Bast funny

Bast funny Funny videos fallow me

Permanently closed.
12/05/2026

پنجرے کی شہزادی
ہزاروں سال پہلے کا واقعہ ہے چین پر ایک نیک دل بادشاہ حکومت کرتا تھا۔ اس کی ایک ہی لڑکی تھی۔ شہزادی خاور اس کا نام تھا۔ وہ بہت خوبصورت تھی۔ اس کا چہرہ سورج کی طرح چمکتا دمکتا تھا۔ شہزادی کو بچپن ہی سے پھول اچھے لگتے تھے۔ وہ ہر وقت اپنے محل کے باغ میں کلیوں اور پھولوں سے کھیلتی رہتی۔ ایک دن سیر کے دوران اس نے گلاب کی ٹہنی پر پھدکتی ہوئی ایک سوہنی، من موہنی سی چڑیا دیکھی۔ شہزادی کا جی چاہتا تھا کہ اس چڑیا کو پکڑ کر کسی پنجرے میں بند کر لے۔ اس نے دوڑ کر چڑیا کو پکڑنے کی کوشش کی، مگر چڑیا جتنی خوبصورت تھی، اتنی ہی شرارتی تھی۔ وہ ایک شاخ سے اڑتی تو دوسری پر جا کر بیٹھ جاتی۔
Alfaz Ki Shararat
آخر تھک کر شہزادی نے ایک کنکری اٹھائی اور چڑیا کو دے ماری۔ وہ بے چاری زخمی ہو کر کیاری میں گر گئی۔ شہزادی خاور اسے پکڑنے کے لئے لپکی، مگر جوں ہی اس کے قریب گئی، اس کی نظروں کے سامنے دھواں سا چھا گیا۔ پھر اس دھوئیں میں شہزادی کو ایک کالی کالی ڈراؤنی شکل نظر آئی۔ وہ ڈر کے مارے سہم گئی، اور پیچھے دوڑنے والی تھی کہ کسی کے قہقہے کی آواز سنائی دی۔ شہزادی کا دل زور زور سے دھڑکنے لگا۔ اس نے ایک چیخ ماری، اور غش کھا کر زمین پر گر پڑی۔ دور کھڑا مالی یہ منظر دیکھ رہا تھا۔
وہ بھاگا بھاگا شہزادی کے پاس آیا، اور اسے ہوش میں لانے کی بڑی کوشش کی۔ جب کافی دیر تک شہزادی کو ہوش نہ آیا، تو وہ اسے اٹھا کر ملکہ کے پاس لے آیا۔ بادشاہ کو اطلاع ملی تو وہ بھی دربار برخاست کر کے محل میں چلا آیا اور بہت سے حکیموں کو شہزادی کے علاج کے لئے بلوایا، مگر اسے ہوش نہ آیا۔ یہ خبر ملک کے کونے کونے میں پھیل گئی۔ رات کے بارہ بجے کے قریب بادشاہ پریشانی کے عالم میں شہزادی کی چارپائی کے گرد ٹہل رہا تھا کہ اسے کمرے میں ایک آواز آئی ’’سب یہاں سے نکل جاؤ ورنہ شہزادی مرجائے گی۔‘‘ بادشاہ کو اپنی اکلوتی بیٹی سے بہت پیار تھا، وہ فوراً کمرے سے نکل گیا۔ اور دن نکلنے کا انتظار کرنے لگا۔ صبح سویرے وہ شہزادی کے کمرے میں داخل ہوا تو وہ شہزادی کو بستر سے غائب پاکر حیران رہ گیا۔ چارپائی کے سرہانے ایک پیاری سی چڑیا بیٹھی ہوئی تھی۔ بادشاہ نے اسے اڑانا چاہا، مگر ایسا نہ ہوسکا۔ بادشاہ نے اپنے وزیر کو بلا کر صلاح مشورہ کیا، تو وزیر نے کہا:

’’جہاں پناہ! اس چڑیا کو پنجرے میں بند کر دیا جائے۔‘‘ اس کے بعد سارے ملک میں منادی کر دی جائے گئی، کہ جو پنجرے کی چڑیا کو شہزادی کے روپ میں لائے گا اسی سے شہزادی کی شادی کردی جائے گی۔ یہ اعلان سن کر بہت سے لوگ اپنی قسمت آزمانے نکلے، لیکن کوئی بھی اس راز کو نہ سمجھ سکا۔ اتفاق سے دور دراز کے شہر میں ایک غریب لڑکا رہتا تھا۔ جس نے دن رات ایک کر کے دسویں جماعت پاس کی تھی۔ اس لڑکے کا نام شریف تھا۔ وہ بڑا محنتی اور بااخلاق لڑکا تھا۔ اس کا دل چاہتا تھا کہ کسی طرح سے وہ پنجرے کی چڑیا کو شہزادی کے روپ میں لے آئے اور پھر چین کا بادشاہ بن جائے۔
شریف ایک رات اسی سوچ میں ڈوبا ہوا تھا کہ اسے کمرے سے کھی کھی کھی کی آواز سنائی دی۔ شاید کوئی ہنس رہا ہے، شریف نے سوچا۔ پھر اس نے اردگرد دیکھا لیکن وہاں اسے صرف اپنا ہی سایہ نظر آرہا تھا۔ تھوڑی دیر کے بعد پھر ہنسی کی آواز آئی۔ شریف مخاطب ہوا:

