Momin Nama

Momin Nama مختصر یہ ہے ہماری داستان زندگی

اک سکون دل کی خاطر عمر بھر تڑپا کی

22/10/2023

۔*✿❀࿐≼ ❍••══┅┄*

*دوڑنے سے قبل چلنا سیکھیں*

جاوید چوہدری کا کالم:
مائیکل کیرول کی عمر انیس سال تھی‘ وہ تعلیم مکمل نہیں کر سکا‘ اس کی کمپنی بھی بری تھی‘ وہ سولہ سال کی عمر میں شراب‘ چرس اور کوکین کا عادی ہو گیا اور نشہ پورا کرنے کے لیے چوری چکاری کرنے لگا‘ پولیس کیس بنا‘ وہ عدالت میں پیش ہوا اور عدالت نے اس کی کلائی پر ’’الیکٹرانک ٹیگ‘‘ لگا دیا‘ وہ جوئے کا عادی بھی تھا۔

جوئے کی لت میں مبتلا لوگ لاٹریاں بھی خریدتے رہتے ہیں‘ مائیکل بھی چلتے پھرتے لاٹری ٹکٹ خریدتا رہتا تھا‘ 2002 میں اس کی لاٹری نکل آئی‘ اسے پانچ ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم ملی‘ یہ انیس سال کے فقرے‘ کم پڑھے لکھے اور معمولی چور کے لیے بڑی رقم تھی‘ یہ بیٹھے بیٹھے کروڑ پتی ہو گیا‘ مائیکل نے اس رقم سے اپنی تمام حسرتیں‘ تمام خواہشیں پوری کرنا شروع کر دیں‘ اس نے کاروبار بھی کیا‘ پراپرٹی بھی خریدی‘ گاڑیاں بھی لیں‘ اسٹاف بھی رکھا‘ بڑا گھر بھی لیا اور پارٹیز بھی کیں۔
دولت کی یہ برسات آٹھ سال تک جاری رہی‘ یہ 2010 میں پہنچا تو یہ ایک دن دوبارہ فٹ پاتھ پر کھڑا تھا‘ گاڑیاں بک چکی تھیں‘ پراپرٹی بینک ضبط کر چکے تھے‘ اسٹاف نوکری چھوڑ کر جا چکا تھا‘ دوست فرار ہو چکے تھے اور اس کا گھر نیلام ہو چکا تھا‘ مائیکل کے حالات جولائی 2010 میں اس قدر خراب ہو گئے کہ یہ لندن کے ایک ریستوران میں فرش اور باتھ روم صاف کرنے پر مجبور ہو گیا‘ مائیکل آج کرائے کے کمرے میں رہتا ہے۔
فاسٹ فوڈ کے ایک ریستوران میں کام کرتا ہے اور بسوں اور ٹرینوں میں سفر کرتا ہے ‘ دولت مندی کے گزرے زمانوں کو یاد کرتا ہے‘ مائیکل اس انجام کا پہلا شکار نہیں‘ برطانیہ‘ یورپی یونین اور امریکا میں مائیکل جیسی درجنوں مثالیں موجود ہیں‘ قسمت اور دولت کی دیوی نے ان کے دروازے پر دستک دی‘ ایک ٹچ سے ان کی خواہشوں کو سونا بنایا لیکن ابھی دولت کی دیوی کے قدموں کے نشان بھی مدہم نہیں پڑے تھے کہ یہ لوگ دوبارہ فٹ پاتھ پر آ گئے۔

آپ برطانیہ کے لارورتھ ہور کی مثال لیجیے‘ اس نے 2004میں لاٹری کے ذریعے ساڑھے سات ملین پاؤنڈ حاصل کیے‘ یہ دو سال بعد جیل میں تھا‘ مارک گارڈینر نے 1995 میں 23 ملین پاؤنڈ کی لاٹری جیتی‘ یہ تین سال بعد عدالت میں کھڑا تھا اور یہ آٹھ سال تک مقدمات کا سامنا کرتا رہا یہاں تک کہ یہ نقل مکانی پر مجبور ہوگیا‘ راجر اور لارا گرفتھس کو 2005 میں لاٹری کے دو ملین پاؤنڈ ملے۔

