søŪlxpôĒtry

søŪlxpôĒtry " کیسے عجیب لوگ تھے جن کے یہ مشغلے رہے _!!
میرے بھی ساتھ ساتھ تھے غیر سے بھی ملے رہے،!!

27/07/2024

اسلام علیکم
آپ سب سے ایک گزارش ہے اگر آپ میں سے کسی کا بھی (B-ve ) خون ہو تو 1 بوتل کی اشد ضرورت ہے ۔

رابطہ نمبر: 03073161161 عبداللہ قائم خانی

تازہ غزلگھر كو پلٹ کے یونہی نہیں آ گیا تھا میںیکسانیت سے راہ کی اکتا گیا تھا میںاتنا میں غوطہ زن ہوا اس کے وجود میںاتنا ...
20/04/2024

تازہ غزل

گھر كو پلٹ کے یونہی نہیں آ گیا تھا میں
یکسانیت سے راہ کی اکتا گیا تھا میں

اتنا میں غوطہ زن ہوا اس کے وجود میں
اتنا کہ اس کی سوچ سے گہرا گیا تھا میں

برتا کچھ اس نے ایسے کہ خاکہ بدل دیا
ویسا نہیں دیا مجھے جیسا گیا تھا میں

کوئی بھی شخص مجھ کو رہائی نہ دے سکا
کیونکہ تمہارے ہاتھ سے باندھا گیا تھا میں

میرے بدن پہ کوئی نشانی نہیں رہی
اب کس طرح پتہ کروں کتنا گیا تھا میں

مقیل بخاری

Taza Ghazal

Ghar ko palat kay yunhi nahi aa gya tha mein
Yaksaaniat se raah ki ukta gaya tha mein

Koi bhi shakhs mujh ko rehaai na de saka
Kyun ke tmhary hath se baandha gya tha mein

Barta kuch us ne aisay ke khaaka badal diya
Wesa nahi diya mujhey, jesa gaya tha mein

Itna mein ghota zan hua us ke wujood mein
Itna ke us ki soch se gehra gaya tha mein

Mery badan pe koi nishani nahi rahi
Ab kis tarah pata karun kitna gaya tha mein

Muqeel Bukhari

11/04/2024

سننے کو بھیڑ ھے سرِ محشر لگی ھوئی
تہمت تمہارے عشق کی ھم پر لگی ھوئی

رِندوں کے دم سے آتشِ مے کے بغیر بھی
ھے میکدے میں آگ برابر لگی ھوئی

آباد کرکے شہرِ خموشاں ھر ایک سو
کس کھوج میں ھے تیغِ ستمگر لگی ھوئی

آخر کو آج اپنے لہو پر ھوئی تمام
بازی میانِ قاتل و خنجر لگی ھوئی

"لاؤ تو قتل نامہ مرا میں بھی دیکھ لوں
کس کس کی مہر ھے سرِ محضر لگی ھوئی"

فیض احمد فیض

08/04/2024

Travel for unknown destination

Address

Khipro

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when søŪlxpôĒtry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category