Kulliyat-e-Asad: Muhammad Asad Ali

Kulliyat-e-Asad: Muhammad Asad Ali Kulliyat-e-Asad: Muhammad Asad Ali Kot Momin ka digital diwan. Hamd, Naats, Nazms aur Ghazals ka majmua. Wo alfaaz jo aapko apna aseer bana lain!

07/05/2026
نظم : آؤ تُجھ کو ترا خدا میں دکھاؤںآؤ تُجھ کو ترا خدا میں دکھاؤںآج تُجھ کو میں اپنے رب سے ملاؤںعَینِ فطرت کی اک تجلی ہو ...
26/04/2026

نظم : آؤ تُجھ کو ترا خدا میں دکھاؤں
آؤ تُجھ کو ترا خدا میں دکھاؤں
آج تُجھ کو میں اپنے رب سے ملاؤں
عَینِ فطرت کی اک تجلی ہو گی
آج وہ کوہِ طور بھی ہو گا
خاکِ سُرمہ نہ ہوگی طور کی اب
حُسنِ بے پردہ جلوہ گر بھی ہو گا
تم نہ غش کھا کے اب گرو گے کہیں
ظرفِ مے نوشی پُر اثر بھی ہو گا
اب نہ گونجے گی "لَنْ تَرَانِی" صدا
رُو بَرُو آج کِبریا ہوگا
اُٹھ ہی جائیں گے سب حجابِ بصر
سامنے حق کا آئنہ ہوگا
چشمِ باطن سے دیکھنا تم اسدؔ
تیری ہستی میں وہ چھپا ہو گا

از قلم : محمد اسدؔ علی کوٹمومن

نظمِ اسدؔ: "آؤ تُجھ کو ترا خدا میں دکھاؤں"۔ محمد اسدؔ علی کی اس صوفیانہ نظم کی مفصل تشریح اور معرفتِ الٰہی کے اسرار۔ Kulliyat-e-Asad کا شاہکار کلام۔

05/04/2026

حق کی تلاش اور معرفتِ الٰہی کا سفر! ✨

اگر تو بسا بستیوں میں تو بتلا
پھر اس چُپ سدھائے سے ویرانے میں کون؟

شعر و قلم: محمد اسدؔ علی (کوٹ مومن)

🎥 مکمل کلام سننے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل پر جائیں:
👉 YouTube: -e-Asad
(Link in Bio)

#حمد

02/04/2026

تری یادوں نے مجھ کو اتنا ستایا... 💔

عشق کی وہ تڑپ جو لفظوں میں ڈھل گئی۔ محمد اسدؔ علی کی قلم سے نکلی ایک ایسی غزل جو ہر ٹوٹے ہوئے دل کی آواز ہے۔ اگر آپ نے بھی کبھی کسی کا انتظار کیا ہے، تو یہ ویڈیو آپ کے لیے ہے۔ 🥺✨

دیکھیے، محسوس کیجیے اور اپنے ان دوستوں کے ساتھ شیئر کریں جو محبت کی گہرائیوں کو سمجھتے ہیں۔ 🌹

-e-asad

24/03/2026

خاموشی اور صبر کا ایک انوکھا سفر... 🥀🖤

"پوچھے کوئی حال اسدؔ تو، ہنس کر ہم نے ٹال دیا...
زہر پیالے بھر بھر پی کر، ہم نے پیاس بجھالی ہے!" 🥃✨

میری نئی غزل "عشق کی صورت" اب میرے بلاگ پر مکمل دستیاب ہے۔ وہ جذبات جنہیں لفظوں کا پیراہن مل گیا، ان سے ملنے کے لیے بائیو (Bio) میں دیے گئے لنک پر کلک کریں! 📖✍️

Call to Action (CTA) 🔗
👇 مکمل غزل یہاں پڑھیں:
🔗 kulliyat-e-asad.blogspot.com
(بائیو میں موجود لنک پر کلک کریں!)

21/03/2026

عیدِ سعید - خصوصی پیغام 🌙
خدا ہر رنگِ خوشبو سے سجائے آپ کے خواب کو
مبارک عید کا ہر لمحہ ہو میرے سب احباب کو
پیغام برائے احباب:
السلام علیکم! 🌹
اس پُرمسرت اور بابرکت موقع پر، میں اپنے تمام پیارے دوستوں اور احباب کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک کہتا ہوں۔
دعا ہے کہ اللہ کریم آپ کی زندگی کو خوشیوں اور برکتوں سے بھر دے اور ہم سب پر اپنی خاص رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین۔
طالبِ دعا: اسدؔ ✨ (محمد اسدؔ علی)

Address

Kot Momin District Sargodha
Kot-Moman
40450

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kulliyat-e-Asad: Muhammad Asad Ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category