راجر آئی ٹی منیجر تھا اور لارا اسکول ٹیچر۔ یہ چھوٹے سے کمرے میں ہنسی خوشی رہتے تھے لیکن لاٹری نکلنے کے بعد دونوں میں طلاق ہو گئی اور یہ دو سال بعد بازار میں اپنی خریدی ہوئی چیزیں بیچ رہے تھے‘ راجر کے بینک اکاؤنٹ میں صرف سات پاؤنڈ تھے جب کہ لارا کے کریڈٹ کارڈز بند ہو چکے تھے اور یہ بینکوں کے لاء ڈیپارٹمنٹ میں دھکے کھا رہی تھی۔

یہ چھوٹی لاٹریاں جیتنے والے لوگ تھے‘ آپ اب برطانیہ کی بڑی لاٹریاں جیتنے والوں کی کہانیاں بھی ملاحظہ کیجیے‘ سمانتھا اور سکیڈنگ کی 2009 میں 4 کروڑ 55 لاکھ پاؤنڈ کی لاٹری نکلی‘ یہ دونوں اتنی بڑی رقم پا کر انتہائی خوش تھے لیکن صرف اٹھارہ ماہ بعد دونوں میں طلاق ہو گئی‘ سمانتھا باربا ڈوس شفٹ ہو گئی جب کہ سکیڈنگ نے بیلجیئم کے شہر گینٹ میں گھر لے لیا اور یہ اب ایک دوسرے کی شکل تک نہیں دیکھنا چاہتے‘ ان کے تمام عزیز‘ رشتے دار اور دوست ان کے رویے کی وجہ سے ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں‘ یہ دونوں مردم بیزار ہو چکے ہیں اور ان کی تنہا اور اداس شامیں شراب نوشی میں گزرتی ہیں۔

ایڈرین اور گلیان بے فورڈ کی 2012 میں 148 ملین پاؤنڈ ( اُس وقت کے ایکسچینج ریٹ کے مطابق پاکستانی روپوں میں 29 ارب روپے) کی لاٹری نکلی‘ یہ دونوں پندرہ ماہ بعد ایک دوسرے سے الگ ہو گئے اور ان کی دولت بھی بڑی تیزی سے پھٹی ہوئی بوری سے گرتے ہوئے دانوں کی طرح ختم ہو گئی اور ڈیوڈ اور انجیلا ڈوس لاٹری پانے والا تیسرا بدقسمت جوڑا ہے‘ ان کی 101 ملین پاؤنڈ کی لاٹری نکلی‘ یہ رقم پاکستانی روپوں میں 18اب روپے بنتی ہے۔

یہ لوگ لاٹری سے قبل 70 پاؤنڈ کے کرائے کے کمرے میں رہتے تھے‘ لاٹری نکلنے کے بعد انھوں نے سرے میں 9 ملین پاؤنڈ کا محل خرید لیا‘ یہ دونوں بھی اختلافات کے شکار ہوئے اور یہ بھی اب الگ الگ زندگی گزار رہے ہیں جب کہ اختلافات کی وجہ سے دونوں کی آدھی دولت بینک میں منجمد ہو چکی ہے۔

یہ اچانک دولت کے مظلوم شکار ہیں‘ آپ کو اس قسم کے شکار اپنے اردگرد بھی دکھائی دیتے ہیں‘ ہمارے سامنے بے شمار لوگ کروڑ پتی ہوئے‘ ان کا کوئی نہ کوئی آئیڈیا چل نکلا‘ یہ مل اونر بنے‘ ان کی ایکسپورٹس شروع ہو گئیں‘ یہ ٹھیکیدار ہو گئے‘ یہ ترقی کا پرمٹ اور لائسنس پا گئے یا پھر انھوں نے زمینوں کی خرید وفروخت میں کروڑوں اربوں روپے پا لیے لیکن ہم پھر اپنی آنکھوں سے ان لوگوں کو دوبارہ فٹ پاتھ پر آتے‘ عدالتوں میں دھکے کھاتے اور پولیس کے ذریعے گرفتار ہوتے دیکھتے ہیں۔

آپ نے درجنوں لوگوں کو جھونپڑی سے محل میں جاتے اور پھر محل سے واپس جھونپڑی میں آتے دیکھا ہو گا‘ آپ ملک میں قتل ہونے والے لوگوں کا پروفائل بھی دیکھ لیجیے‘ آپ کو زیادہ تر مقتول نو دولتیے یا پھر کسی نو دولتیے کے بیٹے‘ بیٹی یا عزیز رشتے دار ملیں گے‘ آپ ایکسیڈنٹس میں مرنے والے لوگوں کا ڈیٹا بھی نکال لیجیے‘ آپ کو ان میں بھی نو دولتیوں کی اچھی خاصی تعداد ملے گی اور آپ مہنگے ڈاکٹروں کے مریضوں کا ڈیٹا بھی نکال لیجیے‘ آپ کو ان میں بھی نو دولتیوں کی تعداد زیادہ ملے گی‘ سوال یہ ہے ایسا کیوں ہوتا ہے؟

اس کی وجہ دولت کا مہلک پن ہے‘ دولت سنکھیا کی طرح ہوتی ہے‘ یہ اگر آہستہ آہستہ‘ تھوڑی تھوڑی ملے تو یہ آپ کی خوشیوں‘ آپ کے آرام اور آپ کے اطمینان میں اضافہ کرتی ہے لیکن یہ اگر ایک دم مل جائے تو یہ آپ کو بیمار بھی کرتی ہے‘ آپ کو حادثوں کا شکار بھی بناتی ہے‘ آپ کے دشمنوں میں بھی اضافہ کر دیتی ہے اور یہ آپ کے رشتے بھی توڑ دیتی ہے‘ آپ ذاتی گارڈز اور بلٹ پروف گاڑیوں میں بیٹھے لوگوں کا پس منظر نکال کر دیکھ لیں‘ آپ کو نوے فیصد لوگ نو دولتیے ملیں گے جب کہ آپ کو خاندانی دولت مند آج بھی گارڈ اور رائفل کے بغیر چلتے پھرتے دکھائی دیں گے۔

یہ آج بھی ریستورانوں اور مارکیٹوں میں بے خوف چلتے پھرتے نظر آئیں گے‘ کیوں؟ کیوںکہ نو دولتیوں کی دولت کرنسی نوٹوں کے ساتھ ان کے دشمن‘ ان کے حاسدین کو بھی لے کر آئی اور یہ حاسدین اور یہ دشمن اب انھیں آرام سے زندگی نہیں گزارنے دے رہے چنانچہ یہ اپنے سر پر رائفلوں کا سایہ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں‘ ان کے مقابلے میں خاندانی رئیس یا امیر لوگ کوئی ایسی حرکت‘ کوئی ایسی غلطی نہیں کرتے جس کے نتیجے میں لوگ ان کے خلاف ہو جائیں یا ان سے دشمنی پال لیں۔

میں نے لاہور میں ایک کھدر پوش شخص کو دو ارب روپے کا سودا کرتے ہوئے دیکھا‘ اس کے پاؤں میں عام سی چپل تھی‘ سر پر کپڑے کی میلی سی ٹوپی تھی اور یہ رینٹ اے کار پر آیا تھا جب کہ اس ڈیل کا ڈیلر پراڈو پر سوار تھا اور اس کے ساتھ چار گن مین تھے‘ آپ فرق کا اندازہ لگا لیجیے‘ دو ارب روپے دینے والا رینٹ کی گاڑی پر پھر رہا ہے اور ایک فیصد کمیشن لینے والا پراڈو پر گارڈز کے ساتھ‘ کیوں؟ کیونکہ دو ارب روپے کا مالک دو نسلوں سے امیر آرہا تھا لہٰذا اس کا کوئی دشمن نہیں تھا جب کہ کمیشن ایجنٹ نے نئی نئی دولت دیکھی تھی اور یہ دولت اپنے ساتھ اس کے جانی دشمن لے کر آئی تھی۔

