Kawish Khan Kawish Official

Kawish Khan Kawish Official میں جب بھی اُسے دیکھتا ہوں رقییب کی محفل میں کاوش
میری آنکھیں نِکل آتی ہیں تُم آنسوؤں کی بات کرتے ہو

غزل کمال ہے کہ لوگ تھے جِنہیں جفا عزیز تھی ہَمیں تو خیر ہِجر کی مِلی سزا عَزیز تھی ہماری ذات پہ کِسی نے کَر رکھے تعویز ت...
27/10/2025

غزل

کمال ہے کہ لوگ تھے جِنہیں جفا عزیز تھی
ہَمیں تو خیر ہِجر کی مِلی سزا عَزیز تھی

ہماری ذات پہ کِسی نے کَر رکھے تعویز تھے
جو نفرتوں کے دور میں ہمیں وفا عزیز تھی

طبیب تھا طبیب نے دوا بھی دی تو چِھین لی
مَریض تھا مَریض کو وہی دوا عَزیز تھی

وہ دِل لگی کا کھیل تھا جو دیر تک نہ ٹِک سکا
ہمیں وفا عزیز تھی اُسے انا عزیز تھی

مَگر وہ بات اَب تلک کِسی کے عِلم میں نہیں
کوئی تو بات تھی جو اُس کو بے وفا عزیز تھی

وہ دِل فریب عادتوں میں دِل فریب رہ گیا
ہَمیں تو اُس کی دِل فریب ہَر ادا عزیز تھی

شاعر: Kawish Khan Kawish Official Kawish Aslam

ہماری ذات پہ کسی نے کر رکھے تعویز تھے جو نفرتوں کے دور میں ہمیں وفا عزیز تھی کاوش خان یارَم Kawish Khan Kawish Official ...
21/10/2025

ہماری ذات پہ کسی نے کر رکھے تعویز تھے
جو نفرتوں کے دور میں ہمیں وفا عزیز تھی

کاوش خان یارَم
Kawish Khan Kawish Official Kawish Aslam

11/10/2025

تازہ غزل سے کُچھ اشعار

گَر عِشق وِشق آپ کی عادَت ہے میری جاں
پِھر آپ کی زندگی بھی مُصیبت ہے میری جاں

کوئی دیکھتا تھا مُجھ کو مُحبت کی نظر سے
اَب وہ بھی میری ذات پہ تُہمت ہے میری جاں

میں اُس کی محبت میں چَڑھا موت کی سُولی
اَب اُس کو میری ذات پہ حیرت ہے میری جاں

اَب ڈُوب کے مَر جا تُو کہیں میری بَلا سے
اَب مُجھ کو تیرے نام سے نَفرت ہے میری جاں

کاوش خان یارَم
Kawish Khan Kawish Official Kawish Aslam

میں اُس می مُحبت میں چڑھا موت کی سُولی اَب اُس کو میری ذات پہ حیرت ہے میری جاں کاوش خان یارَم
10/10/2025

میں اُس می مُحبت میں چڑھا موت کی سُولی
اَب اُس کو میری ذات پہ حیرت ہے میری جاں

کاوش خان یارَم

بے ذوق محبت کا نَشہ سَر پہ چڑھا تھابے لوث خاک ہو کے میری قبر بنا ہے کاوش خان یارَم
16/09/2025

بے ذوق محبت کا نَشہ سَر پہ چڑھا تھا
بے لوث خاک ہو کے میری قبر بنا ہے

کاوش خان یارَم

غزل دُکھ یہ نہیں کہ یار تُجھ سے غَم مِلے مُجھے دُکھ ہے کہ تُو بھی بولتا ہے کَم مِلے مُجھے ایسا نہیں  کہ  یار  میں غَم  س...
06/09/2025

غزل

دُکھ یہ نہیں کہ یار تُجھ سے غَم مِلے مُجھے
دُکھ ہے کہ تُو بھی بولتا ہے کَم مِلے مُجھے

