Farhan Malik

Farhan Malik Build Up, I was always creatively inclined and when Facebook came about, it was like getting the per

مجھے دینیات نہیں آتی تھی۔ جب پڑھنے بیٹھتا تو چیزیں اور واقعات آپس میں گڈ مڈ ہو جاتے اور میں کتاب بند کر دیتا۔ مگر شکریہ ...
01/03/2026

مجھے دینیات نہیں آتی تھی۔ جب پڑھنے بیٹھتا تو چیزیں اور واقعات آپس میں گڈ مڈ ہو جاتے اور میں کتاب بند کر دیتا۔ مگر شکریہ اس چھیاسی سالہ معذور بوڑھے ایرانی شخص کا جس نے جاتے جاتے ایک ہی رات میں مجھ ناقص العقل فرحان ملک کو پورا دین اور ساری دینیات سکھا دی۔
یہ شیعہ سنی کون ہیں؟ سادات کسے کہتے ہیں؟ نسلی اور نقلی سادات میں کیا فرق ہے؟ کربلا کیسی تھی؟ حسینؑ کون تھا؟ یزید کون تھا؟ بیعت کس چیز کا نام ہے؟ بغاوت کسے کہتے ہیں؟ فرات پر پہرے کیوں تھے؟ پابندیاں کون لگاتا ہے؟ ہجرت کسے کہتے ہیں؟ پیاس کس چیز کا نام ہے؟ خیمہ کیا ہوتا ہے اور خیمہ بدلنے والے لوگ کیسے ہوتے ہیں؟ شمر کون تھا؟ حبیب بن مظاہر کون تھا؟ اور عباسؑ اور علم کس شے کی علامت ہیں؟ یہ سب کچھ اس بوڑھے شخص اور اس کے ساتھیوں نے ایک ہی رات میں بغیر دیا بجھائے مجھے دکھا دیا۔
میری طرح دینیات کے طلبا کے ساتھ ساتھ امام خامنائی شہید نے تاریخ کے طلبہ کے لیے بھی سیکھنے اور سمجھنے کے لیے بہت کچھ چھوڑا ہے۔ یہ حکومتیں کہاں بنتی ہیں؟ کہاں بدلتی ہیں؟ اقتدار کون دلاتا ہے؟ غدار کیسے ہوتے ہیں؟ تخت کیوں الٹتے ہیں؟ زندان کیوں سجتے ہیں؟ عدالتیں کون کھولتا ہے؟ اور ایجنٹ اور ان کے اصل یار کیسے ہوتے ہیں؟ اپنی شہادت سے امام خامنائی شہید یہ سارے عقدے ہی نہیں بلکہ ان کی شکلیں تک دکھا گیا ہے۔
یہ چھیاسی سالہ بوڑھا مزید کتنا جی لیتا؟ اور کیا ایسے شخص کو شہادت کے سوا کوئی اور موت جچتی بھی تھی؟ حسینؑ تو صرف ستاون برس کی عمر میں تین دن کی پیاس اور چند ساتھیوں کے ساتھ شہید ہوئے تھے۔ مگر رسمِ شبیری اور عشقِ حسینؑ اور حبِ علیؑ میں یہ بوڑھا اپنا سارا کنبہ چھیاسی برس کی عمر میں، پچاس سال کی پابندیوں اور صدیوں کی پیاس کے ساتھ لاکھوں جانثاروں سمیت لٹا گیا۔
سو اس صدیوں کے بے آرام بوڑھے کو اب آرام کرنے دو۔ اگلی سحری وہ اپنے نانا کے ہاتھوں کوثر سے کرے گا۔ اور ہاں شکریہ امام کہ تم نے ایک ہی صفحے پر پورا دین لکھ دیا۔
لہٰذا اگر میں اپنا مسلک نہ بھی بدلوں تو آج سے حر بن یزید ریاحی کی طرح آخری رات ہی سہی، لشکر ضرور بدلوں گا۔ الحمدللہ میں بھی آج سے مولائی ہوں، حسینی ہوں اور کربلائی ہوں۔
یہ دیکھو دستار بچ گئی کہ نہیں؟
گلے کا کیا ہے، گلے تو ہم کٹاتے رہتے ہیں۔
تحریر: فرحان ملک




#مولائی
#حسینی
#کربلائی

#بیعت










مجھے ہتھکڑی کے ساتھ بٹھایا گیا اور ٹانگیں آگے کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری نے ویڈیو کال کر کے کسی بچے کو کہا کہ یہ ...
08/12/2025

مجھے ہتھکڑی کے ساتھ بٹھایا گیا اور ٹانگیں آگے کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری نے ویڈیو کال کر کے کسی بچے کو کہا کہ یہ دیکھو یہ ہے وہ ڈکی بھائی اور ساتھ کھڑا فرد مجھے تھپڑ مارتا پھر سرفراز چوہدری اس بچے کو کہتا اسے گالی دو۔۔۔۔ اللہ اکبر 💔

نوے لاکھ کی رشوت ایک! اور نو کروڑ کا ہاتھ مار کر پھر الٹا پڑنے پر نئی اسکیم یہ کہانی تھی این سی سی آئی اے کے ان افسران کی جنہوں نے ڈکی کو گرفتار کیا تھا۔۔

جس طرح وہ ایک بچے کیطرح رویا ہے یقین مانیے یہ نہیں لگا کہ اس کے نوے لاکھ سبسکرائبرز ہیں اور وہ اتنا بڑا سٹار تھا

اس نظام میں بیٹھوں کی سفاکیت کا اندازہ آپکو اسکی ویڈیو سے ہوجائے گا۔۔زرا لمحہ بھر کو ٹھہر کر سوچئے۔۔۔اس کو دنیا جانتی تھی۔۔الزام بھی کوئی بڑا نہیں تھا۔۔

مگر پھر بھی اتنا تشدد اور رشوت کی مانگ۔۔۔ان بلاسفیمی بزنس گینگ کے شکار بچوں کا کیا حال ہوگا یہ سوچ کر ہی روح کانپ جاتی ہے۔۔ان پر تو بزنس گینگ نے الزام ہی ایسے لگائیں ہیں کہ لوگ انسانی ہمدردی کا بھی خیال نا کریں

I hate his Content! but I love the way he exposed them today. More Power to him ❤️

06/12/2025

゚viralシfypシ゚

17/11/2025

"Good vibes in every step."

゚viralシfypシ゚

"Energy speaks louder than words."       ゚viralシfypシ゚
05/11/2025

"Energy speaks louder than words."

゚viralシfypシ゚

 ✌️🦅
12/09/2025

✌️🦅

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Farhan Malik posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Farhan Malik:

  • Want your establishment to be the top-listed Arts & Entertainment?

Share