دولت کمانا ایک فن ہے لیکن خود کو اس دولت کے خوف ناک ہتھیار سے بچا کر رکھنا اور اس دولت کو سنبھال لینا فنکاری۔ آپ جب تک دولت کو سنبھالنا‘ اس کے وار سے خود کو اور اپنے خاندان کو محفوظ رکھنا نہیں سیکھتے آپ کو اس وقت تک دولت نہیں کمانی چاہیے کیونکہ آپ نے اگر فنکاری کے بغیر دولت کما لی تو یہ آپ اور آپ کے خاندان کے لیے بربادی کا پیغام لے کر آئے گی‘ یہ آپ کو تباہ کر کے رکھ دے گی‘ آپ اگر اس کی تباہی سے بچ بھی گئے تو آپ کی اولاد اس کا ضرور نوالہ بنے گی کیونکہ آپ اسے صرف دولت دے کر جا رہے ہیں‘ آپ نے اسے دولت کمانے اور اس دولت کو سنبھالنے کا فن نہیں سکھایا۔

آپ نے اسے یہ بتایا ہی نہیں دولت جنگلی گھوڑے یا بدمست ہاتھی کی طرح ہوتی ہے‘ آپ اگر گھڑ سواری سیکھے بغیر یا ہاتھیوں کی نفسیات کو سمجھے بغیر ان پر سوار ہو جائیں گے تو یہ دونوں آپ کو اپنے قدموں میں کچل دیں گے‘ آپ اپنے بچوں کو دولت سے قبل دولت کو سنبھالنے کا فن سکھائیں‘ آپ اسے نو دولتیے کے بجائے خاندانی رئیس بنائیں‘ آپ کی اولاد آپ کی ترقی اور آپ کی خوش حالی کو آگے لے جائے گی ورنہ دوسری صورت میں آپ اپنی زندگی میں اپنی لنکا جلتے اور اپنے ٹائی ٹینک کو ڈوبتا دیکھیں گے اور یہ دولت کا انتہائی خوفناک انتقام ہوتا ہے۔

ہم انسان غربت میں زندگی گزار لیتے ہیں لیکن ہم امارت کے تخت سے غربت کے چبوترے پر آ کر زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکتے‘ ایک یونانی کہاوت ہے‘ آپ اگر دوڑنا چاہتے ہیں تو آپ پہلے چلنا سیکھیں‘ آپ بھی دولت مند بننے سے قبل خوش حال ہونا سیکھیں اور اپنے بچوں کو بھی سکھائیں کیونکہ آپ نے اگر خود چلنا سیکھا اور نہ ہی اپنے بچوں کو سکھایا تو آپ کی دوڑ آپ اور آپ کے خاندان کی آخری دوڑ ثابت ہو گی۔

آپ بھی مائیکل کی طرح فٹ پاتھ پر آتے دیر نہیں لگائیں گے کیونکہ جو پیسہ برسات کی طرح آتا ہے وہ ہوا کی طرح اڑ جاتا ہے اور پیچھے صرف بدبودار کیچڑ رہ جاتا ہے اور اس کیچڑ کے کیڑے۔

ﻣﺤﺒﺖ ﺳﺎﺋﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺟﺐ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﺳﮑﯽ ﻋﺎﺩﺕ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺗﺐ ﺷﺎﻡ ﭘﮍ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ
02/10/2023

ﻣﺤﺒﺖ ﺳﺎﺋﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ
ﺟﺐ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﺳﮑﯽ ﻋﺎﺩﺕ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ
ﺗﺐ ﺷﺎﻡ ﭘﮍ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ

29/09/2023

غطلی انسان سے ہوتی ہے
جیسے ابھی آپ سے پہلا لفظ پڑھنے میں ہوئی۔

28/09/2023

چھوٹا بن کے رہو گے تو بڑی بڑی رحمتیں ملیں گی کیونکہ بڑا ہونے پر تو ماں بھی گود سے اتار دیتی ہے ۔

28/09/2023

اولاد نرینہ پیدا کرنے کا ذمہ دار مرد ہے یا عورت؟

مرد کے پاس 23 کروموسوم ہوتے ہیں اور عورت کے پاس بھی 23 کروموسوم ہوتے ہیں۔ لیکن عورت کے کروموسوم XX اور مرد کے کروموسوم XY ہوتے ہیں۔ ٹوٹل 46 کروموسوم مل کر بچے کے جینز بناتے ہیں۔
اگر عورت کے X کے ساتھ مرد کا X مل جائے تو XX سے لڑکی پیدا ہوتی ہے۔ اور عورت کے X کے ساتھ مرد کا Y مل جائے تو XY سے لڑکا پیدا ہوتا ہے۔
لڑکا پیدا کرنا مرد کا کام ہے کیونکہ عورت کے پاس XX کروموسوم ہیں Y کروموسوم مرد کے پاس ہے۔ لیکن اولاد نرینہ پیدا نہ کرنے پر مرد اپنی جہالت کیوجہ سے طلاق عورت کو دیتا ہے.

