13/06/2026
*ایک چینل آپکی غربت مٹانے کے لیے کافی ہو سکتا ہے۔*
آپکو لگتا ہے کہ یوٹیوب آٹومیشن بہت مشکل ہے اور آپ نہیں کر سکتے کیونکہ آپ کے پاس ریسورسز نہیں ہیں؟
لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس ایک لیپ ٹاپ اور ایک مستحکم انٹرنیٹ کنکشن ہے تو آپ یوٹیوب آٹومیشن سے بالکل پیسےکما سکتے ہیں۔
آپ کو بچوں کی طرح سیکھنا ہوگا۔ جیسے اسکول میں اے، بی، سی سے شروع کیا تھا۔ ویسے ہی آپ کو یوٹیوب بھی بیسکس سے سیکھنا ہوگا۔
📍سب سے پہلے یوٹیوب آٹومیشن کو بریک ڈاؤن کریں۔
دیکھیں اس میں کون کون سی اسکلز ہیں اور اس کی مین ریکوائرمنٹس کیا ہیں۔
📍پھر آپ سب سے پہلے بیسک ایڈیٹنگ سیکھیں، جیسے CapCut پر ایڈیٹنگ۔
سیکھیں کہ کلپس کیسے ڈھونڈتے ہیں، AI سے امیجز کیسے بناتے ہیں، ان کو کیسے کمپائل کرتے ہیں، اور اینیمیشنز اور ایفیکٹس کیسے لگاتے ہیں۔
📍اس کے بعد آپ اسکرپٹ رائٹنگ سیکھیں۔
سیکھیں کہ Claude یا ChatGPT سے ایک ایفیکٹو اسکرپٹ کیسے لکھتے ہیں، اور وہ کون سی چیزیں ہیں جو ایک اچھی اسکرپٹ کے لیے ضروری ہیں جیسے ہک، اسٹائل، پیسنگ اور انگیجمنٹ۔
📍پھر آپ تھمب نیل کی گیم سمجھیں۔
سیکھیں کہ ایک اچھا تھمب نیل کیسے بنایا جاتا ہے جس پر زیادہ سے زیادہ کلکس آئیں، کون سے کلرز استعمال کرنے چاہئیں اور ٹیکسٹ کا فونٹ کیسا ہونا چاہیے، اور اسکا اوور آل سٹرکچر کیا ہونا چاہئے۔
📍اس کے بعد آتی ہے یوٹیوب کی نالج۔
CTR
کیا ہوتا ہے، اسے کیسے measure کرتے ہیں اور کیسے امپروو کرتے ہیں۔
امپریشن کیا ہوتے ہیں اور زیادہ امپریشن کیسے آتے ہیں۔
براؤزر اور سجیسٹڈ فیچرز کیا ہوتے ہیں، اور پریمئم آڈیئنس کو کیسے ٹارگٹ کرتے ہیں۔
اینالیٹکس کو سمجھنا، ٹاپک ریسرچ کیسے کرتے ہیں، اور ایک اچھی نِچ کیسے ڈھونڈتے ہیں۔
بس آپ کو روزانہ ان میں سے کچھ نہ کچھ سیکھنا ہے اور امپلیمنٹیشن کے لیے ایک چینل ضرور شروع کرنا ہے۔
یہ سب چیزیں شاید شروع میں مشکل لگیں، لیکن جب آپ ان پر عمل کرنا شروع کریں گے تو یہ آہستہ آہستہ آسان ہوتی جائیں گی۔