Bhulleh Shah Adbi Sangat-R Kasur

Bhulleh Shah Adbi Sangat-R Kasur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bhulleh Shah Adbi Sangat-R Kasur, اذعان چوک،سعیدابادکالونی،پیرووالاروڈقصور, Kasur.

ڈاکٹر زیب النساء استاد شعبہ پنجابی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر محمد ریاض انجم صدر بلھے شاہ ادبی سنگت رجس...
17/12/2025

ڈاکٹر زیب النساء استاد شعبہ پنجابی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر محمد ریاض انجم صدر بلھے شاہ ادبی سنگت رجسٹرڈ قصور سے بلھے شاہ ایوارڈ وصول کر رہی ہیں ۔ساتھ خالد اکبر ایڈوائزر اور محمد عرزم انجم کھڑے ہیں ۔

غزل گائیک مصطفیٰ میر کی قصور امد۔بلھے شاہ ایوارڈ وصول کرنے کی تصویری جھلکیاں
07/12/2025

غزل گائیک مصطفیٰ میر کی قصور امد۔بلھے شاہ ایوارڈ وصول کرنے کی تصویری جھلکیاں

05/12/2025

تحریر کردہ حاجی صابرعلی مغل

مصطفےٰ میر — غزل کی روایت کا روشن چراغ

لاہور کی ادبی فضا میں جس نام کی خوشبو دیر تک خراماں رہتی ہے، وہ ہے مصطفےٰ میر۔ غزل گائیکی کی دنیا میں وہ ایک ایسا معتبر حوالہ ہیں جن کی آواز میں روایت کا بانکپن بھی ہے اور احساس کی نمی بھی۔ ان کے یہاں کلاسیکی رنگ زندگی پاتا ہے، اور نیم کلاسیکی کی لطافتیں ایک نرم سرگم کی طرح دل میں اترتی ہیں۔
مصطفےٰ میر کی گائیکی محض فن نہیں، ایک عہد کی جمالیاتی تاریخ ہے جسے وہ اپنے سوزِ دل اور ٹھہرے ہوئے لہجے کے ساتھ رقم کرتے جاتے ہیں۔ ان کے اشعار کا انتخاب ہو یا ترنم کی لے، ہر پہلو میں ایک ایسا وقار جھلکتا ہے جس نے انہیں اہلِ ذوق کی محفلوں میں امتیاز عطا کیا ہے۔

فن اور احساس کا ملاپ

ان کی آواز کی تہہ میں صدیوں پرانی کلاسیکی روایت کا عکس ہے، اور پیشکش میں ایک ایسی لطافت جو جدید حسیت کے لمس سے روشن ہے۔ ایک مصرعے کو اٹھانے، ایک لفظ کو تھام کر اس میں سانس بھر دینے کی وہ جو مہارت رکھتے ہیں، وہی سامعین کو پل بھر میں محفل سے جوڑ دیتی ہے۔
مصطفےٰ میر کا فن محض غزل کی ادائیگی تک محدود نہیں؛ وہ خود اپنے وجود سے فنِ موسیقی کی پاسداری کی ایک مثال ہیں۔ ان کے یہاں ادب کا احترام، راگ کی سچائی اور آواز کی پاکیزگی یکجا ہوتی ہے۔

لاہور کی محفلیں اور ایک روشن نام

لاہور کی محفلِ موسیقی ہو، غزل نائٹ ہو، یا فنونِ لطیفہ کی کسی شام کا اہتمام — مصطفےٰ میر ہر جگہ اپنی الگ پہچان کے ساتھ جلوہ گر ہوتے ہیں۔
ادبی حلقوں میں انہیں ایک ایسے فنکار کی حیثیت حاصل ہے جو نہ صرف غزل کی کلاسیکی روح کو زندہ رکھے ہوئے ہے بلکہ نوجوان آوازوں کی رہنمائی میں بھی پیش پیش رہتا ہے۔

مصطفے میر معروف غزل گائیک بُلھے شاہ ادبی سنگت رجسٹرڈ قصور کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض انجم سے بُلھے شاہ ایوارڈ وصول کر رہے ہی...
05/12/2025

مصطفے میر معروف غزل گائیک بُلھے شاہ ادبی سنگت رجسٹرڈ قصور کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض انجم سے بُلھے شاہ ایوارڈ وصول کر رہے ہیں، جب کہ سلیم آفتاب سلیم سیکرٹری جنرل اور مہر شوکت علی سینیر نائب صدر ساتھ کھڑے ہیں۔

منہاج یونیورسٹی لاہور کے سالانہ کانووکیشن منعقدہ 22نومبر2025 کو ڈاکٹر محمد ریاض انجم مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم ...
25/11/2025

منہاج یونیورسٹی لاہور کے سالانہ کانووکیشن منعقدہ 22نومبر2025 کو ڈاکٹر محمد ریاض انجم مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پی ایچ ڈی اردو کی ڈگری اور ایوارڈ وصول کر رہے ہیں جب کہ ان کے ہمراہ پروفیسرڈاکٹر ساجد محمود شہزاد وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور،پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنر منہاج یونیورسٹی لاہور،ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل،پروفیسر ڈاکٹر محمد فخر الحق نوری ڈین فیکلٹی آف لینگویجز منہاج یونیورسٹی لاہور اور محمد عبداللہ کنٹرولر امتحانات منہاج یونیورسٹی لاہور کھڑے ہیں۔

22/10/2025
07/10/2025

Address

اذعان چوک،سعیدابادکالونی،پیرووالاروڈقصور
Kasur
55050

Telephone

+923217071947

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhulleh Shah Adbi Sangat-R Kasur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Bhulleh Shah Adbi Sangat-R Kasur:

Share