23/09/2023

محبت کے معاملات میں غربت سب سے بڑا عیب ہے ۔

22/09/2023
19/09/2023

"""""" *ماں کی تاثیر* """""""

عربی مقولہ ھے

*اَلاُمُّ تَصنَعُ الاُمَّۃَ*
یعنی ایک ماں پوری اُمَّت کی بنیاد رکھتی ھے

یہ حقیقت ھے کہ جب سے ماں کے پیٹ میں بچہ حرکت کرنے لگتا ھے وہ ماں کی ہر اچھی بری بات کا اثر قبول کرنے لگتا ھے

جب تک وہ خود سمجھدار نہ ہو جائے ماں کا اثر زیادہ قبول کرتا ھے

*بلکہ عورت کی پاکیزگی کا اثر اُس کے شوہر کی زندگی پر اُس کی عبادت پر اُس کے دین پر بھی پڑتا ھے*

اِسی وجہ سے تو کہا گیا کہ عورت مرد کے نصف دین کی محافظ ہے

ایک بذرگ اپنی بیوی سے کہنے لگے کہ میں تہجد پڑھتا ہوں جبکہ تم صرف فجر کی نماز پڑھتی ہو

دوسرے دن بابا جی کی آنکھ فجر میں جا کھلی

بیوی کو کہنے لگے معلوم نہیں کیا ہوا پہلے تو آسانی سے تہجد میں بیدار ہوجاتا تھا آج فجر مشکل سے پڑھ پایا

بیوی صاحبہ کہنے لگیں کہ

پہلے میں روز آٹا گوندھنا اور کھانا بنانا با وضو کیا کرتی تھی
مگر کل جان بوجھ کر نہیں کیا
بس اُسی کی وجہ سے آپ کی آنکھ نہیں کھلی

کیونکہ آپ کی تہجد میں میرے با وضو کھانا بنانے کا عمل دخل زیادہ تھا

*عورت کی دینداری اور علمِ دین بچوں میں خوب رنگ جماتا ھے*

ماں دیندار ہو تو بچہ با کمال بنتا ھے

امام شافعی کی پرورش ماں نے کی
امام احمد کی پرورش ماں نے کی
جناب غوث پاک کی پرورش ماں نے کی
امام بخاری کی پرورش ماں نے کی

*جب ماؤں نے بچوں کو دین کی گُھٹی پلائی تب بچے مجاہدین پیدا ہوئے
تب بچے علماء پیدا ہوئے*

اب ماؤں نے دنیا پلا دی تو بچے ادکار و فنکار و گلوکار پیدا ہوتے
آجکل بچوں اور بچیوں کو دین پڑھانا بہت اہم ہے ۔۔۔۔

14/09/2023

۔ *اَلسَّـلاَمُ عَلَيكُـم وَرَحمَةُاللهِ وَبَرَكـَاتُهُ🌹*
۔ *︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗*
۔ *📚📜 خوبصورت بات ​ 📜📚​*
۔ *︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘*

*✍ انسان کے کردار کا اندازہ صرف مسجد میں سجدوں سے نہیں ، بلکہ بازار میں، تجارت ،دفتر میں ایمانداری اور لوگوں سے اس کے رویہ سے بھی لگایا جاتا ہے ۔ ۔ ۔!!!🌴*

*☚ خــوش رہیں، خــوشیاں بانٹیں ۔🌱*

13/09/2023

. *اصلی نقلی*

*بادشاہ نے کانچ کے ھیرے اور اصلی ھیرے ایک تھیلی میں ڈال کر اعلان کیا "ھے کوئی جوھری جو کانچ اور اصلی ھیرے الگ کر سکے "*

*شرط یہ تھی کہ کامیاب جوھری کو منہ مانگا انعام اور ناکام کا سر قلم کردیا جائے گا ۔*
*درجن بھر جوھری سر قلم کروا بیٹھے کیوں کہ کانچ کے نقلی ھیروں کو اس مہارت سے تراشا گیا تھا کہ اصلی کا گمان ھوتا تھا ۔*

