Pakistani models

Pakistani models we are here for promote pakistani beauty and entertain you

17/11/2025
03/09/2024

آکسفورڈ

عمرانی دور کے کچھ کارنامے آپ بھول گئے ہیں۔ کووڈ کے دنوں میں ہی سعودی عرب، چین، امارات سے چار فیصد سے سات فیصد پر لیے گئے ڈالروں میں کمرشل قرض (جس کا سود اج بھی ڈالروں میں دے رہے ہیں) میں سے بزنس مینوں دوستوں کو زیرو انٹریسٹ پر تین ارب ڈالرز دیے جو زیادہ تر کاروباریوں نے امپورٹ کے نام پر اوورانوائسنگ کر کے باہر بھجوائے، ایک نے تو ان پیسوں سے جیٹ جہاز خرید کر منگوا لیا، بعض نے وہ بیکار مشینری منگوائی جو ڈبوں میں پیک رکھی ہے کیونکہ مقصد امپورٹ کے نام ڈالرز باہر بھجوانے تھے، امپورٹ جو 2018 میں 55/60 ارب ڈالرز تھی اسے 80 ارب ڈالر تک لے گے اور بیس ارب ڈالرز کے قریب کا بڑا ٹریڈ گیپ/کرنٹ اکاونٹ کا سامنا ہوا اور قرضے لینے پڑ گئے جس سے آج تک ہم ریکور نہیں کرسکے، امریکہ، چین اور سعودی عرب سے لمبی لڑائی لڑی جو پاکستان کے تاریخی طور پر اہم دوست ملک ہیں، یورپین یونین کے تیس ملکوں سے لڑائی مول لی جنہوں نے ایک ارب ڈالرز ٹیکس میں ہمارے ایکسپورٹرز کو چھوٹ دے رکھی ہے، جس ملک برطانیہ کے آپ شہری ہیں ان سے لڑائی لی اور پہلا پاکستانی وزیراعظم تھا جس نے برطانیہ کا ساڑھے تین سال دورہ نہیں کیا حالانکہ دو دفعہ کنفرم ہوا ( کسی روحانی پیر نے منع کر دیا تھا) ۔ جس بندے نے وزیراعظم بن کر دورہ برطانیہ نہیں کیا لیکن اب اس نے وہیں چانسلر لگنا ہے، بزدار جیسے بندے کو پنجاب جیسا بڑا صوبہ دیا جہاں گوگی گگا، گجر، مانیکا اور بزدار گینگز نے ات مچائی، بزدار کے دفتر کے ایک اعلی افسر نے اپنی دو بیٹیوں کی شادیوں پر بقول پرویز الہی دو ارب سلامی اکھٹی کی اور اسے پروموشن دے کر خان نے اپنا فیڈرل سیکرٹری لگایا، پنجاب میں چھ چھ سات سات چیف سیکریٹرز/آئی جی بدلے، چار سو دفعہ ڈپٹی کمشنرز/کمشنرز کے ٹرانسفرز ہوئے، کووڈ میں ایران سے آئے زائرین کا سرحد پر کورٹین نہیں ہونے دیا جس سے کووڈ زیادہ تیزی سے پھیلا، طالبان جیسے قدیم ذہینت کے لوگوں کو پاکستانیوں کا ہیرو اور رول ماڈل بنا کر پیش کیا۔ 35000 ہزار لڑاکے طالبان افغانستان سے واپس لا کر سوات بسایا، طالبان کی طرف سے لڑکیوں پر تعلیم کی پابندی کا دفاع کیا کہ یہ ان کا کلچر ہے۔ اسامہ کو شہید بنا کر پیش کیا جس سے پاکستان کے خلاف دنیا بھر میں رائے عامہ ہوئی۔ پوری دنیا سے پھڈے لڑائی اور پاکستان کو اکیلا کر کے فخریہ پوچھا کوئی ملک بچ تو نہیں گیا۔ وزیراعظم بن کر اپنے کاروباری دوستوں کو 250 ارب GIDC کا اکھٹا کیا گیا پیسہ معاف کیا ۔۔ فہرست طویل ہے جگہ کم ہے۔ ملک ریاض کے فنڈز ، ہیرے جواہرات کی انگوٹھیاں یا توشہ خانے کی لوٹ مار اور گھڑیوں کی دوبئی میں خریدوفروخت کا ذکر اچھا نہیں لگتا لہذا رہنے دیں لیکن میں پھر بھی اس حق میں ہوں عمران خان اکسفورڈ یونیسورسٹی کا چانسلر بنے تاکہ گوروں کو بھی پتہ چلے انہوں نے اکسفورڈ یونیورسٹی میں سے بڑی محنت بعد جو پروڈکٹ تیار کر کے پاکستان بھیجی تھی کچھ اس کا ذائقہ وہ بھی زرا چکھیں۔ 😎

