Khyber Pakhtoonkhwa News

Khyber Pakhtoonkhwa News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khyber Pakhtoonkhwa News, Kohat.

پوٹن کے گھر پر حملے کے بعد روس یوکرین امن مزاکرات خطرے میںیوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے امن مذاکرات کو اس وقت شدی...
30/12/2025

پوٹن کے گھر پر حملے کے بعد روس یوکرین امن مزاکرات خطرے میں

یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے امن مذاکرات کو اس وقت شدید دھچکا لگا، جب روس نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کی افواج نے صدر ولادیمیر پوٹن کی ایک رہائش گاہ پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔

روس نے پیر کے روز کہا کہ صدر ولادیمیر پوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کے بعد ماسکو جنگ سے متعلق امن مذاکرات پر اپنے موقف میں نظرثانی کرنے پر غور کر رہا ہے۔ روس نے پوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کی ذمہ داری یوکرین پر عائد کی ہے۔ البتہ ماسکو نے اپنے دعوے کی حمایت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔

ادھر یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے "مکمل من گھڑت" قرار دیا اور روس پر الزام لگایا کہ وہ کییف میں سرکاری عمارتوں پر حملے کے لیے زمین تیار کر رہا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے دعویٰ کیا کہ کییف نے روس کے شمال مغربی نوگوروڈ علاقے میں واقع پوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر طویل فاصلے تک مار کرنے والی بغیر پائلٹ والی تقریبا 90 فضائی گاڑيوں کا استعمال کرتے ہوئے رات کے دوران حملہ کیا۔

اس دوران روس کے اپنے علاقائی عزائم پر ثابت قدم رہنے کے ارادے کی نشاندہی کرتے ہوئے، صدر پوٹن نے کہا کہ ان کے جرنیلوں کو زاپوریژیا کے تمام خطے کو محفوظ بنانے کی کوششوں کو آگے بڑھانا چاہیے۔ واضح رہے اس خطے پر ماسکو کو پہلے ہی سے تقریباً 75 فیصد کنٹرول حاصل ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے لنک پہلے کمنٹ میں!

’ یو اے ای 24 گھنٹے میں یمن سے فوج واپس بُلائے اور کسی فریق کی مالی و عسکری مدد نہ کرے‘: یمنی بندرگاہ پر کارروائی کے بعد...
30/12/2025

’ یو اے ای 24 گھنٹے میں یمن سے فوج واپس بُلائے اور کسی فریق کی مالی و عسکری مدد نہ کرے‘:
یمنی بندرگاہ پر کارروائی کے بعد سعودی عرب کا مطالبہ

سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحاد کی جانب سے یمن میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں متحدہ عرب امارات سے آنے والے ہتھیاروں اور فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے بعد سعودی عرب نے مطالبہ کیا ہے کہ یو اے ای یمن کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں یمن سے اماراتی فوجیوں کو واپس بُلا لے گا۔

سعودی وزرات خارجہ کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب سعودی سربراہی میں قائم اتحاد نے ’محدود فضائی کارروائی‘ کرتے ہوئے یمن کی مکلا بندرگاہ کو نشانہ بنایا جہاں سعودی عرب کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے بغیر اجازت ہتھیار اور جنگی گاڑیاں اُتاری جا رہی تھیں۔

یاد رہے کہ یمن میں جاری خانہ جنگی میں متحدہ عرب امارات سدرن ٹرانزیشنل کونسل (ایس ٹی سی) کا حامی ہے اور اس گروہ نے حالیہ دنوں میں یمن کے علاقوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے۔ ادھر سعودی عرب ایس ٹی سی کی مخالفت کرتا ہے اور یمن میں قائم حکومت کا ساتھ دیتا ہے۔

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں یمن میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے سدرن ٹرانزیشنل کونسل (ایس ٹی سی) کو فوجی مدد فراہم کرنا یمن اور سعودی عرب کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

Source: BBC URDU

کرک۔ تھانہ گرگری کے موبائل گاڑی پر حمله پانچ پولیس اہلکار موقع پر جاں  بحق
23/12/2025

کرک۔ تھانہ گرگری کے موبائل گاڑی پر حمله پانچ پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق

Address

Kohat

Telephone

+923336691941

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Pakhtoonkhwa News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share