*ڈھنڈھورا سن کر ایک اندھا شاھی محل میں حاضر ھوا۔ سلام کے بعد بولا کہ میں وہ ھیرے اور کانچ الگ الگ کر سکتا ہوں ۔*

*بادشاہ نے تمسخر اڑایا اور ناکامی کی صورت میں سر قلم کرنےکی شرط بتائی۔ اندھا ھر شرط ماننے کو تیار ھوا ۔*

*ھیروں کی تھیلی اٹھائی اور محل سے نکل گیا ایک گھنٹے بعد حاضر ھوا اس کے ایک ھاتھ میں اصلی اور دوسرے ھاتھ میں کانچ کے نقلی ھیرے تھے ۔*

*شاھی جوھریوں نے تصدیق کی کہ اندھا جیت گیا ھے ۔*

*بادشاہ بہت حیران ھوا اس کی حیرت کی انتہا نہ رھی کہ ایک کام جو آنکھوں والے نہ کر سکے وہ کام ایک نابینا کیسے کر گیا ۔*

*بادشاہ نے اندھے سے دریافت کیا کہ اس نے اصلی اور نقلی کی پہچان کیسے کی؟*

*اندھا بولا یہ تو بہت آسان ھے "میں نے ھیروں کی تھیلی کڑی دھوپ میں رکھ دی پھر جو تپش سے گرم ھو گئے وہ نقلی تھے اور جو گرمی برداشت کر گئے اور ٹھنڈے رھے وہ اصلی تھے "*

*بادشاہ نے اندھے کے علم کی تعریف کی اور انعام اکرام سے نواز کر رخصت کیا ۔*

*اندھے کی رخصتی کے ساتھ ھی میرا غصہ، میری انا اور میرے دماغ کی گرمی بھی رخصت ھو گئی۔*

*مجھے سمجھ آ گئی کہ برداشت، نرم مزاجی، حلیمی، متانت اور محبت ھی انسایت کی معراج ھے۔ جو گرمی حالات کو سہہ گیا وہ ھیرا جو نہ سہہ سکا وہ کانچ ۔*

*بانو قدسیہ آپا ناول "راجہ گدھ" میں لکھتی ہیں کہ "جو دباو سہہ جائے وہ ھیرا جو نہ سہہ سکے وہ کوئلہ*

*مجھے بابا نے بہت بڑی بات سمجھائی میں جان گیا تھا کہ اصلی اور نقلی میں صرف برداشت اور سہہ جانے کا فرق ھے میں نے پوچھا بابا انسان آخر کب تک برداشت کرے؟کب تک لوگوں کے طعنے سہے؟کب تک اپنے غصے کو پئے؟ آخر برداشت کی کوئی حد ھوتی ھےبابا مسکرایا اور بولا بیٹا اس وقت تک سہنا ھے جب تک ھیرا نہ بن جاؤ۔*

*میں نے پوچھا پھر اس کے بعد بابا نے کہاھیرا بننے کے بعد ھیرے پر کوئی دباؤ، کوئی آگ اور کوئی تپش اثر نہیں کرتی یہاں سے انسانیت کی معراج کا سفر شروع ہوتا ہے*
*اللہ تعالی ہم سب کو انسان بننے اور دوسروں کے لیےآسانیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین*

13/09/2023

،

۔ *اَلسَّـلاَمُ عَلَيكُـم وَرَحمَةُاللهِ وَبَرَكـَاتُهُ🌹*
۔ *︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗*
۔ *📚📜 خوبصورت بات ​ 📜📚​*
۔ *︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘*

*✍ قرآن ایک ایسا ساتھی ہے،،،*
*جو سکون کے خزانے دیتا ہے،عزتیں اِنسان کا مقدر بن جاتی ہیں،*

*اِنسان سے ایسا گناہ چھڑوا دیتا ہے،*
*جو اُسکے لیے چھوڑنا بہت مُشکل ہوتا ہے ۔ ۔ ۔!!!🌴*

*☚ خــوش رہیں، خــوشیاں بانٹیں ۔🌱*

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Momin Nama posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share