’’کون ہے؟‘‘
’’میں ہوں۔‘‘ آواز آئی۔

اس نے پوچھا۔ ’’میں کون؟‘‘
آواز آئی۔ ’’میں بھوت ہوں۔‘‘

شریف نے سوال کیا۔ ’’یہاں کیا لینے آئے ہو؟‘‘
بھوت نے جواب دیا۔ ’’کچھ نہیں۔‘‘
Alfaz Ki Shararat
’’جاؤ پھر مجھے آرام کرنے دو۔‘‘ شریف نے کہا۔ بھوت نے کہا۔ ’’میں نہیں جاؤں گا۔‘‘ شریف نے کہا۔ ’’تو نہ جاؤ، میرے ساتھ آکر لیٹ رہو۔‘‘ بھوت یہ سن کر بہت خوش ہوا۔ اس نے شریف سے کہا۔ ’’تم اچھے لڑکے معلوم ہوتے ہو۔ مجھے دوست بنانا پسند کروگے؟‘‘
’’کیوں نہیں۔‘‘ شریف نے جواب دیا۔ اور پھر ایک ننھے منے بونے کی شکل کا بھوت شریف کے کمرے میں ٹہلنے لگا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا اور گھل مل کر باتیں کرنے لگے۔ شریف نے بھوت کو بتایا کہ اس کے دل میں شہزادی سے شادی کرنے کی خواہش ہے۔ مگر وہ بے چاری تو پنجرے میں بند ہے۔ بھوت یہ سن کر بہت ہنسا اور کہنے لگا۔ ’’یار فکر مت کرو، تمہاری یہ خواہش پوری ہوجائے گی۔‘‘ اس کے بعد بھوت نے کہا کہ ’’میں یہ سارا راز خوب جانتا ہوں۔‘‘

شریف نے پوچھا:
’’کیسے؟ ذرا بتاؤ تو سہی۔‘‘

بھوت نے کہا۔ ’’ایک دن میں صبح شہزادی کے باغ میں چڑیا بن کر اڑ رہا تھا کہ شہزادی نے مجھے کنکری مار کر چھیڑا، مجھے غصہ آگیا۔ میں جب اپنے اصلی روپ میں آیا، تو شہزادی بے ہوش ہوگئی۔ رات کو میں اسے وہاں سے اٹھا لایا اور اس کی جگہ ایک چڑیا چھوڑ آیا۔
اب یہ شہزادی سمندر پار کے جزیرے کی ایک کال کوٹھری میں بند ہے یہ لو اس کی چابی، لیکن میرے دوست ذرا ہمت سے جانا، راستہ بہت خطرناک ہے۔ اگر کوئی اور بھوت تمہارا راستہ روکے تو اسے میری یہ انگوٹھی دکھا دینا۔‘‘ اتنا کہہ کر بھوت کمرے سے غائب ہوگیا۔ شریف دوسرے دن سیدھا بادشاہ کے پاس پہنچا اور اس سے کہا کہ مجھے اصل راز معلوم ہوچکا ہے۔ آپ کی بیٹی سمندر پار کے جزیرے میں قید ہے۔ میں جب اسے رہا کراؤں گا تو یہ پنجرے کی چڑیا خود بخود اڑ جائے گی۔
Alfaz Ki Shararat
بادشاہ یہ سن کر بہت خوش ہوا۔ شریف نے اس سے اجازت طلب کی اور کال کوٹھڑی کی طرف روانہ ہوگیا۔ راستے میں اسے ایک بوڑھا بابا ملا، اس نے شریف سے کہا۔ ’’بیٹا! مجھے بڑی بھوک لگی ہوئی ہے، کچھ کھانے کو ہے تو دے دو؟‘‘ شریف کے پاس ایک ہی روٹی تھی جو اس نے بابا کو دے دی۔ بابا نے اسے دعائیں دیں۔ وہ اپنی منزل کی طرف جارہا تھا کہ سمندر کے کنارے، باہر خشکی پر ایک مچھلی تڑپ رہی تھی۔ شریف نے اسے پکڑ کر پانی میں چھوڑ دیا۔ مچھلی نے بھی اسے ڈھیر ساری دعائیں دیں۔ پھر شریف کو راستے میں کئی بھوت ملے، مگر اس نے اپنی انگوٹھی دکھائی تو انہوں نے اسے جانے دیا۔ سمندر پار کے جزیرے میں پہنچتے ہی شریف کی نظر ایک پرانی ٹوٹی پھوٹی کوٹھڑی پر پڑی۔ وہ سمجھ گیا کہ شہزادی یہیں ہوگی۔ اس نے بڑھ کر دروازہ کھولا تو سامنے پتوں کے بنے ہوئے قالین پر شہزادی خاور سوئی ہوئی تھی۔ شریف کے قدموں کی آواز سن کر وہ جاگ پڑی اور اپنے قریب ایک انسان کی صورت دیکھ کر وہ رونے لگی۔ شریف نے اس کی ہمت بڑھائی اور اسے واپس محل میں لے آیا۔ بادشاہ اپنی بیٹی کو زندہ سلامت دیکھ کر بہت خوش ہوا۔ اس نے پنجرے کی طرف دیکھا تو وہ خالی تھا۔ چڑیا اس میں سے خودبخود اڑ چکی تھی اور اس کے سامنے اس کی بیٹی خاور بیٹھی تھی۔ بادشاہ نے اس کی شادی شریف سے کردی، اور دونوں ہنسی خوشی زندگی گزارنے لگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہانیوں کے لیے پیج کو فالو کریں ۔







