Knock the world

Knock the world We will talk about global affairs on this page. You can share your thoughts, Valuable Information and Entertainment as well.

آپ نے کبھی قرآن مجید کی آخری دو سورتوں پر غور کیا ہے؟……”سورہ فلق“ میں چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے…اور ...
05/08/2025

آپ نے کبھی قرآن مجید کی آخری دو سورتوں پر غور کیا ہے؟……
”سورہ فلق“ میں چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے…اور وہ چاروں بڑی خطرناک، خوفناک اور ہلاکت خیز چیزیں ہیں……
جبکہ ”سورۃ الناس“ میں صرف ایک چیز سے پناہ مانگی گئی ہے…مگر وہ ایک چیز…اپنی تباہی اور ہلاکت میں…سورہ فلق والی چار چیزوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے……
اب غور کریں ”سورہ فلق“ میں چار چیزوں سے پناہ مانگی گئی…مگر اس کے آغاز میں اللہ تعالیٰ کی صرف ایک ”صفت“ کا وسیلہ پکڑا گیا……
”اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ“ میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے رب کی…ان چار چیزوں سے
(١) تمام مخلوق کے شر سے
(٢) چھا جانے والے اندھیرے کے شر سے
(٣) جادوگر عورتوں کے شر سے
(٤) حسد کرنے والوں کے شر سے جب وہ اپنے حسد پر چل پڑیں……
اب ”سورۃ الناس“ کو دیکھیں…اس میں پناہ صرف ایک چیز سے مانگی گئی…مگر آغاز میں اللہ تعالیٰ کی تین صفات کا وسیلہ پکڑا گیا……
اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، اِلٰهِ النَّاسِ……
میں پناہ مانگتا ہوں…تمام انسانوں کے رب کی…تمام انسانوں کے بادشاہ اور مالک کی…تمام انسانوں کے حقیقی معبود کی…صرف ایک چیز سے…اور وہ چیز ہے…خنّاس کا وسوسہ……
اے تمام انسانوں کے رب!…اے تمام انسانوں کے شہنشاہ!…اے تمام انسانوں کے معبود برحق!…مجھے خنّاس کے وسوسے کے شر سے بچالے… یہ ”خنّاس“ یعنی چھپا ہوا دشمن انسان ہو یا کوئی جن یا شیطان……
”خنّاس“ اسے کہتے ہیں جو سیدھا آپ کے دل پر وار کرے…اور آپ کو پتا ہی نہ چلے…اور وہ یہ وار کرکے چھپ جائے…چھپ جانے کا مطلب یہ ہے کہ… یا تو نظر ہی نہ آئے… یا بظاہر دوست اور خیر خواہ نظر آئے…مگر حقیقت میں وہ آپ کے دل میں کوئی برائی اُتار دے……
بڑا خطرناک معاملہ ہے… بہت ہی خطرناک…دل میں وسوسہ اُتر گیا تو پھر تباہی ہی تباہی ہے……
یہ جو آج کل ملک شام میں لمبی داڑھیوں اور گھنی مونچھوں والے دروزی نظر آرہے ہیں…جو بے دردی سے مسلمانوں کا قتل عام کرتے ہیں…صہیونیوں کے ساتھ مل کر اہل اسلام کے خلاف لڑتے ہیں… یہ کون ہیں؟……
ایک ”خنّاس“ آیا…اس نے انہیں امام برحق سے ملانے کا وعدہ کیا…اُن کے دل میں وسوسے کا بیج بویا…اور لاکھوں انسان…ایمان سے محروم ہوگئے……
مرزا قادیانی نام کا ایک ”خنّاس“ آیا…اس نے وسوسہ کی سوئی بعض افراد کے دلوں تک پہنچائی…اور دیکھتے ہی دیکھتے…لاکھوں مسلمان…کائنات کی سب سے سچی اور حسین ہستی…حضرت محمد ﷺ سے کٹ کر…ایک بدصورت اور بدسیرت انسان کا کلمہ پڑھنے لگے……
خاوند بیوی محبت سے رہ رہے ہوتے ہیں…کوئی آتا ہے ہنستے کھیلتے دو لفظ بول کر…اُن میں سے کسی کے دل میں وسوسے کا بیج بوتا ہے…اور چلا جاتا ہے… بس اس کے دو لفظ کا وسوسہ…اتنے حسین اور قریبی رشتے کو برباد کر دیتا ہے…اور محبت فنا ہوجاتی ہے…دکھ، غم اور شکوے جنم لے لیتے ہیں……
آپ کسی اچھے انسان سے محبت کرتے ہیں…اس کی محبت سے آپ کو دینی فائدہ ہوتا ہے…ایک چغل خور آتا ہے… باتوں باتوں میں غیر محسوس طریقے سے آپ کے کان میں وہ ڈال جاتا ہے کہ…آپ کی محبت…نفرت اور شک میں تبدیل ہوجاتی ہے…اور سالہا سال کی محنت اور محبت کا منٹوں میں جنازہ نکل جاتا ہے……
اسی طرح…شیاطین جو جنات ہیں…نظر نہیں آتے آپ کو کسی ایسی بدگمانی میں ڈال دیتے ہیں کہ…پھر آپ خود کو روک نہیں سکتے…اور اس بدگمانی کے طوفان میں…آپ کے کتنے رشتے، نعمتیں اور محبتیں تنکوں کی طرح بہہ جاتی ہیں……
















