

بولان میں یرغمالی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ سے گن شپ ہیلی کاپٹر آپریشن کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ ہلاکتوں کا خدشہ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری۔ بولان میں جس مقام پر ٹرین پر حملہ کیا گیا اس مقام پر موبائل سگنلز کام نہیں کررہے

سوشل میڈیا پر وائرل خبروں سے سنسنی پھیلائی جارہی ہے

عوام اطمینان رکھیں ‘ غیر تصدیق شدہ مواد شیئر نہ کیا جائے ‘ سیکورٹی ذرائع

بی ایل اے نے ویڈیو جاری کردی

#بلوچستان #جعفرایکسپرس #کوئٹہ #پشاور #بولان

‏السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ تیسری سحری مبارک*اچھے دن خوشی دیتے ہیں برے دن تجربہ دیتے ہیں بدترین دن سبق دیتے ہیں**ا...
04/03/2025

‏السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
تیسری سحری مبارک
*اچھے دن خوشی دیتے ہیں برے دن تجربہ دیتے ہیں بدترین دن سبق دیتے ہیں*
*اللّہ رب العزت ہمیں صبر و استقامت عطا فرمائے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے*
*آمین ثم آمین*

It has been decided to launch  's first underground Blue Line     in  . The 27-kilometer-long underground metro train wi...
22/02/2025

It has been decided to launch 's first underground Blue Line in . The 27-kilometer-long underground metro train will cost over 600 billion rupees.

The underground Blue Line Metro Train will start from Town and reach Babu Sabu. It will pass through , Faisal Town, Garden Town, , and Main Boulevard .

, , , and Main Boulevard Town are also included in the metro route. A spokesperson stated that the Punjab Transport Department has started working on feasibility and design.

A three-year target has been set for the completion of the Blue Line Metro Train project.

🇵🇰🇵🇰

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share