رؤف کلاسراء

یہ اسد عباس شاہ ہیں ان کا اک بیٹا اور دو بیٹیاں تھیں۔شاہ صاحب اک عوامی آدمی ہیں خلق خدا کو ان کی شخصیت سے راحت تو ملی ہو...
19/07/2024

یہ اسد عباس شاہ ہیں ان کا اک بیٹا اور دو بیٹیاں تھیں۔شاہ صاحب اک عوامی آدمی ہیں خلق خدا کو ان کی شخصیت سے راحت تو ملی ہو گی لیکن انہوں نے کسی کو گزند نہیں پہنچائی۔خدا نے ان کا امتحان لینا تھا اسی لیے پچھلے سال ان کا نوجوان بیٹا 22 سال کی عمر میں چل بسا اور اس کے چند روز بعد ان کی بہو بھی یہ صدمہ برداشت نہ کر سکی اور وہ بھی چل بسی۔چند روز کے وقفے سے دو جوان جنازوں نے انہیں توڑ کر رکھ دیا۔یہ اپنی وال پہ اپنے بیٹے اور بہو کے متعلق کچھ شئیر کرتے تو درد دل رکھنے والے ہر بندے کا دل دکھ سے بھر جاتا۔ہمارے دوست سید حماد حسین گیلانی نے اس دکھ کے چلتے ان کو ان فالو کر دیا اور کہا کہ ہم ان کا دکھ دیکھ نہیں سکتے جس پہ بیت رہی ہے اس کا کیا حال ہو گا۔شاید خدا نے ابھی ان کے صبر کا مزید امتحان لینا تھا۔ان کی جوان بیٹی ثانیہ زہرا کے لیے سادات گھرانے سے اک رشتہ آیا۔سید جیون شاہ دربار کے متولی ہیں انہوں نے اپنے بیٹے کے رشتے کے وقت سید اسد عباس کو دھوکہ دیا اور کہا ان کا بیٹا علی رضا کنوارہ ہے شادی کے بعد علم ہوا کہ علی رضا پہلے سے شادی شدہ اور بچے کا باپ بھی ہے۔خیر شادی کے بعد علی رضا کا اصل رنگ باہر آیا اس جانور نے ثانیہ زہرا پہ تشدد کرنا شروع کر دیا اس دوران ثانیہ زہرا اک بیٹے کی ماں بن چکی تھی۔جب اسد عباس صاحب کو معلوم ہوا تو یہ اپنے جگر کے ٹکڑے کو گھر لے آئے اور خلع کے لیے عدالت میں کیس کر دیا۔کیس چلتا رہا اور جب علی رضا نے دیکھا اب عدالت سے اس کے خلاف فیصلہ آنے والا ہے تو یہ ثانیہ زہرا کی یونیورسٹی پہنچ گیا معافی تلافی اور منتیں ترلوں کے بعد ثانیہ زہرا نے اپنے بیٹے کی خاطر قسمت کا لکھا سمجھ کر گھر بسانے کا فیصلہ کیا۔یہی ثانیہ کی غلطی تھی۔یہ جانور جب کیس واپس کرانے کے بعد ثانیہ کو گھر لے آیا تو اس نے مزید تشدد شروع کر دیا۔ثانیہ سہتی رہی۔اس نے ثانیہ کو کہا کہ اپنے باپ سے جائیداد کا حصہ لے دو۔سید عباس کو جب معلوم ہوا تو انہوں نے دکھ بھرے لہجے میں کہا کہ میرا بیٹا تو چلا گیا اب جو کچھ بھی ہے میری ان دو بیٹیوں کا ہے لیکن ابھی میں زندہ ہوں میرے خدا کے حضور پیش ہونے تک صبر کر لیں۔