مزید ایسی اچھی اچھی پوسٹ کے لئیے ہمارا پیچ لائک کر دیں

28/07/2025

کیا یہ گلہری اس خطرناک سانپ سے اپنی جان بچا پائے گی ؟

مزید ایسی ویڈیوز دیکھنے کے لئیے ہمارا پیچ لائک کر دیں اور دوستوں کو بھی دیکھائیں ۔




















, ,

امریکا کی ریاست ایریزونا میں یہ وہ مقام ہے جہاں آج سے لاکھوں سال پہلے ایک بہت بڑا شہاب ثاقب meteor زمین سے ٹکرایا تھا می...
28/07/2025

امریکا کی ریاست ایریزونا میں یہ وہ مقام ہے جہاں آج سے لاکھوں سال پہلے ایک بہت بڑا شہاب ثاقب meteor زمین سے ٹکرایا تھا میں اس جگہ کا وزٹ کر چکا ہوں یہاں ایک عجائب گھر بھی ہے اور ایک شاپ بھی جہاں سے آپ مختلف تحائف اور شہاب ثاقب کے ٹکڑے خرید سکتے ہیں
جب کوئی اتنا بڑا شہاب ثاقب یعنی آسمانی پتھر زمین سے ٹکراتا ہے تو وہ ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے۔ یہ گڑھا دو میل لمبا چوڑا ہے ۔ اور جب پتھر ٹکرایا تو اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے میلوں دور جا گرے۔ جو شاید ڈھونڈنے پر آج بھی ملتے ہیں لیکن یہ علاقہ سنسان و بیاباں ہے اس لیے لوگ سڑک سے یہاں آتے ہیں گڑھے کا نظارہ کر کے ۔ عجائب گھر ۔ اور فلم دیکھ کر واپس چلے جائے ہیں۔ یہاں ایک شاپ بھی ہے۔ اور ایک ریسٹورینٹ بھی
اسکے علاوہ یہاں اسپیس سینٹر بھی ہے جہاں آپ کو آسمان کی سیر کروائی جاتی ہے
یہاں آنے اور انجوائے کرنے کے لئے پورا دن چاہیے۔ یہاں فلم دکھائی جاتی ہے کہ کس طرح لاکھوں سال پہلے یہ پتھر یہاں ٹکرایا تھا اور پھر ریزہ ریزہ ہو گیا تھا۔ اس دھماکے کی کتنی گونج تھی اور کتنے دنوں تک یہاں اندھیرا دُھواں ہی دُھواں آگ اور راکھ تھی۔ یقیناً یہ ایک بہت بھیانک منظر تھا ۔ میلوں تک ہر چیز جل کر رکھ ہو گئی ۔ کوئی چرند پرند جانور پودا زندہ نہیں بچا تھا
یقیناً یہاں آنا بہت ہی دلچسپ اور فائدہ مند وزٹ ہو گا

Copied
مزید اچھی اور مفید معلومات کے لئیے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں اور ہمیں فالو کر لیں۔
اور شیئر کر کے اپنے دوستوں کو بھی بتائیں ۔


















"روایتی تعلیم صرف نمبرز دیتی ہے، جدید تعلیم بچوں کو دنیا کے لیے تیار کرتی ہے۔اب وقت ہے سوچ بدلنے کا…اپنے بچوں کو وہ سکھا...
23/07/2025

"روایتی تعلیم صرف نمبرز دیتی ہے، جدید تعلیم بچوں کو دنیا کے لیے تیار کرتی ہے۔
اب وقت ہے سوچ بدلنے کا…
اپنے بچوں کو وہ سکھائیں جو کل ان کے کام آئے گا۔
‏پاکستان میں والدین کی اکثریت اب بھی میڈیکل اور انجینئرنگ کو ہی کامیابی سمجھتی ہے۔ لیکن دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ آنے والے پانچ سالوں میں دنیا کے 10 بہترین شعبے سامنے آئے ہیں جو آپ کے بچوں کا مستقبل روشن کر سکتے ہیں۔