ایسا نہیں کہ یار میں غَم سے نِڈھال ہوں
اِک اِلتجا ہے رَب سے ذرا دَم مِلے مُجھے

چاہتا ہے وہ بہشت میں ہَم دونوں ساتھ ہوں
اِس سے تو ٹھیک ہے کہ جہنم مِلے مُجھے

کیسا ظُلم کیا ہے تُو نے اُس کے دِل کے ساتھ
اُس کے بِیمار دِل میں بہت خَم مِلے مُجھے

مُجھ کو مِلے جہان کے حَسین لوگ پَر
جَب بھی مِلے تو دَرہم و بَرہم مِلے مُجھے

تُم بولتی ہو تُم کو چاہیئے ہوں صِرف میں
حوا نے کیا کہا تھا کہ آدم مِلے مُجھے

اِک وہ جِسے فاقوں سے بھی فُرصت نہیں مِلتی
اِک تُو جِسے ضِد ہے وہی صَنم مِلے مُجھے

تُو چاہتا ہے کُچھ بھی نہ کروں میں پَر یارَم
جِس کی کروں طلب تو وہ یَکدم مِلے مُجھے

کاوش خان یارَم

غزل اُلجھن میں مَیں نے عُمر گُزاری ہے مگر خیراِک اَشکِ ہجر آنکھ  پہ بھاری  ہے مگر خیریہ روگِ عِشق  آپ  کو اَب  آ  کے  لگ...
06/09/2025

غزل

اُلجھن میں مَیں نے عُمر گُزاری ہے مگر خیر
اِک اَشکِ ہجر آنکھ پہ بھاری ہے مگر خیر

یہ روگِ عِشق آپ کو اَب آ کے لگے ہیں
ہَم کو تو یہ بَچپن سے بیزاری ہے مگر خیر

یہ اَشک میرے آپ کو جو اَشک دِکھے ہیں
اِک شخص میری آنکھ سے جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

جِن کو میں دیکھنا بھی گوارہ نہیں کرتا
اُن سے بھی میرے یار کی یاری ہے مگر خیر

یہ عِشق وِشق سچ میں فقط ڈھونگ ہے سارا
معلوم ہے کہ وقت گُزاری ہے مگر خیر

جب بھی میں کبھی راہِ تکلف میں تھا یارَم
ہَر موڑ میری ماں ہی پُکاری ہے مگر خیر

کاوش خان یارَم

کائیناتِ سَرسَری میں ضرورت ہے بڑی چِیز یہ نہ ہو تو پِھر باپ بھی اچھا نہیں لگتا کاوش خان کاوش
28/08/2025

کائیناتِ سَرسَری میں ضرورت ہے بڑی چِیز
یہ نہ ہو تو پِھر باپ بھی اچھا نہیں لگتا

کاوش خان کاوش

اُس سے مِلنے کےلیے یہ دِل پُل صِراط سے جاتا ہے جِس نے تیرا ساتھ دیا وہ ماں کے ساتھ سے جاتا ہے تُم بھی میری قِسمت سے کُچھ...
16/08/2025

اُس سے مِلنے کےلیے یہ دِل پُل صِراط سے جاتا ہے
جِس نے تیرا ساتھ دیا وہ ماں کے ساتھ سے جاتا ہے
تُم بھی میری قِسمت سے کُچھ اِس طرح سے گُزرے ہو
جِس طرح سے وقت کِسی بے بَس کے ہاتھ سے جاتا ہے

کاوش خان کاوش

یار بھی کیسے چاہییں تُم کو میرے جیسے چاہییں تُم کو ؟حُسن کا چَندہ لیتی ہو تُم یعنی پیسے چاہییں تُم کو کاوش خان کاوش
11/08/2025

یار بھی کیسے چاہییں تُم کو
میرے جیسے چاہییں تُم کو ؟
حُسن کا چَندہ لیتی ہو تُم
یعنی پیسے چاہییں تُم کو

کاوش خان کاوش

Address

Kot Addu
KAWISHKUANKAWISH

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kawish Khan Kawish Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category