مگر علی رضا اس پہ راضی نہ ہوا اور آئے روز ثانیہ زہرا کو پیٹ پیٹ کر ادھ موا کر دیتا۔یہ ثانیہ کو اپنے بابا سے بات تک نہیں کرنے دیتا تھا۔سید عباس اپنی بیٹی اور نواسوں سے ملنے کے لیے متعدد بار ان کے دروازے پیٹ پیٹ کر ناکام لوٹ آتے۔ثانیہ شاید بچوں کی خاطر سب سہہ رہی تھی۔اگر اک بار بھی وہ سید اسد عباس کو کہتی کہ میں نے اس گھر میں نہیں رہنا تو سید اسد اک لمحہ لگائے بغیر اپنے جگر گوشے کو بانہوں کے حصار میں لے لیتے پہلے بھی تو انہوں نے بیٹی کو گھر میں واپس بلا کر خلع کا کیس ڈالا تھا۔
ابھی دو محرم کو ان کو پولیس کا فون آتا ہے کہ ان کی بیٹی نے خود کشی کر لی ہے جب یہ وہاں پہنچے تو خاندان والے خوش گپیوں میں مصروف تھے۔اوپر ثانیہ زہرہ کی لاش اس صورت میں ملی جیسا کہ اخبار کی کٹنگ میں نظر آ رہا ہے وہاں موجود مظہر عباس کات اور دیگر نے پولیس کے سامنے اعتراضات اٹھائے کہ خود کشی ایسے تھوڑی کی جاتی ہے کہ آدھا جسم لٹکا ہو اور آدھا میز پہ دھرا ہو
جب ثانیہ زہرا کو غسل دیا گیا تو پتا چلا اس کا جبڑا ٹوٹا ہوا ہے جگہ جگہ تشدد کے نشانات ہیں۔یہ واضح قتل تھا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جب نوٹس لیا تو درندہ علی رضا بھاگ گیا۔
اسد عباس نے جوان بیٹے جوان بہو اب بیس سالہ بیٹی کو کھویا ہے ان کے دکھ اندازہ آپ اور میں لگا ہی نہیں سکتے۔اب جو لوگ الٹا اسد عباس کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں کہ اس نے بیٹی کو بولا ہو گا کہ ڈولی اٹھی ہے وہاں سے جنازہ نکلے یا اب وہی ےتمہارا گھر ہے وغیرہ وغیرہ تو خدارا اصلیت جانے بغیر کسی مظلوم کو مزید دکھ دینا کسی صورت مناسب نہیں۔ہم سید اسد عباس کو پرسہ پیش کرتے ہوئے ان سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔اور ہم سی ایم پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کیس کو پاکستان میں مثال بنایا جائے اور اس درندے علی رضا کو قرار واقعی سزا دی جائے ورنہ اسی سوشل میڈیا پہ میری اپنی وال پہ ہر روز میموری میں ایسے کئی کیسز آئے ہوتے ہیں جن پہ ہم نے آواز اٹھائی تھی اور اس کے بعد انتظامیہ کی خاموشی اور نئے کیس کا انتظار رہتا ہے۔
ِبنِ_نعیم

Miss Dananeer
01/07/2024

Miss Dananeer

PLEASE 😥😭😭😭😭
17/06/2024

PLEASE 😥😭😭😭😭

💔💔💔💔
15/06/2024

💔💔💔💔

Address

Sialkot Model Town Khadim Ali Road
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistani models posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share