19/12/2022
راجن پور: روجھان / روڈ ٹریفک حادثہ۔۔!!!
روجھان کے علاقے انڈس ہائی وئے شاہ والی کے مقام پر دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 8 افراد موقع پر جانبحق جبکہ 23 افراد زخمی۔
حادثہ میں متاثر بسوں میں سے ایک بس پشاور سے کراچی جا رہی تھی جبکہ دوسری بس کوئٹہ سے راجن پور آ رہی تھی۔
روجھان: حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
روجھان: زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے