ASF Security PTV LTD

ASF Security PTV LTD ASF Foundation+ ASF Colleges+ Security company+ Housing

19/02/2026

The first Ashra of Ramadan is here — a time of mercy, reflection, and renewed faith. 🌙✨
May this blessed month bring peace to your heart and endless blessings to your home. 🤍

19/02/2026

ماہِ رمضان المبارک محض عبادات کا مہینہ نہیں بلکہ انسان کی فکری، اخلاقی اور روحانی تشکیلِ نو کا موقع ہے۔ یہ مہینہ انسان کو اس کی اصل حقیقت کی طرف متوجہ کرتا ہے کہ وہ محض جسم نہیں بلکہ ذمہ دار شعور رکھنے والی ایک اخلاقی ہستی ہے۔ اصل کامیابی نفس کی اصلاح، دل کی تطہیر اور علم و عمل کے باہمی ربط میں پوشیدہ ہے۔ اگر عبادت علم کے بغیر ہو تو وہ رسم بن جاتی ہے، اور اگر علم عمل سے خالی ہو تو وہ محض معلومات رہ جاتی ہے۔ رمضان اسی خلا کو پُر کرتا ہے اور ہمیں سکھاتا ہے کہ دین کو صرف ماننا نہیں بلکہ سمجھ کر جینا ہے۔ یہی شعور فرد کو متوازن اور معاشرے کو مہذب بناتا ہے۔

19/02/2026

یومِ ولادت باسعادت حضور غوث الاعظم دستگیر، پیرانِ پیر، محبوبِ سبحانی، قطبِ ربانی، حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضور شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہ عظیم المرتبت ہستی ہیں جنہوں نے علمِ شریعت اور طریقت کو یکجا کر کے امتِ مسلمہ کی فکری و روحانی رہنمائی فرمائی۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک جلیل القدر محدث، فقیہ اور مربی ہیں جن کی مجالسِ علم و وعظ نے دلوں کو تقویٰ، اخلاص اور اتباعِ سنت کی طرف مائل فرمایا۔

آپ کی تعلیمات آج بھی قرآن و سنت کی روشنی میں اعتدال، تزکیۂ نفس اور خالص بندگی کا درس دیتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں آپ کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے اور آپ کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

19/02/2026

Beautiful cabin crew 🌹🕋🕋🕋🌹🎉💝
Scarlett Johansson






19/02/2026

استقبالِ رمضان
ماہِ رمضان کی بابرکت آمد آمد ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے امتِ محمدیہ ﷺ کے لیے خصوصی رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا عظیم مہینہ ہے۔ اس ماہِ مبارک کو پانے کے لیے ہر ہر امتی پر لازم ہے کہ وہ ابھی سے عملی تیاری شروع کرے۔
ضروری ہے کہ ہم پہلے ہی ایک منظم نظام الاوقات بنا لیں، جس میں ذکر و اذکار، نوافل، قرآنِ پاک کی تلاوت، درودِ شریف، خیرات و صدقات اور دعاؤں کا اہتمام ہو، بلکہ تمام صالح اعمال کے لیے باقاعدہ ترتیب وضع کی جائے۔ اسی طرح بداعمالیوں جیسے حسد، بغض، کینہ اور سوشل میڈیا کے بے جا و غیر ضروری استعمال سے بچنے کا پختہ عزم کیا جائے۔
حضور نبی اکرم ﷺ ماہِ رمضان سے بے حد محبت فرمایا کرتے تھے اور اس کے پانے کی کثرت سے دعا کیا کرتے تھے۔ ماہِ شعبان ہی میں کثرتِ روزہ کے ذریعے رمضان المبارک کی تیاری فرماتے اور بڑے شوق، محبت اور اہتمام کے ساتھ اس مقدس مہینے کا استقبال کرتے تھے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان المبارک کی قدر کرنے، اس کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور اپنی زندگیوں کو سنوارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

18/02/2026

Ramzan Mubarak to all

18/02/2026
16/02/2026

English commentator Nazar Hussain Chakwal

Address

Chakwal
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ASF Security PTV LTD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category