اسکے لیے Hays ہائز سیلری گائیڈز کی مدد لی گئی ہے۔

ڈیٹا سائنس:
آنے والا دور ڈیٹا کا ہے۔ ڈیٹا سائنٹسٹ 2025 میں $90,000 تک کما سکتے ہیں، اور 2030 تک یہ آمدن $165,000 تک پہنچ سکتی ہے۔ امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا میں اس کی ڈیمانڈ عروج پر ہے۔ FSc کے بعد ڈیٹا سائنس میں BS یا MS کریں۔

مشین لرننگ (AI):
مصنوعی ذہانت (AI) اب صرف فلموں تک محدود نہیں۔ مشین لرننگ اسپیشلسٹ کی تنخواہ 2025 میں $95,000 اور 2030 میں $170,000 تک متوقع ہے۔ ریاضی اور کمپیوٹر سائنس میں دلچسپی رکھنے والے بچے یہاں ترقی کر سکتے ہیں۔

بزنس اینالسٹ:
کاروباری تجزیہ کاروں کی تنخواہیں 2025 میں $70,000 تک اور 2030 میں $125,000 تک بڑھ سکتی ہیں۔ امریکا اور برطانیہ میں خاص ڈیمانڈ۔ بزنس ایڈمنسٹریشن یا اکنامکس کی تعلیم حاصل کر کے دنیا بھر میں مواقع حاصل کریں۔

سوفٹ ویئر ڈیویلپر:
ڈیجیٹل دنیا سوفٹ ویئر ڈیویلپرز کے بغیر نامکمل ہے۔ ان کی تنخواہ 2025 میں $75,000 اور 2030 میں $140,000 ہو گی۔ کمپیوٹر سائنس میں BS آپ کے بچے کو عالمی مواقع فراہم کر سکتا ہے۔

پراجیکٹ مینجمنٹ:
پراجیکٹ منیجر 2025 تک $85,000 اور 2030 تک $155,000 کما سکیں گے۔ بزنس مینجمنٹ یا PMP سرٹیفکیشن آپ کے بچے کی صلاحیتوں کو چار چاند لگا سکتا ہے۔ آسٹریلیا اور امریکا میں بےشمار مواقع موجود ہیں پروفشنل ڈگری کے بعد یہ زیادہ کارآمد ہے ۔

ایچ آر مینیجر:
HR
کے شعبے میں پیشہ ور افراد کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔ 2025 میں آمدن $70,000 اور 2030 میں $125,000 تک ہو گی۔ HR مینجمنٹ کی تعلیم آپ کے بچے کو دنیا بھر میں باوقار جابز فراہم کرے گی۔

پروکیورمنٹ اسپیشلسٹ (سپلائی چین):
سپلائی چین اور پروکیورمنٹ اسپیشلسٹ 2025 میں $60,000 اور 2030 میں $110,000 کمائیں گے۔ دبئی، سعودی عرب، اور آسٹریلیا میں بہترین مواقع۔ بزنس اور سپلائی چین کی ڈگری آپ کے بچے کی زندگی بدل سکتی ہے۔

مالیاتی تجزیہ کار (فنانشل اینالسٹ):
مالیاتی تجزیہ کاروں کی آمدن 2025 میں $65,000 اور 2030 میں $120,000 ہو گی۔ فنانس اور اکاؤنٹنگ کے شعبوں میں تعلیم حاصل کر کے عالمی منڈی میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔

سسٹینیبلٹی اسپیشلسٹ (ماحولیات):
ماحولیات اور پائیداری پر کام کرنے والوں کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ 2025 میں آمدن $70,000 اور 2030 میں $130,000 تک جائے گی۔ ماحولیات میں ڈگری حاصل کریں اور ترقی یافتہ ممالک میں اپنا کیریئر بنائیں۔

اپنے بچوں کو میڈیکل اور انجینئرنگ تک محدود نہ رکھیں۔ دنیا بدل رہی ہے۔ نئے کیریئرز کو اپنائیں اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔

اس تھریڈ کا مقصد والدین اور بچوں کو ان کی کیریئر گائیڈنس دینا تھا

سیلری اور کیریئر گروتھ کے لیے مڈل ایسٹ یو کے اسٹریلیا نیوزی لینڈ اور امریکہ کی مارکیٹوں کو سٹڈی کیا گیا