12/05/2026

ایک چور رات کے اندھیرے میں خاموشی سے ایک گھر میں گھس گیا 😲💁‍♂️
کمرے میں مکمل اندھیرا تھا، بس ایک عورت کی زور زور سے خراٹے لینے کی آواز آ رھی تھی 😴💤

چور نے خوشی سے سوچا:
“آج تو قسمت کھل گئی، مال ھی مال ھے!” 💰😏

وہ آہستہ آہستہ الماری کھولنے لگا ھی تھا کہ اچانک پیچھے سے ایسی آواز آئی جیسے پورا کمرہ ہل گیا ھو 😳

عورت جاگ چکی تھی! 😐

چور ابھی مڑ بھی نہیں پایا تھا کہ عورت نے اسے دبوچ لیا 💥
اور اگلے ھی لمحے وہ چور نیچے، اور وہ اوپر تھی 😵

چور کی حالت ایسی جیسے سانس بھی اجازت مانگ رہا ھو 😭

عورت زور سے چیخی:
“شمس! شمس! فوراً پولیس کو بلاؤ!” 🚨

اندر سے ایک گھبرائی ہوئی آواز آئی:
“جی بیگم! ابھی لایا!” 😰

پانچ منٹ گزر گئے… ⏳
عورت دوبارہ چیخی:
“شمس! کہاں رہ گئے؟ پولیس بلائی یا نہیں؟” 😤

شمس کی آواز آئی:
“بیگم اندھیرا ھے، جوتے نہیں مل رھے!” 🥲

نیچے سے چور کی روتی ہوئی آواز آئی:

“ او بھائی ، میری جُتّی پا لے پر تیری مہربانی پولیس نُو بلا ” 😭🤣

📢 اگر مسکرائے ھو تو ایک لائک ضرور بنتا ھے ❤️
🔁 کسی خاص بندے کو بھیج کر اُسے بھی ہنساؤ 😄
➕ مزید مزاحیہ اور دلچسپ پوسٹس کے لیے میری پروفائل کو فالو کریں 😊👍

❤️ ✍🏻 📩 📤
Like comment follow share

07/05/2026

Hello Kase ho

یار یہ گیم بالکل پرانا تھا 2019 میں لانچ ہو گیا تھا اس کے بعد سے وہی ورژن چل رہا تھا لیکن ابھی2026 میں انہوں نے اپنا ورژ...
01/05/2026

یار یہ گیم بالکل پرانا تھا 2019 میں لانچ ہو گیا تھا اس کے بعد سے وہی ورژن چل رہا تھا لیکن ابھی2026 میں انہوں نے اپنا ورژن کو نیو اپڈیٹ کیا ہے اور نیو اپڈیٹ کے بعد اتنا وننگ دے رہا ہے کہ اپ سوچ بھی نہیں سکتے اور بڑے ڈپوزٹ پر بڑا بونس امپروو ٹرائی کریں ضرور

2888bet - Rs1000 bonus for each referral, first deposit bonus up to 50%

Address

Khipro

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bast funny posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share