‏ایک اہم بات :
بعض لوگ اس بات پر اعتراض کرتے ہیں کہ پڑھنا وہی چاہیے جس میں انٹرسٹ ہو تو عرض یہ ہے کہ غریب ادمی کی پہلی جنریشن میں یہ چوائس نہیں ہوتی اسکو ہر ممکن طور پر پڑھ لکھ کر اپنے حالات سدھارنے پڑتے ہیں ہاں ان کی دوسری اور تیسری نسل پھر سبجکٹ سلیکشن کا رسک لے سکتی ہے۔

مزید اچھے معلومات کے لئیے ہمارا یہ فیس بک لائک کریں اور دوستوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔
شکریہ




















جو خواب صرف آنکھوں تک محدود ہوں، وہ خواب نہیں… صرف خواہشیں ہوتی ہیں۔یہ کہانی ہے ایک عام انسان کی، جس نے ہمت، محنت اور یق...
20/07/2025

جو خواب صرف آنکھوں تک محدود ہوں، وہ خواب نہیں… صرف خواہشیں ہوتی ہیں۔
یہ کہانی ہے ایک عام انسان کی، جس نے ہمت، محنت اور یقین سے اپنی دنیا بدل ڈالی۔
کیا آپ تیار ہیں اپنی کہانی لکھنے کے لیے؟ 💪🔥

اگر آپ کو بھی لگتا ہے کہ محنت رنگ لاتی ہے،
تو ___ اس پوسٹ کو شیئر کریں ____ تاکہ یہ ہمت ہر دل تک پہنچے۔
اور ایسے مزید حوصلہ افزا قصے سننے کے لیے میرا پیج Follow کریں 👉 Knock the World 💥"



او پیا جے چیٹ جی پی ٹی 🤥😏_____ قدرت کی تخلیق ہی سب سے بہتر تخلیق ہے ____      This is an Urdu Language facebook post Art...
19/07/2025

او پیا جے چیٹ جی پی ٹی 🤥😏

_____ قدرت کی تخلیق ہی سب سے بہتر تخلیق ہے ____







This is an Urdu Language facebook post

Artificial intelligence Chat Gpt couldn't answer correctly just a very simple question.
It's time to think about So called Artificial intelligence.🤔🤷‍♂️

Follow or Like my page and stay tuned
For English and urdu Content. 🤝🤗

Don't waste your time on older online Earning platforms like fiverr and Upeork e.t.c they became overloaded and it's ver...
16/07/2025

Don't waste your time on older online Earning platforms like fiverr and Upeork e.t.c they became overloaded and it's very difficult to be successful on those platforms.
Now try these below websites
______ And follow or like my page.
Thank you ____

🔧 Freelancing & Remote Work Platforms

Website Name URL Notes

Toptal https://www.toptal.com Elite freelancers; high-paying projects.
Workana https://www.workana.com Less saturated in Asia.
PeoplePerHour https://www.peopleperhour.com Great for short freelance gigs.
Guru https://www.guru.com Reliable and old freelance site.
Freelancer https://www.freelancer.com Competitive, but good in specific niches.
Contra https://www.contra.com Portfolio-based freelance platform.
Refrens https://www.refrens.com Ideal for Indian/Pakistani freelancers.

---

🛒 Affiliate Marketing Platforms

Website Name URL Notes

Impact https://www.impact.com High-end affiliate programs.
PartnerStack https://www.partnerstack.com Best for SaaS products.
ClickBank https://www.clickbank.com Digital products; still underrated.
Digistore24 https://www.digistore24.com Growing fast in affiliate space.
Daraz Affiliate https://affiliate.daraz.pk Great for Pakistan-based marketers.

---

💬 Microtask & Side Gig Platforms

Website Name URL Notes

Microworkers https://www.microworkers.com Simple online tasks for quick earning.
Remotasks https://www.remotasks.com AI training tasks (text, audio, images).
Clickworker https://www.clickworker.com Microjobs & surveys.
Appen https://www.appen.com Remote work related to AI data.

---

📈 Emerging & Speciality Platforms

Website Name URL Notes

Heepsy https://www.heepsy.com For micro-influencers & Instagram marketers.
PlaybookUX https://www.playbookux.com Paid user testing platform.










 #دعاء  #دعاءالصباح   آمین یا اللّه رب العالمین 🤲🏼🕋
08/07/2025

#دعاء
#دعاءالصباح

آمین یا اللّه رب العالمین 🤲🏼🕋

    Say Aameen 🤲🏼🕋
07/07/2025



Say Aameen 🤲🏼🕋

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Knock the world posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Knock the world:

Share